Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

سوال      سیدنا صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو’’اَمِیْرُ الْحَج‘‘ کب بنایا گیا تھا؟

جواب     حضورتاجدارِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ذوالقعدہ 9 ہجری میں حضرت ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کوامیرالحج بناکر حج کے لیے روانہ فرمایا ۔  (  [1])

سوال      اِمامُ الْانْبِیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عَلالَت  (  مرض شریف ) کے دوران کس صحابی نے نمازیں پڑھائیں ؟

جواب     پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی علالت کے دوران امیر المؤمنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے امامت کے فرائض سَر اَنجام دیئے ۔  (  [2])

سوال      سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کچھ خصوصیات بیان فرمائیے ؟

جواب     (  1) ہجرتِ مدینۂ طیبہ کے وقت آپ ہی رحمتِ کَوْنَیْن ، سلطانِ دارَین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے رفیقِ سفر تھے ۔  (  2) صرف آپ ہی رسولُ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے یارِ غارہیں ۔  (  3) حضورِاکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ ہی کونماز پڑھانے کا حکم دیا ۔  (  [3])

سَیِّدُناعمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ

سوال      کس صحابی کے قبولِ اسلام پر مسلمانوں نے بہت بلندآواز میں تکبیریں کہیں ؟

جواب     حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اسلام قبول کرنے پر مسلمانوں نے خوش ہوکر بآوازِ بلند تکبیریں کہیں جن سے پہاڑ گونج اُٹھے ۔  (  [4])

سوال      حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کِن دو صحابۂ کرام کو اپنے زمینی وَزِیر قراردیا ہے ؟

جواب     حضرت ِ سیدنا صدیقِ اکبر اورحضرت سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو ۔  (  [5])

سوال      سب سے پہلے پولیس کا محکمہ کس نے قائم کیا؟

جواب     یہ محکمہ سب سے پہلے سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے قائم فرمایا ۔   (  [6])

سوال      سب سے پہلے ہجری تاریخ کس نے مُقَرَّر کی اور کس مہینے سے اس تاریخ  کو جاری فرمایا گیا؟

جواب     سب سے پہلے امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ہجری تاریخ مقرر کی اور اس کو محرم الحرام سے جاری کیا ۔  (  [7])

سوال      سب سے پہلے مَردُم شماری کس نے کرائی؟

جواب     امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمرفاروق اعظم  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سب سے پہلے مردم شماری کرواکے لوگوں کے ناموں کی فہرستیں مرتب فرمائیں ۔  (  [8])

سوال      جِن کو لڑائی میں ہرانے والے صحابی کا نام بتائیے ؟

جواب     امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔  (  [9])

سوال      مسجدِ نَبَوی کے فرش کو سب سے پہلے کس نے  پَکّا کروایا؟

جواب     مسجد ِنبوی میں سب سے پہلے پتھر بچھانے والے سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں ، مسجدِ نبوی کا فرش کچا تھا ، لوگ جب سجدے سے سر اٹھاتے تو مٹی کی وجہ سے اپنے ہاتھوں کو جھاڑتے ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مسجد کا فرش پکا کرنے کے لیے ریت بچھانے کا حکم دیاتو مقامِ عَقیق سے بجری لائی گئی اور مسجدِ نبوی میں بچھا کر اس کا فرش پکا کردیا گیا ۔   [10])

سوال      سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی انگوٹھی پر کیا لکھا تھا؟

جواب     اُس پر یہ  لکھا تھا : کَفٰی بِالْمَوْتِ وَاعِظًایا عُمَرَ یعنی اے عمر !  نصیحت کے لیے موت  کافی ہے ۔  (  [11])

سوال      سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کچھ خصوصیات بیان کیجئے ؟

 



[1]     بخاری ، کتاب المغازی ، باب حج ابی بکر ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ /  ۱۲۸ ، حدیث : ۴۳۶۳ ۔

تفسیر صراط الجنان ، پ۱۰ ، سورۃ التوبہ ، تحت الآیۃ : ۱ ،  ۴ /  ۶۰ ۔

[2]     ترمذی ، کتاب المناقب ، باب مناقب ابی بکر الصدیق ، ۵ /  ۳۷۹ ، حدیث : ۳۶۹۲ ۔

[3]     تاریخ ابن عساکر ، رقم۳۳۹۸ ، ابو بکر الصدیق ، ۳۰ /  ۲۱۸ ، حدیث : ۶۳۲۵ ۔

[4]     مسند بزار ، مسند عمر ، ۱ /  ۴۰۲ ، حدیث : ۲۷۹ ۔

[5]     ترمذی ، کتاب المناقب ، باب فی مناقب ابی بکر وعمر کلیھما ، ۵ /  ۳۸۲ ، حدیث : ۳۷۰۰ ۔

[6]     طبقات ابن سعد ، رقم ۶۲۷ ، عبداللہ بن عتبة