Book Name:Mufti e Dawateislami

بھی موجود رہتے۔حاضری رجسٹر بھی اس بات کا گواہ ہے کہ پورے مہینے میں شاید دو چار دن اپنے اجارے کے مقررہ وقتپر(یعنی 4:00بجے) تشریف لے گئے ہوں۔

مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہجب باب المدینہ(کراچی )کے دار الافتاء قطب ِمدینہ خضریٰ مسجد ڈرگ کالونی کے دورے پر تھے ۔تووہاں کے مفتی صاحب مدظلہ العالی نے آپ سے استفسار کیاکہ کس بات نے آپ کو وقت کا اس قدر پابند بنا دیاہے ؟تو مفتیٔ دعوت اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہنے مختصر اور جامع جواب ارشاد فرمایا’’احساسِ ذمہ داری نے (مجھے وقت کا پابندبنا دیا)۔‘‘

{اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم }

اندازِ تدریس :

مفتی ٔ دعوت ِ اسلامی الحاج محمد فاروق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہبہت سہل انداز میں طلبہ کی نفسیات کے مطابق سبق پڑھاتے اور سوالات پوچھنے والوں کی مکمل تشفّی فرماتے۔ تفسیرِ جلالین پڑھانے کاخاص تجربہ رکھتے تھے ۔تقریباًچار ماہ شریعت کورس بھی پڑھایا جس میں دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلس ِشوریٰ کے نگران،بعض اراکینِ شوریٰ، پاکستان انتظامی کابینہ کے اراکین اور کئی مجالس کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی مثلاًٹیچر،تاجر، ملازمت پیشہ ،اسکول وکالج کے طلبہ وغیرہ شرکت کرتے ۔ابتداء ً ’’نصابِ شریعت‘‘سے عقائد کے بارے میں درس ہوتا ، پھر شرکاء اس درس کے متعلق سوالات کرتے اور مفتی صاحب انتہائی آسان وعام فہم


 

 



Total Pages: 89

Go To