Book Name:Zoq-e-Naat

الٰہی رحم فرما خادمِ صدیق اکبر ہوں

تری رحمت کے صدقے واسطہ صدیق اکبر کا

 

رُسل اور انبیاء کے بعد جو افضل ہو عالم سے

یہ عالم میں ہے کس کا مرتبہ صدیق اکبر کا

 

گدا صدیق اکبر کا خدا سے فضل پاتا ہے

خدا کے فضل سے میں ہوں گدا صدیق اکبر کا

 

نبی کا اور خدا کا مدح گو صدیق اکبر ہے

نبی صدیق اکبر کا خدا صدیق اکبر کا

 

ضیا میں مہرِ عالم تاب کا یوں نام کب ہوتا

نہ ہوتا نام اگر وجہِ ضیا صدیق اکبر کا

 

ضعیفی میں یہ قوت ہے ضعیفوں کو قوی کر دیں

سہارا لیں ضعیف و اَقویا صدیق اکبر کا

 

خدا اِکرام فرماتا ہے اَ  تْقٰی کہہ کے قرآں میں

کریں پھر کیوں نہ اِکرام اَ  تْقِیَا صدیق اکبر کا

 

صفا وہ کچھ ملی خاکِ سر کوئے پیمبر سے

مُصَفَّا آئینہ ہے نقشِ پا صدیق اکبر کا

 

ہوئے فاروق و عثمان و علی جب داخل بیعت

بنا فخرِ سلاسل سلسلہ صدیق اکبر کا

 

مقامِ خوابِ راحت چین سے آرام کرنے کو

بنا پہلوئے محبوبِ خدا صدیق اکبر کا

 

علی ہیں اس کے دشمن اور وہ دشمن علی کاہے

جو دشمن عقل کا دشمن ہوا صدیق اکبر کا

 

لٹایا راہِ حق میں گھر کئی بار اس محبت سے

کہ لٹ لٹ کر حسن ؔگھر بن گیا صدیق اکبر کا

منقبت خلیفۂ دوّم  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ

نہیں خوش بخت  محتاجانِ عالم میں کوئی ہم سا

ملا تقدیر سے حاجت رَوا فاروقِ اعظم سا

 

 



Total Pages: 158

Go To