Book Name:Islami Bheno Kay 8 Madani Kam

کے بانی ہیں ۔ دَعْوَتِ اِسْلَامی کی عالیشان عِمارَت میں ذیلی حلقہ اس کی بُنْیَاد اور مَرْکَزی مَجْلِسِ شُوریٰچھت کی حَیْثِـیَّت رکھتی ہے ۔ دَعْوَتِ اِسْلَامی کی مَضْبُوطی میں اگرچہ اس کا ہر شعبہ اَہَمِیَّت کا حامِل ہے ،  مگر اس حقیقت کو ہر عام و خاص جانتا ہے کہ عِمارَت کی مَضْبُوطِی ،  بُنْیَاد کی مَضْبُوطِی پر مُنْحَصِر ہے ۔  چُنَانْچِہ بِالْکُل واضِح ہے کہ دَعْوَتِ اِسْلَامی میں ذیلی حلقے کی اَہَمِیَّت کس قَدْر ہے ،  جس قَدْر ذیلی حلقہ مَضْبُوط ہو گا ، اُسی قَدْر دَعْوَتِ اِسْلَامی مَضْبُوط اور ترقّی کے مزید زِینے چڑھتی چلی جائے گی اور ذیلی حلقے کی مَضْبُوطِی ، ذیلی حلقے میں 8 مدنی کاموں کی مَضْبُوطِی میں ہے ۔

ذیلی حلقہ کسے کہتے ہیں؟

ہر مَسْجِد اور اُس کے اَطراف کی آبادی ،  مثلاً رہائشی مکانات ، بازار(Market) ، اسکول (School) ، کالج(College) ، سرکاری و سِول اِدارے (Government and Civil Organizations) وغیرہ کو تنظیمی طور پر ذیلی حلقہ قرار دیا جا تا  ہے ۔ بعض اَوقات (Sometimes) دَعْوَتِ اِسْلَامی کی مُتَعَلِّقہ مُشَاوَرَت کے نِگران کسی آبادی یا اِدارے وغیرہ کی اَہَمِیَّت کے پیشِ نَظَر اُسے الگ سے بھی ذیلی حلقہ بنا دیتے ہیں ۔

ذیلی حلقہ مشاورت :  دَرْج ذیل3 ذِمَّہ داران پر مُشْتَمِل ذیلی حلقہ مُشَاوَرَت بنائی جاتی ہے ۔

(1)ذیلی حلقہ مُشَاوَرَت ذِمَّہ دار (2) مَدَنی دورہ ذِمَّہ دار(3) مَدَنی اِنْعَامَات ذِمَّہ دار

مدینہ :  بعض ذیلی حلقوں میں دعوتِ اسلامی کے دیگر شُعْبہ جات کی ذیلی ذِمَّہ  داران بھی اپنے  اپنے شُعْبہ جات اور مَجَالِس کے طے کردہ مَدَنی پھولوں کے مُطابِق مَدَنی کام کرتی ہیں ، مگر وہ سب بھی ذیلی مُشَاوَرَت ذِمَّہ  داران کے تَحْت ہی ہوتی ہیں ۔

آٹھ۸ مدنی کاموں کی مختصر وضاحت

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!عاشقانِ رسول کی مَدَنی  تحریک دعوتِ اسلامی سے وَابَسْتہ ہر اسلامی بہن کا بھی مَدَنی مَقْصَد یہی کہ مجھے  اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّوَجَلَّ چُنَانْچِہ اس مَدَنی مَقْصَد کے حُصُول کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجْلسِ شوریٰ کی طرف سے اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے کے 8مَدَنی  کام دیئے گئے ہیں ، دِنوں کے اِعْتِبَار سے اگر ان کا جائزہ لیا جا ئے تو ان کی ترتیب کچھ یوں بنتی ہے :

روزانہ کے 4مدنی کام :       (1)انفرادی کوشش (2)گھر درس(3) بیان یا مَدَنی مذاکرہ

(4) مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَهبالغات

ہفتہ وار 2 مدنی کام :         (5) ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع (7) مَدَنی دورہ

ماہانہ  2مدنی کام :    (7) ماہانہ تربیتی حلقہ(8) مَدَنی اِنْعَامَات

آیئے !ان تمام مَدَنی  کاموں کا مُـخْتَصَر جائزہ لیتی ہیں ۔

روزانہ کے 4مدنی کام

(1)انفرادی کوشش

(روزانہ کم از کم 2 اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش )

دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مَاحَول میں چند (مثلاً ایک ، دو۲ ، تین۳)اسلامی بہنوں کے الگ سے نیکی کی دعوت دینے (یعنی اُنہیں سمجھانے )کو انفرادی کوشش کہتے ہیں ۔




Total Pages: 19

Go To