Book Name:Mufti e Dawateislami

مدنی انعامات کے عامل :

مفتی ٔ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے شیخ ِ طریقت ، امیر اہل سنت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ ’’ مدنی انعامات ‘‘پر بھی پابندی سے عمل کیا کرتے تھے ۔ان کے گھر والوں کا بیان ہے کہ جب کبھی رات کو کسی کام سے ان کے کمرے میں جانا ہواتو اکثر دیکھا جاتا کہ ان کے پاس مدنی انعام کا کارڈ ہوتا اور یہ اس پر نشان لگارہے ہوتے ۔

باب المدینہ(کراچی)کی مجلسِ مدنی انعامات کے ذمّہ دار کا بیان ہے کہ مفتی صاحبرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکا معمول تھا کہ ہر ماہ پابندی سے سب سے پہلے مدنی انعامات کا کارڈجمع کرواتے۔

{اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم }

ہر دم مدنی کام کے لئے تیار:

گلشن ِ اقبال باب المدینہ( کراچی )کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں نے مفتی محمد فاروق عطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکو ہر وقت مَدَنی کام کے لیے تیار پایا۔کوئی بیان کے لیے کہتا تو فرماتے : میں حاضر ہوں ،کوئی جمعہ پڑھانے کے لیے کہتاتو جواب دیتے :میں حاضر ہوں ،کبھی یہ نہیں کہا کہ مجھے پڑھنا ہوتاہے،مطالعہ کرنا ہے، امتحانات ہو رہے ہیں ،لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کا پڑھائی کامعیار بھی بہت شاندار تھا۔{اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم }


 

 



Total Pages: 89

Go To