Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

سوال      تیر لگنے کے سبب حضرت سَیِّدُنا قتادہ بن نعمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی نکلی ہوئی آنکھ کیسے صحیح ہوئی؟

جواب     حضور جانِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کی نکلی ہوئی آنکھ کو ہاتھ سے پکڑکر اس کی جگہ پر رکھااور اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دُعا مانگی تو وہ آنکھ بالکل صحیح ہوگئی اور اُن کی دونوں آنکھوں میں سے یہ آنکھ زیادہ خوبصورت تھی اور نظر بھی تیز تھی ۔  (  [1])

غزوات

سوال      جہاد کی اجازت سب سے پہلے کس آیت کے ذریعے دی گئی؟

جواب     سب سے پہلے سورۃ الحج کی آیت نمبر39کے ذریعے جہاد کی اجازت د ی گئی ، وہ آیت یہ ہے : ( اُذِنَ لِلَّذِیْنَ یُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّهُمْ ظُلِمُوْاؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى نَصْرِهِمْ لَقَدِیْرُۙﰳ (۳۹))ترجمۂ کنزالایمان :  پروانگی عطا ہوئی  (  جہاد کی) انہیں جن سے کافر لڑتے ہیں ، اس بناء پر کہ ان پر ظلم ہوااور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر ضرور قادر ہے ۔ )  (  [2])

سوال      چندمشہور غزوات کے نام بتائیے ؟

جواب     غزوۂ بدر ، غزوۂ اُحد ، غزوۂ احزاب ، غزوۂ خیبر ، غزوۂ فتحِ مکہ اورغزوۂ حنین ۔

سوال      غزوۂ بدر میں کتنے مسلمان شہید ہوئے ؟

جواب     جنگِ بدر میں کل چودہ مسلمان شہادت سے سرفراز ہوئے جن میں سے چھ مہاجر اور آٹھ انصار تھے ۔  (  [3])

سوال      کس جنگ میں عین لڑائی کے وقت 300منافق جنگ سے الگ ہوگئے تھے ؟

جواب     جنگِ اُحد میں مسلمانوں کو شکست  ہوجائے اس لیے منافقوں نے کافروں کے ساتھ مل کر سازش کی اور 300منافق عین لڑائی کے وقت علیحدہ ہوگئے ۔  (  [4])

سوال      غزوۂ اُحُد میں حضور تاجدارِ رِسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کتنے جھنڈے کس کس کو عنایت فرمائے ؟

جواب     اِس جنگ میں تین جھنڈے عطا فرمائے ۔ ایک جھنڈا حضرت سیدنااُسید بن حُضَیر کو ، دوسرا حضرت سیدنا مُصعب بن عُمیر یا حضرت سیدناعلی المرتضیٰ کو اور تیسرا جھنڈا حضرت سیدناحُباب بن مُنذِر یا حضرت سیدناسعد بن عُبادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کو عطا فرمایا ۔  (  [5])

سوال      جنگِ خَنْدق کے لئے کتنی گہری خندق کھودی گئی اور یہ کام کتنے افراد نے کیا؟

جواب     غزوۂ خندق کے لئے  پانچ گزگہری  خندق کھودی گئی اور حضورنبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ تین ہزارصحابۂ کرام رِضْوَان اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْننے مل کر یہ کام سرانجام دیا ۔  (  [6])

سوال      جنگ کے لئے خندق کھودتے وقت  نمودار ہونے والی سخت چٹان کو کس نے توڑا؟

جواب     نمودار ہونے والی وہ سخت چٹان کسی سے بھی نہ ٹوٹ سکی  تو تین دن سے فاقہ میں ہونے اور شکمِ مبارک پر پتھربندھا ہونے کے باوجودحضورتاجدارِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے دستِ مبارک سے پھاوڑا مارا تو وہ چٹان ریت کے بُھر بُھرے ٹیلے کی طرح بکھر گئی ۔  (  [7])  اور ایک روایت یہ ہے کہ اس چٹان پر تین مرتبہ پھاوڑا مارا ، ہر ضرب پر اس میں سے روشنی نکلتی جس میں حضورِ اَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے شام و ایران اور یمن کے شہروں کو دیکھ لیا اور ان ملکوں کے فتح ہونے کی بشارت دی ۔  (  [8]) اور نسائی  شریف کی روایت میں ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے قیصروکسریٰ  اورحبشہ کے شہروں کی فتوحات کا اعلان فرمایا ۔  (  [9])

سوال      خیبر کے مشہور قلعے کتنے ہیں؟ اور اُن کے نام بتائیے ؟

جواب     خیبر کے مشہور قلعے آٹھ ہیں ، جن کے نام یہ ہیں :  (  1) کَتِیْبَہ (  2) ناعم   (  3) شَق  (  4) قَموص (  5) نطارہ      (  6) صَعْب   (  7) سطیخ (  8) سُلالم ۔  (  [10])

سوال      جنگِ خیبر کے موقع پرکونسی چیزوں کوحرام قرار دیاگیا ؟

جواب      (  1) تقسیم سے قبل مالِ غنیمت کی خریدوفروخت (  2) پالتو گدھا (  3) کیلے والا  (  نوکیلے دانتوں والا) ہر درندہ[11])  (  4) نکاحِ متعہ کی حرمت بھی اسی موقع پر بیان ہوئی ۔  (  [12])

 



[1]     شرح المواھب ، باب غزوة احد ، ۲ /  ۴۳۲ ۔

[2]     نسائی ، کتاب الجھاد ، باب وجوب الجھاد ، ص ۵۰۱ ، حدیث : ۳۰۸۲  ۔

[3]     مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، مغازیہ وسرایاہ وبعوثہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ /  ۱۹۳ ۔

[4]     مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، مغازیہ وسرایاہ وبعوثہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ /  ۲۰۵ ۔

[5]     مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، مغازیہ وسرایاہ وبعوثہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ / ۲۰۵ ۔

[6]     مدارج النبوت ، قسم سوم باب پنجم ذکر سال پنجم     الخ ، ۲ /  ۱۶۸ ۔

[7]     بخاری ، کتاب المغازی ، باب غزوة الخندق ، ۳ / ۵۱ ، حدیث : ۴۱۰۱  ۔

[8]     مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، مغازیہ وسرایاہ وبعوثہ صلی اللہ علیہ وسلم

Total Pages: 122

Go To