Book Name:Mufti e Dawateislami

انفرادی کوشش بھی کیا کرتے ۔ ان کی مسلسل انفرادی کوشش کی برکت سے اس نوجوان نے باقاعدہ طور پر علمِ دین سیکھنے کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیا ۔

(۲) اسی طرح دارالافتاء نور العرفان میں ایک ماڈرن نوجوان آپ کے پاس شرعی مسائل دریافت کرنے آیا کرتا تھا ۔ مفتی ٔ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی محبت بھری انفرادی کوشش کے نتیجے میں وہ ماڈرن نوجوان سنتوں کے سانچے میں ڈھل گیا اور مدنی لباس پہننے لگا اور عمامہ شریف باندھنے کا بھی معمول بنا لیا ۔

(۳) ایک بڑے میاں دارالافتاء نور العرفان میں آپ سے شرعی مسائل پوچھنے آئے۔ بے چارے باتونی بہت تھے ، بات کرتے کرتے ان کے منہ سے کلمۂ کفر نکل گیا۔ مفتی ٔ دعوتِ اسلامی علیہ رحمۃ الباری نے فوراً انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں تجدید ایمان کروائی اور قلت ِ کلام(یعنی کم بولنے) کی نصیحت کی ۔

(۴) ایک مرتبہ دارالافتاء نور العرفان میں دو نوجوان آپس میں ناراضگی کی حالت میں آپ سے کوئی شرعی مسئلہ پوچھنے آئے اور آپ سے ساری صورتِ حال بیان کی ۔ آپ نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے سب سے پہلے بہار شریعت سے صلح کے فضائل انہیں پڑھ کر سنائے اور ان کی صلح کروائی پھر ان کا دریافت کردہ شرعی مسئلہ بھی بتایا ۔

{اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم }

قفلِ مد ینہ :

آپ کے ساتھ کام کرنے والے ایک مفتی صاحب مدظلہ العالی کا بیان ہے کہ


 

 



Total Pages: 89

Go To