Book Name:Sulah Karwaney Ke Fazail (Q-29)

کی نِیَّت ضَرور کر لینی چاہیے کہ بارگاہِ الٰہی میں وہی اَعمال مَقبول ہوتے ہیں جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لیے کیے جائیں ۔  

دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرتے وقت رضائے الٰہی کی نیت کے ساتھ ساتھ مَزید ثواب بڑھانے کے لیے اور بھی بہت سی اچھی اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں مثلاً نیکی کی دعوت کے فریضے کو سر اَنجام دینے ، اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں  کی اِصلاح کی کوشش  کرنے ، لوگوں کو نمازی اور سُنَّتوں کا عادی بنانے اور اسلامی تعلیمات کو عام کر کے لوگوں سے جہالت و بَدمذہبی وغیرہ   دُور کرنے    کی نیتیں کی جا سکتی ہیں ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں اِخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

مِرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو

                                       کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی  ( وسائلِ بخشش )

ہفتہ وار اِجتماع میں حاضری کا وقت

سُوال : بعض ذِمَّہ دار اسلامی بھائی ہفتہ وار اِجتماع میں تاخیر سے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ”ہمیں علاقے والوں کو ساتھ لے کر آنا ہوتا ہے اگر نمازِ مَغرِب علاقے میں ادا نہ کریں تو علاقے والوں کا آنا مشکل ہے “ان کا ایسا کرنا کیسا ہے ؟  

جواب : تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جمعرات کو ہو نے وا لے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماعات  نمازِ مغرب کے فوراً بعد شروع ہو جاتے ہیں لہٰذا سبھی اسلامی بھائیوں  بالخُصُوص ذِمَّہ داران کو وقت کی پابندی کرتے ہوئے مَغرِب کی نماز اِجتماع والی مسجد ہی  میں ادا کرنی چاہیے ۔   ( شیخِ طریقت، اَمیرِ اہلسنَّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں :  ) دعوتِ اسلامی کے اَوائل میں جب بابُ المدینہ (  کراچی ) میں ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع کا آغاز ہوا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ میرا یہ مَعمُول تھا کہ عصر کی نماز کے بعد گھر سے چل پڑتا اور نمازِ مَغرِب سے پہلے اِجتماع گاہ  پَہنچ جاتا تھا ۔  اُس وقت اسلامی بھائی بھی ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں وقت پر آنے کا اِہتمام فرماتے تھے پھر آہستہ آہستہ سُستی و کاہلی  شروع ہوئی جو اَب ایک تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے ۔  

بہرحال ذِمَّہ دار اسلامی بھائیوں  کو چاہیے کہ وہ اِجتماع والے دن اپنے کام کاج وغیرہ سے جلد فَراغت پا کر نئے اسلامی بھائیوں پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں ساتھ لائیں اور اوَّل تا آخر سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں شِرکت کر کے خُوب  خُوب اس کی بَرکتیں لوٹیں ۔  اَفسوس صَد کروڑ اَفسوس ! گھر میں خُوشی کی تقریبات یا دِیگر دُنیوی وُجُوہات کی بِنا پر کئی کئی روز تک  دُکان بند کر لی جاتی ہے مگر اپنی قبر و آخرت کو بہتر بنانے ، عِلمِ دِین  سیکھنے سکھانے  اور ثوابِ آخرت کمانے کے لیے کئی روز تک  دُکان بند کرنا تو کُجا اِجتماع والے دن کچھ دیر قبل بند کر دینا بھی گوارا نہیں ہوتا ۔  کاش! ہردُکاندار اسلامی بھائی کا یہ مدنی ذہن بن جائے کہ وہ اپنی دُکان پر ایک مُستقل بورڈ اس تحریر کا آویزاں  کر دے کہ ”ہر جمعرات کو مَغرِب کی نماز کے بعد فیضانِ مدینہ ( [1] )  میں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سُنَّتوں بھرا اِجتماع ہوتا ہے لہٰذا جمعرات کے دن  عصر کے فوراً بعد دُکان بند ہو جاتی ہے  ۔ “اِجتماع کی خاطر دکان جلد بند کر دینے میں اگرچہ بظاہر دُنیوی طور پر چند پیسوں کا نُقصان نظر آتا ہے مگر آخرت کا فائدہ ہی فائدہ ہے ۔  اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے اور اپنی آخرت کو بہتر سے بہترین بنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن



   [1]     یہاں اپنے اپنے علاقے اور شہر میں ہونے والے  سُنَّتوں بھرے اِجتماع کے مقام اور جگہ  کا نام تحریر کر لیا  جائے ۔  ( شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ) 



Total Pages: 18

Go To