Book Name:Zoq-e-Naat

ہماری بگڑی بنی اُن کے اِختیار میں ہے

سپرد اُنہیں کے ہیں سب کاروبار ہم بھی ہیں

 

حسنؔ ہے جن کی سخاوَت کی دُھوم عالم میں

انہیں کے تم بھی ہواِک ریزہ خوار ہم بھی ہیں

کیا کریں محفلِ دلدار کو کیونکر دیکھیں

کیا کریں محفلِ دِلدار کو کیونکر دیکھیں

اپنے سرکار کے دَربار کو کیونکر دیکھیں

 

تابِ نظارہ تو ہو یار کو کیونکر دیکھیں

آنکھیں ملتی نہیں دِیدار کو کیونکر دیکھیں

 

دِلِ مردہ کو تِرے کوچہ میں کیونکر لے جائیں

اَثرِ جلوۂ رَفتار کو کیونکر دیکھیں

 

جن کی نظروں میں ہے صحرائے مَدینہ بلبل

آنکھ اُٹھا کر ترے گلزار کو کیونکر دیکھیں

 

عوضِ عفو گنہ بکتے ہیں اِک مجمع ہے

ہائے ہم اپنے خریدار کو کیونکر دیکھیں

 

ہم گنہگار کہاں اور کہاں رُویتِ عرش

سر اُٹھا کر تری دیوار کو کیونکر دیکھیں

 

اَور سرکار بنے ہیں تو انہیں کے دَر سے

ہم گدا اَور کی سرکار کو کیونکر دیکھیں

 

دَستِ صیاد سے آہو کو ُچھڑائیں جو کریم

دامِ غم میں وہ گرفتار کو کیونکر دیکھیں

 

تابِ دِیدار کا دعویٰ ہے جنہیں سامنے آئیں

دیکھتے ہیں تِرے رُخسار کو کیونکر دیکھیں

 

دیکھئے کوچہ محبوب میں کیونکر پہنچیں

دیکھئے جلوۂ دیدار کو کیونکر دیکھیں

 

اہلکارانِ سقر اور ارادہ سے حسنؔ

ناز پروردۂ سرکار کو کیونکر دیکھیں

بد ترین چور

        فرمانِ مصطفیٰصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   :  لوگوں میں بدترین چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرے عرض کی گئی ،  یارسول اللّٰہ (صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْکَ وَسَلَّم)نماز کا چور کون ہے فرمایا :  (وہ جو نماز کے ) رکوع اور



Total Pages: 158

Go To