Book Name:Islami Bheno Kay 8 Madani Kam

ہئے ، اگر ذیلی حلقوں  میں مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه(بَالِغَات)مضبوط ہوجائیں تو 8مَدَنی  کاموں کی مَدَنی  بہاریں آسکتی ہیں ۔ (تفصیلی مَعْلُومَات  کیلئے مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه(بَالِغَات)کے 26 مدنی پھول کا مُطَالَعَہ  فر مائیں)

رہوں    باوضو    میں    سدا    یا  الٰہی      دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عِبادت

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ وار 2 مدنی کام

حُجَّةُ الْاِسلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مِنْہَاجُ الْعَابِدِیْن میں فر ماتے ہیں :  مسلمانوں کی اِجتماعی عِبَادَت سے دین کو تَقْوِیْت پہنچتی ہے ،  اِسْلام کا جَمال ظاہر ہوتا ہے اور کُفّار و مُلْحِدِیْن(بے دین)مسلمانوں کا اجتماع دیکھ کر جلتے ہیں اور جُمُعَہ وغیرہ دینی اجتماعات پر اللہ تعالیٰ کی برکتیں اور رحمتیں نازِل  ہوتی ہیں ، لہٰذا گوشہ نشین شخص پر لازِم ہے کہ جُمُعَہ ، جماعَت و دینی اِجْتِمَاعات میں عام مسلمانوں کے ساتھ شریک رہے ۔

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!مسلمانوں کے اِجْتماعات اِسْلام کی شان و شوکت کا مَظْہَر ہی نہیں بلکہ شَرْعِی اَحکام سیکھنے کا بھی ایک بَہُت بڑا ذَرِیْعَہ ہیں اور ان کیلئے اگر کوئی خاص دن مُتَعَیَّن کر لیا جائے تو ہر شخص کیلئے اس ایک دن جَمع ہونا بھی مُمکِن ہے ۔ مَثَلًا جب مدینے میں اِسْلام کا پیغام عام ہوا اور شہر و اطراف سے لوگ جوق دَرْجوق دائرہٴ اسلام میں داخل ہونے لگے تو حضرت سیّدنا مُصْعَب بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْہُ کو بارگاہِ نبوّت سے نمازِ جُمعہ قائم کرنے کا حُکْم اِرشَاد  ہوا[1]تاکہ وہ اس دن تمام افراد کو اجتماعی طور پر اسلامی احکامات سکھائیں ۔ اسی طرح  حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن مَسْعُود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بھی جمعرات کا دن لوگوں کو وَعْظ و نصیحت کیلئے مَخْصُوص کر رکھا تھا ۔ [2]چُنَانْچِہ وعَظ و نصیحت کے اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے دَعْوتِ اسلامی کے مَدَنی مَاحَول میں ہفتہ وار اِجْتماعات کی ترکیب کچھ یوں بنائی گئی ہے :

(5)ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع

(ہدف فی ذیلی حلقہ : ہفتہ وار اجتماع 1 اور فی ذیلی حلقہ شرکائے اجتماع کم از کم 12 اسلامی بہنیں ، اوّل تا آخر شرکت)

ہفتے میں کوئی ایک دن مُقَرَّر  کرکے 2گھنٹے کے دورانیے میں ذیلی حلقہ / حلقہ /  علاقہ (شہر)سطح پر باپردہ مقام پر اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع مُنْعَقِد  کیا جاتا ہے ۔  اس کے عِلاوہ ڈویژن سَطْح پر ہر اتوار کو بھی اسلامی بہنوں کا اجتماع ہو تا ہے جس میں نگران شوریٰ یا مُـخْتَلِف اراکینِ شوریٰ کے مَدَنی  چینل پر Live بیانات کا سلسلہ  ہوتا ہے  ۔

ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کی ترکیب

٭ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے لئے سمجھدار ، وَقْت کی پابند ، باصَلَاحِیَّت ، احساسِ ذِمَّہ داری رکھنے والی اسلامی بہن کو اِجْتِمَاع ذِمَّہ دار مُقَرَّر کیا جائے ۔  

٭ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع کے لئے اسلامی بہنوں میں مختلف ذِمَّہ داریاں  تقسیم کی جائیں ۔

٭شُرکا اسلامی بہنوں کی خیر خواہی کے لئے ملنسار ، نَرْم خُو ، وَقْت کی پابند خیر خواہ اسلامی بہن مُقَرَّر  کی جائے ۔

٭گم شُدہ اشیا کے تَحَفُّظ کے لیے اَمَانَت  دار  ، وَقْت کی پابند احساسِ ذِمَّہ داری رکھنے والی اسلامی بہن کو ذِمَّہ  دار مُقَرَّر  کیا جائے ۔

٭اسلامی بہنوں میں مائیک میگا فون ، سی ڈی پلئیر(CD Player) ، اِیکو ساؤنڈ وغیرہ کے اِسْتِعمال کی بالکل بھی اِجازَت نہیں ، اس ضِمْن میں شَیْخِ طَرِیْقَت ،  اَمِیْرِاَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر دے کے بارے میں سوال جواب کے صفحہ 16 پر فر ماتے ہیں :  یاد رہے دَعْوتِ اسلامی کی طرف سے ہونے والے سُنّتوں بھرے اجتماعات اور اجتماعِ ذکر و نعت میں اسلامی بہنوں کے لاؤڈ اسپیکر کے اِسْتِعمال پر پابندی ہے ، لہٰذا اسلامی بہنیں ذہن بنالیں



[1]   البدایه والنھایه ، باب بدء اسلام الانصار ، المجلد الثانی  ، ۳ / ۱۶۳

[2]   بخاری ، کتاب العلم ، باب من جعل لاھل العلم ایاما معلومة ، ص۹۱ ، حدیث۷۰



Total Pages: 19

Go To