Book Name:Bad Fajar Madani Halqa

مَدَارِس اور خانقاہوں میں وَقْف کریں ، تمام مُبَلِّغین و مُبَلِّغاتِ دَعْوَتِ اِسْلَامی اور عوام و خواص بھی اس کا دَرْس گھر گھر ، مَسْجِد مَسْجِد ، دُکان دُکان ، کارخانوں ، بازاروں اور چوکوں پر جاری کریں۔

حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو ہماری تَرْک شُدہ کسی سنّت کو رائج کرے اس کے لئے 100 شہیدوں کا ثواب ہے ، آئیے تَرْک شُدہ سنّتوں پر عَمَل کرنے اور ان کو رائج کرنے کا عہد کریں اور اس عہد کو نِباہ کر 100 شہیدوں کا نہیں بلکہ ہزاروں شہیدوں کا ثواب حاصِل کریں۔[1]

فیضانِ سنت جلد اوّل میں کیا کچھ ہے؟

1548صفحات پر مُشْتَمِل فیضانِ سُنّت جِلْد اوّل شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت ، بانِیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حضرت علّامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطار قادِری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی لکھی ہوئی عظیم کتاب ہے ، جس کے 4 اَبواب ہیں : فیضانِ بِسْمِ اللہ ، آدابِ طعام ، پیٹ کا قفلِ مدینہ اور فیضانِ رمضان۔

٭پہلا باب ”فیضانِ بِسْمِ اللہ بِسْمِ اللہ پڑھنے کے فضائل ، جنّات سے سامان کی حِفَاظَت کا طریقہ ، بُخار کے 5 مَدَنی عِلاج ، دَردِ سر کے 7عِلاج ، خواب بیان کرنے کے دلائل وغیرہ پر مُشْتَمِل ہے۔٭دُوسرا باب’’آدابِ طعام‘‘ کھانے کی سُنّتیں اور آداب کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے کھانے کے طِبّی فوائد ، ٹیک لگا کر کھانے کے طِبّی نقصانات ، جنّات لیموں سے گھبراتے ہیں ، رنگ برنگی 99حکایات ، مَرْحُوم نِگرانِ شُوریٰ حاجی محمد مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مُـخْتَصَر حالاتِ زِنْدَگی اور جانشینِ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت ، شہزادۂ عطار الحاج ابُو اُسَید حضرت مولانا عُبَید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہ ُالْعالی کو اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانِب سے لکھے گئے ایک مَکْتُوب(خط) وغیرہ پر مُشْتَمِل ہے۔٭تیسرا باب”پیٹ کا قفلِ مدینہ“بھوک کے فضائل کے ساتھ ساتھ 52 حِکَایَات پر مُشْتَمِل ہے۔٭چوتھا باب”فیضانِ رمضان“فضائلِ رمضان کے ساتھ ساتھ تراویح ، لَیْلَةُ الْقَدْر ، اِعْتِکَاف ، عِیْدُ الْفِطْر کے فضائل اور نَفْل روزوں کے فضائل ، روزہ داروں کی حِکَایَات اور اِعْتِکَاف کرنے والوں کی 41مدنی بہاروں پر مُشْتَمِل ہے۔

فیضانِ سنت جلد دوم میں کیا کچھ ہے؟

فیضانِ سُنّت جِلْد دُوَم کے تا دَمِ تحریر دو۲ اَبواب شائع ہو چکے ہیں : غیبت کی تباہ کاریاں اور نیکی کی دَعْوَت حِصّہ اوّل۔

٭پہلا باب ’’غیبت کی تباہ کاریاں‘‘اس میں مُتَفَرِّق موضوعات پر مَثَلًا باپ کے بارے میں ، بیٹے کے بارے میں ، ماں کی طرف سے بیٹی کی ، چھوٹے بچے کی ، سُسرالی رشتوں کی ، پڑوسیوں کی ، مریضوں کی ، مرنے والے مسلمان کی ، ڈاکٹر کی ، ڈرائیور ، سُواری اور سُوار کی ، معمار و مزدور کی ، ہوٹل والے کی ، مکان و صاحِبِ مکان کی ، عُلَما کی ، تاجِروں کی ، ملازِمین کی غیبتوں ، کھانےاور بولنے سے مُتَعَلِّق ، کسی کوسُست وغیرہ کہنے کے مُتَعَلِّق ، لباس کے متعلّق ، خاندان کے مُتعلّق ، پریشان حالوں کے مُتعلّق ، مُـخْتَلِف کاریگروں کے مُتعلّق ، کسی کا فون آنے یا نہ آنے کی صورَت میں ، Sms ، Chattingاور Internet کے حوالے سے کی جانے والی غیبتوں کی 1800 سے زائد مثالیں مَذْکُور ہیں۔ نیز اس میں غیبت کی بے شُمار تباہ کاریوں کی تفصیل کے عِلاوہ بعض دیگر مُھْلِکَات(یعنی ہلاک کر دینے والی باتوں) کا بھی مختصراً تَذْکِرہ ہے۔ ٭دُوسرا باب ’’نیکی کی دعوت (حصہ اوّل)‘‘ اگرچہ یہ باب نیکی کی دعوت کی ضَرورت و اَہَمِیَّت ، فضیلت اور تَرْک کرنے کے نقصانات جیسے اَہَم مَوضوعات پر مُشْتَمِل ہے ، مگر ضمناً رِیاکاری کی مثالوں اور اس کے عِلاج کے عِلاوہ قَسَم اور اسکے کفّارے کے بیان وغیرہ جیسی اَہَم مَعْلُومَات بھی اس میں بیان کی گئی ہیں۔ نیز یہ باب تقریباً 125 قرآنی آیات ، مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 249 اِرشادات ، 113 عِبْرَت انگیز حِکایات ، 51 مَدَنی بہاروں اور مُـخْتَلِف موضوعات پر سینکڑوں مَدَنی پھولوں سے مُزَیّن ہے۔

فیضانِ سنت کے متعلق چند مفید باتیں

٭فیضانِ سُنّت کو بَہُت آسان انداز میں لکھنے کی کوشِش کی گئی ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اِسْلَامی بھائی اور اِسْلَامی بہنیں بھی بآسانی سمجھ سکیں۔٭فیضانِ سُنّت مُبَلِّغین و مُبَلِّغات کے ساتھ ساتھ ، عُلَما و واعظین ، خُطَبا و مُقَرِّرین ، مصنّفین وغیرہ کے لئے یکساں طورپر مُفِیْد ہے۔٭فیضانِ سُنّت کا جو خوش نصیب اِسْلَامی بھائی یا اِسْلَامی بہن کم از کم 40دن روزانہ دو۲ دَرْس دے ، اُس کے لئے اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانِب سے اِس پوری کِتاب کا ثواب اِیصال کیا گیا ہے۔٭فیضانِ سُنّت جِلْد اوّل کوجو خوش نصیب اِسْلَامی بھائی یا اِسْلَامی بہن 163دن کے اندر اندر مُکَمَّل پڑھ لے ، اُس کے لئے اللہ پاک کے ولی ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانِب سے اِیمان پر اِسْتِقَامَت ، سَکَرَات میں نَبِیِّ رَحْـمَت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیَارَت ، قَبْر و حَشْر میں راحَت ، بے حِساب مَغْفِرَت اور



[1]     فیضان سنت ، تقریظ جلیل ، جلد اول ، ص ۳



Total Pages: 15

Go To