Book Name:Mufti e Dawateislami

ہم سب کو مدینہ منورہ میں زیر گنبد خضراء محبوب کے جلووں میں شہادت نصیب کردے ، جَنَّتُ الْبَقِیْع میں مَدْفَنْ اور جَنَّتُ الْفِرْدَوْس میں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا پڑوس عطا کردے ، اِلٰہ الْعَالَمِیْن !میرے فاروق کو بھی محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا جنّت میں پڑوس دے دے ، یا اللہعزوجل !ان کے گھر والوں کو انکے دوستوں کو اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کو صبرِ جمیل عطا کردے اور اس صبر پر اجر عطا فرما، اِلٰہَ العالمین! انکے گھر والوں کو شکوہ و شکایت سے بچانا ، صَبْرْ صبر اور صبر عطا فرما نا، اے اللہعزوجل! انکی زبان سے تجھے ناراض کرنے والا کوئی بھی کلمہ نہ نکلے ، اے اللہ عزوجل! ہمارا اس بات پر ایمان ہے کہ ہم سب کو مرنا ہے مگرہم بندے ہیں اس لئے روتے ہیں ‘ اے اللہعزوجل! ہمیں گِرْیَۂ رحمت نصیب کردے ، اے اللہ عزوجل!اُس گریۂ رحمت کا واسطہ جو تیرے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اپنے شہزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات پر کیا تھا، ان پاکیزہ مُقَدَّس آنسوؤں کا واسطہ ہمیں حقیقی معنوں میں صبر اور ایسا صبر عطا فرما جو تجھے پسند ہو مولا عزوجل!پور ی اُمّت کی بخشش کردے مولا عزوجل!ایمان کی سلامتی عطا فرمادے ،ایمان کی قدر نصیب کردے ، عمل صالح نصیب کردے ، اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَآئِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ ،اٰمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ‘‘

جنازہ بسوئے صحرائے مدینہ

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد آپ کے مرشدِ کامل ،شیخ ِطریقت ، امیر اہل سنت ،


 

 



Total Pages: 89

Go To