Book Name:Islami Bheno Kay 8 Madani Kam

مدنی کام مدنی مرکز کے طریقۂ کارکے مُطابِق کروں گی ۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ۔  جو ذمہ داری ہمیں دی گئی ہے اس کے تقاضے پورے کرناہم پر اخلاقی و تنظیمی طور پر لازم ہے ۔ [1]

(2)مجلس مَدَنی مُذاکرہ کا مدنی کام :  دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مدنی ماحول سے وَابَسْتہ ہر مُنْسَلِـک اور ذِمَّہ دار (ذیلی حلقہ تا عالمی ،  ہر شعبہ ،  مدنی تربیت  گاہ  ، جامعۃالمدینہ  ، مدرسۃ المدینہ ، دارالمدینہ ،  مدرسۃ المدینہ آن لائن (للبنات) کی اساتذہ ،  ناظمات ،  طالبات ،  مدنی عملہ وغیرہ) بلکہ تمام عاشقاتِ رسول کو بھی مَدَنی مُذاکرہ سُننے کا عادی بناناہے ۔

٭ہماری ذِمَّہ داری کے حوالے سے جو بھی مدنی پھول ہمیں ملتے ہیں وہ ہمیں حفظ ہونے چاہئیں ،  تبھی ہمارے مدنی کام ترقی کر سکیں گے مدنی پھول سمجھا کر آگے بڑھائے جائیں ، مدنی پھولوں میں دئیے گئے  مدنی کاموں کی پوچھ گچھ ہو ،  یوں مدنی کام کرتے کرتے مدنی پھول ذہن نشین ہو جائیں گے ۔ [2]

(3)مجلس مَدَنی مُذاکرہ کی ذِمَّہ داران ،  دیگر فَرْض عُلُوم کے ساتھ ساتھ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تمام کُتُب و رسائل کا مُطَالَعَہ کریں ،  اپنے ذاتی مسائل کے عِلاوہ شعبے سے تَعَلّق رکھنے والے شرعی مسائل طے شُدہ طریق کار کے مطابق دار الافتا اہلسنّت سے حل کروائیں  ۔

(4)ہفتہ وار مَدَنی مُذاکرے اور مَخْصُوص مواقع (مَثَلًا محرم الحرام  کے 10  ، ربیع  الاول کے 12 ، ربیع الآ خر کے 11 ،  رمضان  المبارک  میں  روزانہ بعد عصر اور بعدِ عشاءہونے والے اور  ذوالحجۃ الحرام کے 10) مدنی مذاکرے نہ صرف خود دیکھیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بھی دیکھنے کی ترغیب دِلائیں ۔

٭عام اسلامی بہنوں کو ترغیب ضرور دلائی جائے مگر کارکردگی صرف ذمہ داران سے لی جائے اس کا یہ فائدہ ہو گا کہ ذمہ دار پابند بھی ہوں گی اور درست کارکردگی سامنے آئے گی ۔ ٭مدنی مذاکرے ،  فرض عُلوم اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کام سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ [3]٭مدنی  مذاکرے کے ذریعے آپ تنظیم سیکھیں  گے ۔ ٭ میں مدنی مذاکروں  کے ذریعے  اپنے تجربات سے آپ کو آگاہ کر رہا ہوں  ،  آپ لینے والے بنیں  ۔ ٭ نعمت کی قدر محرومی کے بعد ہوتی ہے ۔  [4]

(5 )مجلس مَدَنی مُذاکرہ ذِمَّہ دار (ذیلی تا عالمی سطح) مدنی مذاکرے سُننے کی یاد دہانی بذریعہ sms ،  میل یا بالمُشافہ کرواتی رہیں اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا یہ ذہن بھی بنائیں کہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ و مخصوص مواقع کے مدنی مذاکروں کو اپنی ڈائری یا رجسٹر میں لکھ کر محفوظ بھی کرتی رہیں اور شَیْخِ طَرِیْقَت ،  اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ جن مدنی کاموں کی ترغیب دلائیں اُن پر عمل کی نیّت کرکے اُس کام کو بجا لائیں اور پھر اُس مدنی کام کو اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو بھی لکھوادیں ۔   

(6)مجلس مَدَنی مُذاکرہ ذِمَّہ دار(علاقہ سَطْح) تمام ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجتماعات میں اِعلانات(اعلانات تیار کرنے والی اس کو 4ہفتوں میں تقسیم کر لیں) کے ذریعے ہفتہ وار مدنی مذاکرے اور مَخْصُوص مدنی ماہ (مُحَرَّمُ الْحَرَام ،  رَبِیْعُ الْاَوَّل ،  رَبِیْعُ الْآخَر ،  رَمَضَانُ الْمُبَارَک اور  ذُو الْحَجَّۃُ الْحَرَام) میں مدنی چینل پر پیش کئے جانے والے مدنی مذاکرے دیکھنے / سُننے کی بھرپور ترغیب دلائیں ۔  (نمونۃً مدنی مذاکرہ سُننے کے لئے ترغیبی اعلان اسی رسالے میں موجود ہے )

(7)مَدَنی مُذاکرہ سُننے کے لئے درج ذیل ذرائع اِخْتِیار کئے جاسکتے ہیں :  

٭مدنی مذاکرہ سُننے کے دوران اگر لائٹ جانے کا وقت ہو تو ایسی صورت میں  / UPS جنریٹر کی سہولت ہو تو اُس ذریعے سے ٭انٹر نیٹ کی سہولت ہو تو chargeable لیپ ٹاپ / Tablet PC کے ذریعے ٭مدنی چینل ریڈیو ایپلی کیشن کے ذریعے ٭فون کے ذرائع :  مختلف Radio Station کے ذریعے مَثَلًا

Warid   (i) کے صارفین                 :       303017 ڈائل کر کے ( اس پر کوئی چارجز نہیں)

Ufone  (ii) کے صارفین                 :       7774 ڈائل کر کے

 



[1]    مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ،  31 جنوری تا یکم فروری 2016ء

[2]    مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ،  14 اپریل 2016ء

[3]    مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ،  3 تا 7 جنوری 2011

[4]    مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ،  23 تا 26 دسمبر  2016 ء



Total Pages: 19

Go To