Book Name:Yume Tatil Atikaf

اس میں مُطَالَعَہ بھی کرسکتے ہیں، انفرادی عبادت کے بعد نگران اسلامی بھائی مختصر نیکی کی دعوت یاد کروائے ، اگر یہ کسی کو یاد ہو تو اسے انفرادی کوشش کیلئے ترغیبات یاد کروائی جائیں۔

٭ انفرادی کوشش کا حلقہ (00: 11تا 00: 12) :  (12منٹ)  نگران اسلامی بھائی انفرادی کوشش کا طریقہ کار سکھائے اور عملی طریقہ کرکے دکھائے ، پھر  اسلامی بھائی باہر جاکر مُـخْتَلِف جگہوں پر انفرادی کوشش فرمائیں اور  اسلامی بھائیوں کو ہاتھوں ہاتھ مَسْجِد میں لانے کی ترکیب بنائیں، اسی دوران کچھ اسلامی بھائی مَسْجِد میں12مدنی کاموں پر ایک دوسرے کا ذِہْن بنائیں۔ اسی وَقْت میں بااثر شخصیات مَثَلًا علما، مشائخ، چوہدری، وڈیروں  وغیرہ سے مُلَاقَات کرکے دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروائیں اور مدنی قافلے میں سَفَر کی دعوت پیش کریں۔

٭ سنّتیں اورآداب سیکھنے کا مدنی حلقہ (00: 12تا30: 12) : (30منٹ) اس حلقے میں  نگران اسلامی بھائی شرکا کوسنّتیں اور آداب سکھانے کی ترکیب بنائے ۔

٭ وقفۂ طعام وچوک درس (30: 12) : کھانا کھائیں اور اذانِ ظہر سے 12منٹ قبل (7منٹ) مدنی درس کی ترکیب کی جائے ، بعدِ درس نمازِ ظہر کی دعوت دے کر شرکا کو اپنے ساتھ مَسْجِد میں لانے کی کوشش کریں۔

٭ بعدِظہر درس:  (7منٹ) مدنی درس دیا جائے ۔

٭ نماز کے احکام کاحلقہ:  (30منٹ) نگران اسلامی بھائی نماز کے احکام کا حلقہ لگائیں اور حسبِ مَوْقَع وضوکاطریقہ / غسل کا طریقہ  / نمازِ جنازہ کا طریقہ  / نمازکی شرائط، فرائض، واجبات، مفسدات وغیرہ سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنائیں۔

٭ درس وبیان سیکھنے کا حلقہ:  (19منٹ)  اس حلقے میں نگران مقامی نئے اسلامی بھائیوں کو اپنے ساتھ بٹھا کرمدنی  درس کا طریقہ سکھائے ۔

٭ دعاؤں کا حلقہ:  (19منٹ) گرمیوں میں یہ حلقہ اسی وقت میں ہوگا اور سردیوں میں یہ حلقہ اس وقت نہیں ہوگا۔

٭ وقفۂ آرام: ٭ حلقوں کے بعد عصر تک وقفہ آرام۔

٭ بعدِ عصر اعلان، بیان، مدنی دورہ: فرض نماز کے فوراًبعد اعلان کی ترکیب ہو، پھر دعا کے بعد (12منٹ) نیکی کی دعوت کے فضائل پر بیان ہو۔ بیان کے بعد مدنی دورہ کی ترکیب کی جائے ۔

٭ عصر تا مغرب درس: اِس دوران فیضانِ سنّت اور بیاناتِ عطّاریہ وغیرہ سے درس دیا جائے ۔ آخر میں چند منٹ سنّتیں اور آداب سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جائے ۔

٭ بعدِ مغرب اعلان وبیان: مغرب کے بعدبیان کی ترکیب ہو، اس کے بعد انفرادی کوشش (12منٹ) کی جائے ، جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کا ذہن دیں اور نام لکھیں، اسی طرح مقامی اسلامی بھائیوں کو 12مدنی کاموں کا ذِہْن دیں بِالْخُصُوص مدنی درس شروع کرنے کی ذمّہ داری دیں۔

٭ یومِ تعطیل اعتکاف کااختتام: جس جگہ ہیں اگر وہاں سے گھر / جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه قریب ہے تو واپسی کی ترکیب کرلیں اور اگردُور ہو تو نمازِ عشا باجَمَاعَت ادا فرما کر واپسی کی ترکیب بنائیں۔

٭ نوٹ:  یومِ تعطیل اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائی جس وقت مَسْجِد میں پہنچیں، اس وَقْت کے مُطابِق جَدْوَل پر عَمَل فرمائیں۔

٭ یومِ تعطیل اعتکاف میں جَدْوَل پر عَمَل کرنے کے لئے کتاب ’’نیک بننے اور بنانے کے طریقے ‘‘ سے رَاہ نُمائی لی جائے ۔

٭ مغرب کے بیان کیلئے  کتاب نیک بننے اور بنانے کے طریقے سے مدد لی جا سکتی ہے ۔

نوٹ: ٭ جمعہ / ظہر تا مَغْرِب یا عَصْر تا مَغْرِب (جہاں جیسی صُورَت ہو) بھی اِعْتِکَاف کی ترکیب بنائی جا سکتی ہے ٭ شہر مُشَاوَرَت کے نگران، حلقہ مُشَاوَرَت کے نگرانوں کے سُپُرد ایک ایک گاؤں کر دیں اور بعد میں پوچھ گچھ بھی رکھیں۔

”یوم تعطیل اعتکاف“ کے چودہ حروف کی نسبت سے اس مدنی کام کے 14 فضائل و فوائد

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکَاف میں شہر کے اَطراف ( یعنی شہر کے نئے اور کمزور علاقوں) اور گاؤں دیہاتوں وغیرہ میں جا کر نیکی کی دَعْوَت پیش کی جاتی ہے ، سُنّتیں و آداب سکھائے جاتے ہیں، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ان کو متعارف کروایا جاتا ہے ، عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کرنے کا مَدَنی ذِہْن دِیا جاتا ہے ، یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکَاف کے چند فضائل و فوائد یہ ہیں:

 



Total Pages: 16

Go To