Book Name:Sulah Karwaney Ke Fazail (Q-29)

لیے کوششیں کرتے رہنا، موقع ملنے پر دیر تک پڑھتے رہنا، بظاہر اس میں  اِخلاص نظر نہیں آتا ۔  اگر اللّٰہ و رسُول عَزَّوَجَلَّ  و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی رضا و خوشنودی حاصِل کرنا مقصود ہے تو وہ ان مَواقع  کے علاوہ بھی حاصِل کی جا سکتی ہے ۔ بہرحال ہر نعت خواں ایسا ہو، یہ ضَروری  نہیں ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اچھے اور مُخلص  نعت خواں بھی موجود ہیں جو بغیر کسی طَمع و لالچ کے نعتیں پڑھتے اور خوفِ خدا و عشقِ مصطفے ٰعَزَّ وَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  میں روتے اور رُلاتے  ہیں ۔   ( [1] )  

نعت خواں اسلامی بھائیوں کو چاہیے کہ حاجی محمد مُشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْبَارِی کو اپنے لیے نمونہ  ( Ideal )  بنائیں اور نعت خوانی کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں کی بھی دھومیں مچائیں ۔  یاد رکھیے ! عزّت و عظمت صِرف آواز سے نہیں ملتی اور حاجی محمد مُشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْبَارِی کو بھی عزَّت و عظمت فقط  آواز کے ذَریعے حاصِل نہیں ہوئی  بلکہ ہمارا حُسنِ ظَن ہے کہ  اچھی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے اندر  اِخلاص، دِین کا دَرد اور سُوز و گداز تھا جس کی بدولت انہیں شُہرت اور مقبولیت عامّہ حاصِل ہوئی ۔ ( [2] )    

شہا! عطار کا پیارا ہے یہ مشتاق عطاری

                           یہی مژدہ اسے تم بھی سنا دو یارسولَ اللہ  ( وسائلِ بخشش )

بِچھڑے ہوئے اسلامی بھائیوں پر اِنفرادی کوشش

سُوال :  جو اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کا  مدنی کام چھوڑ کر گھر بیٹھ گئے ہوں انہیں کیسے قریب کیا جائے ؟  

جواب :  جو اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کا  مدنی کام چھوڑ کر گھر بیٹھ گئے ہوں ان پر   بار بار اِنفرادی کوشش کی جائے یہاں تک کہ وہ دوبارہ مدنی کاموں میں فَعّال ہو جائیں ۔  دعوتِ اسلامی کی مَرکزی مجلسِ شوریٰ نے 19مدنی پھولوں پر مُشتمل  ایک پمفلٹ شائِع کیا ہے جسے ہر مدنی مشورے میں تِلاوت و نعت کے بعد پڑھ کر سُنانا ہوتا ہے ۔  ( [3] )  اس میں ایک مدنی پھول یہ بھی ہے ”ایسوں کو ڈھونڈتے رہئے ، جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے ، ہفتے میں کم ازکم ایک بِچھڑے ہوئے اسلامی بھائی کو دوبارہ مَدَنی ماحول سے ضَرور وابستہ کیجیے ۔  ( یہاں وہ مُراد نہیں جن پر تنظیمی پابندی لگی ہو )  ۔ “ جب آپ ایسے اسلامی بھائیوں کے پاس بار بار  جا کر ان سے مُلاقات کریں گے اور  انہیں سمجھائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّآپ کا سمجھانا انہیں  ضَرور فائدہ دے گا اور وہ دوبارہ مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مدنی کاموں میں مَصروف ہو جائیں گے کہ قرآنِ پاک میں خُدائے رحمٰن عَزَّ  وَجَلَّ  کا فرمانِ عالیشان ہے :  

وَ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) ( پ۲۷، الذٰریٰت : ۵۵ )   ترجمۂ کنز  الایمان : اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں  کو  فائدہ  دیتا ہے  ۔

 اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قُرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے مدنی کام بڑھانے کے لیے  جہاں  دِیگر بیشمار مجالس قائم کی ہیں وہیں اس کام کو مُنَظَّم کرنے کے لیے ”مجلسِ اِزدِیادِ حُب “ بھی قائِم کی ہے ، اس کے ساتھ تعاون فرما کر ڈھیروں ڈھیر بَرکتیں حاصِل کیجیے ۔    

وَقف کے مال  کا ذاتی اِستعمال

سُوال :   ذِمَّہ داران  وَقف  کا فُون یا اِسٹیشنری اپنے اِستعمال میں لا سکتے ہیں یا نہیں؟

 



[1]    مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے شیخِ طریقت، اَمیرِاہلسنَّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”نعت خواں اور نذرانہ“ کا مُطالعہ کیجیے ۔(شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )

[2]    ثناخوانِ نبیٔ مقبول، بُلبلِ روضۂ رسُول ، مداح صحابہ وآل بتول، گلزارِ عطاؔرکے مشکبار پھول، مبلغ دعوتِ اسلامی ، الحاج، قاری ابوعبید محمد مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْبَارِی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے  کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”عطار کا پیارا “ کامطالَعَہ کیجیے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )

[3]    یہ 19مَدَنی پھول دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ”مدینہ ڈائری“ کے صفحہ13 تا15پر ملاحظہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ )



Total Pages: 18

Go To