Book Name:Mufti e Dawateislami

دعوت ِ اسلامی سے کس طرح مُتأثِّر ہوئے :

مفتی ٔ دعوت ِ اسلامی حاجی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃاللہ الغنی نے دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی کے بارے میں خود کچھ اس طرح سے بتایا تھا کہ میں نے جب پہلی مرتبہ سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی تو وہاں کی جانے والی اِختِتامی رقّت انگیز دُعاء سن کربَہُت مُتَأ ثِّر ہوا بس اس دعا کا انداز پسند آگیا ۔ اس کے بعد دعوتِ اسلامی کی منزلیں طے ہوتی چلی گئیں۔ الحمدللہ عزوجل

عہدِِ طالب علمی کا کردار :

باب المدینہ کراچی میں دعوتِ اسلا می کے جامعۃ المدینہ میں 1995ء میں داخلہ لیا ۔ آپ اپنی عادات واطوار میں دیگر طَلَبَہ سے ممتاز حیثیت کے حامِل تھے ۔ آپ کے ساتھ پڑھنے والے مدنی علماء کا بیان ہے کہ ’’ دورانِ طا لب العلمی جب پڑھائی کے درمیانی وقفہ میں ہم لوگ چائے وغیرہ پینے کے لئے ہوٹل میں چلے جاتے تو یہ اس وقفہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دیتے ۔ایک دفعہ اِسْتِفْسَار پر فرمایا : الحمدللہ عزوجل! میں روزانہ ایک منزِل کی تلاوت کرتا ہوں (قراٰنِ پاک کی سات منزِلیں ہیں اس طرح آپ سات دن میں قرآنِ مجید ختم کرلیا کرتے تھے ) زبان کا قُفْلِ مدینہ بَہُت مضبوط تھا ، خود گفتگو شروع کرنے کے بجائے اکثر سامنے والے کے آغازِ کلام کے مُنْتَظِرْ رہتے تھے ۔ کبھی قَہْقَہَہ لگاتے نہیں دیکھا گیا ،البتہ ان کے لبوں پر مسکراہٹ ضَرور دیکھی جاتی ۔الحمدُللہ عزوجل !یہ حافظِ قرآن بھی تھے اور ان کاحفظ اتنا مضبوط تھا


 

 



Total Pages: 89

Go To