Book Name:Mufti e Dawateislami

عفو کر اور سدا کیلئے راضی ہو جا

گر کرم کردے تو میں شا درہوں گا یا رب

گرتُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی

ہائے میں نارِ جہنَّم میں جلوں گا یا ر ب

یا اللہ عزوجل ! میرے مشتاق اور فاروق سے ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا،اے اللہ عزوجل! ان دونوں کی قبرو ں کو نور سے بھر دے ، اے اللہ عزوجل! نور ِحبیب کے جلووں سے ان دونوں کی قبریں آباد کر دے،ان دونوں کے صدقے میں مجھ غریب سے بھی راضی ہوجا ،ہمیں تو بہ پر استقامت نصیب کردے ، ہمیں گناہوں سے بچالے مولا ، ہم سب کو مدنی انعامات کاعامل بنادے ، ہم سب کو مخلص عاشق رسول بنادے ،ایک غریبُ الوطن بیچارہ کوئی مسافر بھی یہاں (یعنی صحرائے مدینہ میں بہت پہلے سے)مدفون ہے، اے اللہ عزوجل! اس پر کرم کردے ، اس کی بخشش کردے،یا اللہ عزوجل ! اس کے بھی درجے بلند کردے، الہ العالمین !ہم سب کو مدینے میں زیر گنبد ِخضراء جلوۂ محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلممیں شہادت نصیب فرمادے، جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں ہمیں ،حاجی فاروق ، حاجی مشتاق اور ہر دعوت اسلامی والے اور ہر دعوت اسلامی والی کومدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمادے ، یا اللہ عزوجل !ہمیں تو مانگنا بھی نہیں آتا ، جو ہم نے مانگا وہ بھی عطا کردے اور جو نہیں مانگا وہ بھی عطا کردے ،الہ العالمین ہم حساب کے قابل نہیں ہیں ، تُو ہمیں بے حساب بخش دے، یا اللہ عزوجل! پیارے حبیبصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم،


 

 



Total Pages: 89

Go To