Book Name:Ummahatul Momineen

اور بعض کے مطابق حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  کا نکاح ثانی ہوا۔(اسدالغابۃ،کتاب النسائ،حرف السین،   سودۃ بنت زمعۃ،ج۷،ص۱۷۳)

          حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے پانچ حدیثیں مروی ہیں ایک بخاری اور باقی چار سنن اربعہ میں مروی ہیں ۔

      (مدارج النبوت،قسم پنجم،باب دوم درذکرازواج مطہرات وی،ج۲،ص۴۶۷)

وصال

          سیدہ سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا وصال ماہ شوال     ۵۴ھ؁ میں حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور مبارک میں ہوا۔ بمو جب روایت دیگر دور خلافت حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ہوا۔(المرجع السابق)

{۳}ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

سلسلہ نسب

          سیدہ عائشہ بنت ابوبکر صدیق بن ابو قحافہ بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لوء      ی۔

(الطبقات الکبریٰ لابن سعد،ذکر ازواج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،ج۸،ص۴۶)

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی کنیت

          آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی کنیت ام عبداللہ ہے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے سرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  سے کنیت مقرر کرنے کی درخواست کی چنانچہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  نے فرمایا: اپنے بھانجے ( یعنی عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ)سے اپنی کنیت رکھ لو۔

         


 

 



Total Pages: 58

Go To