Book Name:Mufti e Dawateislami

کی ضرورت نہیں ہے۔اسی طرح ایک مرتبہ جب آپ کرائے پر مکان لینا چاہ رہے تھے تو کسی نے مشورہ دیا کہ آپ مکان خرید کیوں نہیں لیتے ؟ تو فرمایا کہ مختصر زندگی ہے ، کرائے کامکان ہی کافی ہے ۔

{اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم }

گھر والوں کی آپ سے محبت :

آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے آپ کے گھر والوں کی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گھر وا لے ان سے دم کرواتے، ان کا بچا ہواپانی سنبھال کر رکھتے اور بطور تبرک استعمال کیا کرتے۔ان کی پلیٹ سے کھانے کے لیے بچے آپس میں ضد کرتے تھے۔ان کی جھوٹی چائے کو واپس پتیلے میں ڈال کر سب کو پیش کرتے تھے۔یہ ان کے مدنی کردار کی مضبوط دلیل ہے گویا کہ امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کے عطاکردہ گھر میں مدنی ماحول بنانے کے ۱۵ مدنی پھولوں پر ان کا مضبوطی سے عمل تھا، وہ مدنی پھول یہ ہیں :

’’گھر میں مدنی ماحول ‘‘کے پندرہ حروف کی نسبت سے ۱۵مدنی پھول

۱۔ گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کریں۔

۲۔ والدیا والدہ کو آتے دیکھ کرتعظیماً کھڑے ہو جائیں۔

۳۔ دن میں کم از کم ایک بار اسلائی بھائی والدصاحب اور اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ


 

 



Total Pages: 89

Go To