We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Mufti e Dawateislami

’’مفتیٔ دعوتِ اسلامی‘‘ کے 15 حروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی 15 نیّتیں

از: شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ

فرمانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:

نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِنْ عَمَلِہِیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہترہے۔‘‘(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)

دو مدنی پھول: (۱) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔

(۲) جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔

1… رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔

2… حتَّی الوسع اِس کا با وُضُو اور

3… قبلہ رو مطالَعہ کروں گا۔

4… قرآنی آیات اور

5… احادیث ِ مبارکہ کی زیارت کروں گا۔

6…جہاں جہاں ’’اللہ ‘‘کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور

7…جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اسمِ مبارک آئے گا وہاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم پڑھوں گا ۔

8…مفتیٔ دعوت ِ اسلامی حاجی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے نقش ِ قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا ۔

9…اس روایت’’ عِنْدَ ذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔‘‘ (حلیۃ الاولیاء ،رقم ۱۰۷۵۰،ج۷،ص۳۳۵) پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دئیے گئے واقعات دوسروں کو سنا کر ذکرِ صالحین کی برکتیں لُوٹوں گا ۔

10(اپنے ذاتی نسخے پر) عند الضرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا۔

11(اپنے ذاتی نسخے کے ) یاد داشت والے صفحہ پر ضروری نکات لکھوں گا۔

12… دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔

13… اس حدیثِ پاک’’تَھَادُوْا تَحَابُّوْایعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔‘‘ (مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، رقم: ۱۷۳۱) پرعمل کی نیت سے (کم از کم ۱۲عددیا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسرں کو تحفۃً دوں گا۔

14… اس کتاب کے مُطالَعہ کا ثواب ساری امّت کو اِیصال کروں گا۔

15… کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشِرین کو مطلع کروں گا۔

 



Total Pages: 89

Go To