Book Name:Islami Bheno Kay 8 Madani Kam

مُطابِق وُضُو ، غسل ، نَماز ،  سُنّتیں ،  دعائیں ،  اسلامی بہنوں کے شَرْعِی  مسائل وغیرہ ، درس و بیان کا طریقۂ کار اور دَعْوتِ اسلامی کی اصطلاحات و دُرُست تَلَفُّظ  سکھائے جاتے ،  نیز شجرہٴ عالیہ کے اورادو وظائف بھی یاد کروائے جا تے ہیں اور انفراد ی  کوشش کے ذَرِیعے مَدَنی کام بڑھانے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ  مَدَنی  کام سمجھا  کر کوئی ذِمَّہ  داری سونپ دی جاتی ہے اسے ماہانہ تربیتی حلقہ کہتے ہیں ۔  

خواہش امیر اہل سنت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ

        شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش ہے کہ دَعْوتِ اسلامی کو چلانے والے ، اس کا مَدَنی  کام کرنے والے تَرْبِیَت یافتہ ہوں ۔

٭ماہانہ تربیتی حلقہ ذِمَّہ داران کی مَدَنی تَرْبِیَت کاایک اہم اور بہترین ذَرِیْعَہ  ہے ۔

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!دنیا و آخِرَت کی بہتری کیلئے شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالِیَہ کے عطا کردہ اس مَدَنی مَقْصَد کو اپنا لیں کہ مجھے اپنی اور ساری  دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے : اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ چُنْانْچہ اِس مَدَنی مَقْصَد کے حُصُول  کا جو آسان ترین راستہ ہے اس کے لئے ماہانہ مَدَنی  کام مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل اور دوسری اسلامی بہنوں کواس کی ترغیب ضروری ہے ۔

(8)مدنی انعامات

(ہدف : فی ذیلی حلقہ12 اسلامی بہنیں)

شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِس پُر فتن دور میں نیکیاں کرنے گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشْتَمِل شَریعَت و طَرِیْقَت کا جا مع   مجموعہ اسلامی بہنوں کے لئے 63 مَدَنی اِنْعَامَات بَصُورتِ سُوالات (Questions)عَطا فر مایا ہے ۔  چُنْانْچہ اپنی اِصلاح کے لیے خود بھی ان مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل  کیجئے اور انفرادی کوشش کرنے والے مَدَنی انعام پر عَمَل کے ذَرِیعے ہر ماہ مَدَنی اِنْعَامَات کے کم از کم 26 رسائل تقسیم کرکے وُصُول فرمانے کی بھی کوشش کیجئے ۔

مَدَنی  انعامات کے متعلق فرامینِ امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  

شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِاَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مَدَنِی اِنْعَامَا ت کی اَہَمِیَّت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :  جب مجھے  مَعْلُوم ہوتا ہے کہ فلاں اسلامی بھائی یا اسلامی بہن کا مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل ہے تو دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہو جاتا ہے ۔ یا سُنّتا ہوں کہ فلاں نے زبان اور آنکھوں کا یا ان میں سے کسی ایک کا قفلِ مدینہ لگایا ہے تو عجیب کیف و سُرُور حاصل ہوتا ہے ۔

          جو کوئی مَدَنی اِنْعَامَات کے مُطابِقْ اِخلاص کے ساتھ اللہ پاک کی رضا کے لیے عَمَل کرے گا تو وہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اللہ   پاک کا پیارا بن جائے گا ۔

مَدَنی اِنْعَامَات کے مُطابِق زِنْدَگی گزار نا چُونکہ دنیا و آخِرَت کے بے شُمار فوائد پر مُشْتَمِل ہے لہٰذا شیطان اس بات کی بھرپور کوشش کرے گا کہ آپ کو اِسْتِقَامَت نہ ملے ، مگر آپ ہِمَّت نہ ہاریں اور مہربانی فرماکر دوسری اِسلامی بہنوں کوبھی مَدَنی اِنْعَامَات کے مُطابِق عَمَل کرنے کی ترغیب دِلاتی رہیں ، دو۲ ایک بار کہنے سے اگر کوئی عَمَل نہ کرے تو مَایُوس نہ ہو جا یا کریں ، بلکہ مُسَلْسَل کہتی رہیں ۔ کانوں میں بار بار پڑنے والی بات کبھی نہ کبھی دل میں بھی اُتْر ہی جائے گی ۔ یادرکھیں اگر ایک بھی اسلامی بہن نے آپ کے سمجھانے پر عَمَل  شروع کردیا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کے لئے ثواب ِ جاریہ ہو جائے گا  ، آپ  کوسُکونِ قَلْب حاصِل ہو گا اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کے علاقے میں قرآن و سُنّت کا مَدَنی کام نہ صرف چلے گا بلکہ دوڑے گا ، نہیں نہیں اس کے تو پَر لگ جائیں گے اور بے ساختہ مدینہ منّورہ کی طرف اُڑنا شروع کردے گا اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دونوں جہاں میں آپ کا بیڑا پار ہوگا ۔

تو ولی  اپنا  بنالے  اُس کو  ربِّ لَم  یَزَل      مَدَنی اِنْعَامَات پر کرتا ہے جو کوئی عَمَل[1]

 



[1]    وسائل بخشش(مُرَمَّم) ، ص۶۳۵



Total Pages: 19

Go To