Book Name:Mufti e Dawateislami

ہوئے سر کو اوپر اُٹھایا تو آپ نے اپنے مرشدِ کامل مدظلہ العالی کی آنکھوں کی طرف دیکھنا شروع کردیا ، یوں گویا آپ کے مرشد کامل گنبدِ خضریٰ کو دیکھ رہے تھے اور مفتی ٔ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ان کی آنکھوں میں گنبدِ خضریٰ کے نظارے کررہے تھے ۔

؎ مرشد کی آنکھوں سے روضے کو میں دیکھوں

اور گنبدِ خضرا کے جلوے کومیں دیکھوں

{اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم }

مرکزی مجلسِ شورٰی میں شمولیت :

مفتی ٔ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 2000ء میں تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن بنے اور تادم حیات مجلس ِ شوریٰ میں شامل رہے ، اس کے ساتھ ساتھ آپ دعوت ِ اسلامی کی مجلس تحقیقاتِ شَرْعِیَّہ ، مجلس ِ اِفتاء ، مجلسِ جامعات المدینہ، مجلس ِ اِجارہ ، مجلس مَدَنی مذاکرہ کے نگران اور مجلس مالیات ، مجلس برائے الیکٹرانک میڈیا ،مجلس مکتبۃ المدینہ، پاکستان انتظامی کابینہ ،باب المدینہ مشاورت کے رکن اور تخصص فی الفقہ(مفتی کورس )کے استاذ بھی تھے۔

نگرانِ شوریٰ کے تحریری تأثُّرات:

آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے انتقال کے بعد نگرانِ شوریٰ مدظلہ العالی نے یہ تحریری بیان دیا کہ ’’جس دن سے مرحوم نے رُکن ِشوری کی حیثیت سے مدنی مشورے میں شرکت فرمائی ہر دلعزیز اور محترم بن گئے۔آپ مدنی مشوروں میں وقت کی پابندی فرماتے۔ میں اپنا حال کیا بتاؤں کہ بطورِ نگران مشہور تو میں ہی رہا مگر دراصل مفتی صاحب ہی نگرانی


 

 



Total Pages: 89

Go To