Book Name:Mufti e Dawateislami

کہ میں دعوت اسلامی والا ہوں لیکن جب موقع ملے تو دعوت اسلامی کو نقصان پہنچائے، اس کی کاٹ کرے بلکہ جو واقعی دل و جان سے دعوت اسلامی والا ہے مجھے(تو) اس سے پیار ہے ، میں دعوت اسلامی کا ہوں اورمجھے دعوت اسلامی والوں سے پیار ہے ، جو میرے ہیں ،(وہ سن لیں کہ) میری دعوت اسلامی کو کبھی بھی نہ چھوڑنا ۔ یہ میری وصیت ہے ، کچھ بھی ہوجائے ، آپ کو کسی ذمہ دار سے کیسا ہی اِخْتِلَافْ ہوجائے ،دعوت اسلامی کو مت چھوڑنا ، ان شاء اللہ عزوجل ! ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوں گی، ہم خطاکار انسان ہیں بھول کرجاتے ہیں ،میں بھی بھُولوں سے مُبرّا نہیں ، بیچارے مرکزی مجلس شوری والے بھی خطائیں کرتے ہونگے ، مُبَلِّغین بھی غَلَطیاں کرتے ہونگے ، ہمیں چاہئے کہ پیار محبت سے ایک دوسرے کی اِصْلَاح کرتے رہیں بس کبھی بھی دعوتِ اسلامی کو مت چھوڑنا، اِس تحریک کو چلاتے رَہنا اور یہ ذِہن بنائے رہیں کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، ان شاء اللہ عزوجل ۔‘‘

تجدیدِ عہدِ وفا

(اس کے بعد وہاں پر موجود اسلامی بھائیوں کی خواہش پر امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی نے اس طرح عہد ِ وفا لیا )

’’ارادہ کرتا ہوں میں کہ دعوتِ اسلامی کے ساتھ آخری دم تک وابستہ رہوں گا، چاہے کسی بڑے سے بڑے ذمہ دار سے کتنا ہی بڑا اختلاف کیوں نہ ہوجائے میں دعوت اسلامی کو نہیں چھوڑوں گا اور اگرہو سکا تواس کی اصلاح کروں گا ، ورنہ جب تک شریعت واجِب نہ کرے اس وقت تک اس ا ختلاف کا کسی سے تذکرہ نہیں کروں گا ، اپنی


 

 



Total Pages: 89

Go To