Book Name:Jannati Zevar

خواص سورۂ  زلزال : ۔یہ سورہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے اس کو ستر مرتبہ پڑھنے سے مشکل دور ہو جاتی ہے اور اس کے پڑھنے سے آسیب دور ہو جاتا ہے۔

خواص سورۂ  والعادیات : ۔جس آدمی یا جانور کو نظر لگی ہو اس پر سات مرتبہ اس سورہ کو پڑھ کر دم کرو نظر دفع ہو جائے گی درد جگر والے کو یہ لکھ کر دھو کر تین دن تک پلائیں ۔

خواص سورۂ  القارعہ : ۔ اس سورہ کو ایک سو ایک بار پڑھ دینے سے نظر دفع ہو جاتی ہے مکان میں لکھ کر لگانے سے بلاؤں سے امان اور حفاظت رہتی ہے۔

خواص سورۂ  تکاثر : ۔یہ ہزار آیتوں کے برابر ہے اس کو تین سو بار پڑھنے سے قرض بہت جلد اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی ادا ہو جائے گا اگر کسی مردہ سے ملاقات کرنی ہو تو اس سورہ کو شب جمعہ میں ایک سو تیرہ مرتبہ پڑھ کر سو جاؤ۔

خواص سورۂ والعصر : ۔اس کو پڑھنے سے غم دور ہو جاتا ہے مصیبت زدہ پر سات مرتبہ اس سورہ کو پڑھ کر دم کر دو۔

خواص سورۂ  الھمزہ : ۔دشمن کے شر سے حفاظت کے لئے روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھو۔

خواص سورۂ فیل : ۔دشمن کے شر سے حفاظت کے لئے اس سورہ کو ایک سو بار پڑھ کر دعا مانگو۔   

خواص سورۂ  قریش : ۔جان کی حفاظت اور فاقہ سے امن کے لئے روزانہ اس سورہ کو ستائیس مرتبہ پڑھنا مجرب ہے۔

خواص سورۂ  الماعون : ۔بڑی مشکل پیش آجائے تو اس سورہ کو ہزار بار پڑھنا بہت مفید ہے۔

خواص سورۂ  الکوثر : ۔لاولد صاحب اولاد ہو جائے اس کے لئے اس سورہ کو روزانہ پانچ سو مرتبہ پڑھے تین ماہ تک پڑھنے کے بعد ا ن شاء اﷲ   تَعَالٰی حمل قرار پا جائے گا اور آدمی صاحب اولاد ہو جائے گا۔

خواص سورۂ  کافرون : ۔یہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے جو ضرورت مند اتوار کے دن طلوع آفتاب کے وقت دس بار اس سورہ کو پڑھے اس کا کام بن جائے گا۔

خواص سورۂ  اللہ ب : ۔دشمنوں کی مغلوبیت کے لئے اس کو بکثرت پڑھنا مفید ہے۔

خواص سورۂ  اخلاص : ۔یہ سورئہ پاک تہائی قرآن کے برابر ہے جو بیمار اپنی بیماری کے زمانے میں اس کو پڑھتا رہے اگر وہ اسی بیماری میں مرگیا تو حدیث کا بیان ہے کہ وہ قبر کے دبوچنے اور قبر کی تنگی کے عذاب سے محفوظ رہے گا اور قیامت کے دن فرشتے اس کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر اور اپنے بازوؤں پر بٹھا کر پل صراط پار کرا دیں گے اور جنت میں پہنچادیں گے۔

        جو شخص اس سورہ کو صبح و شام تین تین مرتبہ نیچے لکھی ہوئی دعا کی صورت میں پڑھے گا اِنْ شَآءَ اﷲ  تَعَالٰی اس کی ہر دعا پوری ہوگی پڑھنے کی ترکیب یہ ہے۔

        بِسْمِ اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱) وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ  قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)  لَیْسَ کَمِثْلِہٖ اَحَدُٗ    لَا تُسَلِّطْ عَلٰی اَحَدٍ         وَلَا تُجَوِّجْنِیْ اِلٰی اَحَدٍ       وَاَغْنِنِیْ یَارَبِّ عَنْ کُلِّ اَحَدٍ     بِفَضْلِ قُلْ ھُوَ اﷲ  اَحَدُٗ   اﷲ  الصَّمَدُ   لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ      وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ     اِلٰھِیْ یَامَنْ ھُوَ قَدِیْمُٗ دَائِمُٗ یَا حَیُّ یَاقَیُّوْمُ یَا اَوَّلُ یَا آخِرُ اِقْضِ حَاجَتِیْ یَا فَرْدُ یَافَرْدُ یَا صَمَدُ وَ صَلَّی اﷲ  تَعَالٰی عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ۔

خواص سورۂ  الفلق والناس : ۔صحیح مسلم میں حدیث ہے کہ (امن و پناہ کے باب میں ) سورئہ فلق اور سورئہ ناس جیسی کوئی سورہ نہ دیکھو گے۔

 (صحیح مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین، باب فضائل القران مایتعلق بہ، رقم۸۱۴، ص۴۰۶)

         ان دونوں سورتوں میں جن و شیطان اور حاسدوں کے شر سے محفوظ رہنے کی بے نظیر تاثیر ہے ان کو عمل میں لانے کی چند صورتیں درج ذیل ہیں ۔

(۱)مسحور پر سو مرتبہ ان دونوں سورتوں کو پڑھ کر دم کرنے سے اِنْ شَآءَ اﷲ   تَعَالٰی سحر کا اثر زائل ہو جائے گا اور اگر پانی پراتنی ہی بار پڑھ کر دم کر دیا جائے اور پلایا جائے جب بھی جادو ٹوٹ جائے گا۔

(۲)اگر گیارہ گیارہ مرتبہ بھی پڑھیں جب بھی فائدہ ہو گا کئی روز تک ایسا کرنا ہوگا۔

(۳)جن بچوں کو ان دونوں سورتوں کا تعویذ پہنا دیا جائے وہ جن و شیطان اور تمام زہریلے جانوروں سے محفوظ رہیں گے ۔  (فیوض قرآنی)

دوسرے مختلف عملیات

دماغ کی کمزوری : ۔پانچوں نمازوں کے بعد سر پر داہنا ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ    یَا قَوِیُّ پڑھو۔   

نظر کا کمزور ہونا : ۔پانچوں نمازوں کے بعد گیارہ مرتبہ یَا نُوْرُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے پوروں پر دم کرکے آنکھوں پر پھیر لیں ۔

زبان میں لکنت : ۔فجر کی نماز پڑھ کر ایک پاک کنکری منہ میں رکھ کر یہ آیت اکیس مرتبہ پڑھیں رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ(۲۵) وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ(۲۶) وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ(۲۷) یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪   (پ۱۶، طٰہ : ۲۵۔۲۷)

اختلاج قلب : ۔یہ بسم اﷲ  سمیت لکھ کر گلے میں باندھیں ڈور اتنا لمبا رہے کہ تعویذ دل پر پڑا رہے بِسْمِ اﷲ  الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَطْمَىٕنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِؕ-اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُؕ   (پ، ۱۳، الرعد : ۲۸)

درد شکم : ۔یہ آیت پانی وغیرہ پر تین بار پڑھ کر پلا دیں یا لکھ کر پیٹ پر باندھ دیں لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ(۴۷)(پ۲۳، الصّٓفٰت : ۴۷

Total Pages: 188

Go To