Book Name:Saman-e-Bakhsish

بچوں گا٭ انفرادی کوشش یا مائیک کے ذریعے دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات ، مدنی قافلے ، مدنی انعامات وغیرہ کی ترغیب دوںگا۔

 

 

  اچھی اچھی نیتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے  ا  میر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان  ’’ نیّت کا پھل  ‘‘  اور نیتوں سے متعلق آپکے مُرتّب کردہ  کارڈ اور پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً  طلب فرمائیں۔

 

’’  نعت ِرسولِ پاک‘‘   کے 10  حُروف کی نسبت سے نعت سننے کی د س نیّتیں

٭اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور  رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی رضا کے لیے ٭حتَّی الْوَسْع باوُضُو ٭ قبلہ رُو ٭آنکھیں بند کئی٭ سر جھکائے ٭دوزانو بیٹھ کر٭  گنبدخضرا ٭بلکہ مکینِ گنبد خضرا  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا تصور باندھ کر نعت شریف سنوں گا٭رونا آیا اور رِیا کاری کا خدشہ محسوس ہوا تو رونا بند کرنے کے بجائے رِیاکاری سے بچنے کی کوشش کروں گا٭ کسی کو روتاتڑپتا دیکھ کربدگُمانی نہیں کروں گا۔

 

 

’’  نعت خوانی ‘‘  

    نعت خوانی حضور پُرنور ، شافِعِ یومُ النُّشورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ثنا خوانی اور محبت کی نشانی ہے اور حضور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ثنا خوانی اور محبت اعلیٰ درجے کی عبادت اور ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے لہٰذا جب بھی اجتماعِ ذکر و نعت میں حاضری ہو تو با اَدب رہنا چاہئے ۔

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

 

المد ینۃ العلمیۃ

از شیخ ِ طریقت، امیراہل سنت ، بانیء دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا

 ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ وَبِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ نیکی کی دعوت، اِحیائے سنت اور اشاعت علم شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعد د مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’ المد ینۃ العلمیۃ ‘‘  بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے علماء و مفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی پر مشتمل ہے جس نے خالص علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں:

 



Total Pages: 123

Go To