Book Name:Islami Bheno Kay 8 Madani Kam

اِطاعت فرمائی؟

٭مَدَنی انعام نمبر :  24کسی ذمہ دار (یا عام اسلامی بہن) سے برائی صادر ہونے کی صورت میں تحریری طور پر یا براہِ راست مل کر (دونوں صورتوں میں نرمی کے ساتھ)سمجھانے کی کوشش فرمائی یا مَعَاذَ اللہ  بِلااجازتِ شرعی کسی اور پر اظہار کر کے آپ غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھیں؟

(24) پوچھ گچھ :  فرمانِ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ : پوچھ گچھ مدنی کاموں کی جان ہے ۔  

٭مجلس مدنی مذاکرہ ذمہ داراسلامی بہن (ذیلی  تا عالمی سطح)مدنی پھول برائے ہفتہ وار مَدَنی مُذاکرہ میں موجود مدنی کام اپنے پاس ڈائری میں بطور یادداشت تحریر فرمالیں یا نُمایاں (ہائی لائیٹ) کرلیں تاکہ بروقت ہر مدنی پھول پر عمل ہوسکے ۔

٭مجلس مدنی مذاکرہ ذمہ داراسلامی بہن (ذیلی  تا عالمی سطح)اپنی ماتحت ذمہ داران سے ماہانہ مدنی مشورے میں بھی پوچھ گچھ فرمائیں کہ ان مدنی پھولوں پر کہاں تک عمل ہوا؟

٭کمزوری ہونے پر متعلقہ ذمہ داران کی تفہیم اور آیندہ بہتری کے لئے لائحہ عمل تیار کریں ۔

٭مجلس مدنی مذاکرہ ذمہ داراسلامی بہن (ذیلی  تا عالمی سطح)مدنی پھول برائے مجلس ہفتہ وار مَدَنی مُذاکرہ مع تمام ریکاڑد پیپرز Display file میں ترتیب وار رکھ کر محفوظ فرمالیں ۔

٭مدنی پھول برائے مجلس ہفتہ وار مَدَنی مُذاکرہ سے متعلق اگر کوئی مدنی مشورہ ہو توتنظیمی ترکیب کے  مطابق اپنی ذمہ دار اسلامی بہن تک پہنچائیں ۔

٭مدنی پھول برائے  مجلس ہفتہ وار مَدَنی مُذاکرہ سے متعلق اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو تنظیمی ترکیب کے مطابق اپنی ذمہ دار اسلامی بہن تک پہنچائیں ۔  

٭مجلس مدنی مذاکرہ ذمہ دار اسلامی بہن (کابینہ سطح)شرعی سفر ہونے کی صورت میں بحالتِ مجبوری ٹیلیفونک مدنی مشورے کے ذریعے بھی مدنی پھول سمجھاسکتی ہیں ۔

٭اپنے ملک کے حالات و نوعیت کے مطابق اپنے ملکی نگران   اور متعلقہ ممالک ذمہ دار کی اجازت سے ان مدنی پھولوں میں حسبِ ضرورت ترمیم کی جاسکتی ہے ۔  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(4)مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه بَالِغَات

(ہدف :  فی ذیلی حلقہ کم از کم ایک مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه بالغات ، شُرکا :  12اسلامی بہنیں ، دورانیہ ایک گھنٹہ 12منٹ)

دعوتِ اسلامی کے مَدَنی  ماحول میں روزانہ ذیلی حلقے میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو دُرُسْت مَخَارِج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھانے کا سلسلہ ہو تا ہے جسے مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بَالِغَات کہتے ہیں ۔

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!قرآن عربی زبان (Arabic language)میں عربی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر نازل ہوا ۔ رَسولِ عربی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے عربی لب و لہجے میں پڑھنے کا حکم کچھ یوں اِرشادفرمایا :  اِقْرَؤُواالْقُرْاٰنَ بِلُحُوْنِ الْعَرَب یعنی قرآن کو عربی لب و لہجے میں پڑھو ۔ [1]مگر بد قسمتی!مَخَارِج کی دُرُستی کے ساتھ عربی لب و لہجے میں اب قرآنِ کریم پڑھنے والے بَہُت ہی کم ہیں ۔  ح اور ہ ، ذ ، ز ، ظ ، ض اور ث ،  س ،  ص اور ع اور ء ، میں فرق کرکے پڑھنے والیاں  بہت ہی کم ہیں ۔ یادرکھئے !دُرست مَخَارج کے ساتھ قرآن پڑھنا فرض ہے ، ح اور ہ ، ذ ، ز ، ظ ، ض اور ث ، س ، ص اور ع اور ء کی ادائیگی میں واضِح فَرْق ہونا چاہیے ، لَحْنِ جَلِی (یعنی حرْف کو حَرْف سے بدلنے کی وجہ)سے اگر معنیٰ فاسِد ہو جائیں ، تو نَماز بھی فاسِد ہو  جاتی ہے  ۔ چُنَانچہ یہی وجہ ہے کہ وہ اسلامی  بہن جو دُرُست مَخَارِج  کے  ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا نہیں جانتیں ، انہیں مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه(بَالِغَات)کے تحت دُرُسْت مَخَارِج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے کا اِہتمام کیا جاتا ہے  ۔ کیونکہ دو۲ جہاں کے تاجور ،  سلطانِ بحرو بر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے : خَیْرُکُمْ مَّنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَ عَلَّمَهٗیعنی تم میں سب سے بہتر وہ ہے ، جس نے قرآن کی تعلیم حاصِل کی اور دوسروں کو اس کی تعلیم دی ۔ [2]

مدنی پھول :  صبح 8 تا اذانِ عصرکسی بھی وَقْت کسی با پردہ مقام پر روزانہ ایک گھنٹہ 12منٹ مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه(بَالِغَات)کی ترکیب ہونی چا



[1]   معجم اوسط ، باب المیم من اسمه محمد ، ۵ / ۲۴۷ ، حدیث۷۲۲۳

[2]    بخاری  ، کتاب فضائل القران ، باب خیر کم منالخ ، ص ۱۲۹۹ ، حدیث۵۰۲۷



Total Pages: 19

Go To