Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

نہیں مرے گا ۔  (  [1])

سوال      بزرگانِ دِین دوسروں  کے متعلق منفی باتیں کرنے والوں کی اصلاح کیسے کرتے  تھے ؟

جواب     امیرالمومنین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کی خدمتِ با بَرَکت میں ایک شخص حاضِر ہوا اور اُس نے کسی کے بارے میں کوئی مَنفی  (  NEGATIVE) بات کی ۔  آپ نے فرمایا  : اگر تم چاہو تو ہم تمہارے مُعامَلے کی تحقیق کریں     اور اگر تم چاہو تو ہم تمہیں مُعاف کر دیں؟ اُس نے عرض کی :  یَااَمِیْرَالْمُؤْمِنِین !  مُعاف کر دیجئے آئندہ میں ایسا  (  یعنی غیبت اور چغلخوری) نہیں کروں گا ۔  (  [2])

سوال      غیبت کرنے والوں سے کس طرح پیچھا چھڑایا جائے ؟

جواب     اُس کو مناسِب طریقے پر روک دیجئے ، اگر وہ باز نہ آئے تو وہاں سے اُٹھ جایئے ، اگر اُسے روکنا یا اپنا وہاں سے ہٹنا ممکن نہ ہو تو دل میں بُرا جانئے ، ترکیب سے بات بدل دیجئے اُس گفتگو میں دلچسپی مت لیجئے ، مَثَلاً اِدھر اُدھر دیکھنے لگ جایئے ، منہ پر بیزاری کے آثار لایئے ، بار بار گھڑی دیکھ کر اُکتاہٹ کا اِظہار فرمایئے ، ممکن ہوتو استنجا خانے کا کہہ کرہی اٹھ جایئے اور پھرآپ کا کہا جھوٹ نہ ہو جائے اس لئے استنجا بھی کرلیجئے ۔ ”غیبت گاہ“میں حاضِر رہنے کے بجائے مجبوراً استنجا خانے میں وقت گزارنا بَہُت مناسِب عمل ہے ۔  اِنْ شَاءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر بھی ثواب ملے گا ۔  (  [3])

سوال      چھوٹے بچے کی غیبت کی کچھ مثالیں بیان کیجئے ؟

جواب     (  1) اتنا بڑا ہوگیا مگر تمیز نہیں آئی (  2) چھوٹا پڑھائی میں بہت ذہین ہے مگر بڑا 8 سال کا ہوا ابھی تک کُند ذِہن ہے (  3) بہت چِڑچِڑا ہوگیا ہے (  4) ماں کو بہت تنگ کرتا ہے    (  5) بڑی بچی نے چھوٹی والی کو بال کھینچ کر گرادیا ۔  (  [4])

بَدشُگونی

سوال      شگون کسے کہتے ہیں ؟

جواب     شگون کا معنی ہے فال لینا یعنی کسی چیز ، شخص ، عمل ، آواز یا وقت کو اپنے حق میں اچھا یا برا سمجھنا ۔  (  [5])

سوال      زمانۂ جاہلیت میں بدشگونی لینے کا کیا طریقہ تھا؟

جواب     زمانۂ جاہلیت میں  مشرکین پرندوں پر اِعتماد کرتے تھے ، جب ان میں  سے کوئی شخص کسی کام کے لیے نکلتا تو وہ پرندے کی طرف دیکھتا اگرپرندہ دائیں  طرف اُڑتا تو وہ اس سے نیک شگون لیتا اور اپنے کام پر روانہ ہوجاتا اور اگر پرندہ بائیں  جانب اُڑتا تو وہ اس سے بَدشگونی لیتا اور لَوٹ آتا ، بعض اوقات وہ کسی مہم پر روانہ ہونے سے پہلے خود پرندے کو اُڑاتے تھے ، پھر جس جانب وہ اُڑتا تھا اس پر اِعتماد کرکے اس کے مطابق مہم پر روانہ ہوتے یا رُک جاتے ۔  (  [6])

سوال      کسی شخص کو منحوس قرار دینے کا کیا گناہ ہوتا ہے ؟

جواب     کسی شخص کو منحوس قرار دینے میں اس کی سخت دل آزاری ہے اور اس سے تہمت دھرنے کا گناہ بھی ہوتا ہے اور یہ دونوں جہنم میں لے جانے والے کام ہیں ۔  (  [7])

سوال      جب بدفالی کا گمان ہو تواس وقت کیا پڑھنا چاہئے ؟

جواب     اس وقت یہ دعا پڑھے :  اَللّٰھُمَّ لَا طَیْرَ  اِلَّا طَیْرُکَ وَلَا خَیْرَ  اِلَّا خَیْرُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ ترجمہ :  اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !  برائی اور بھلائی تیری ہی طرف سے ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔  (  [8])

سوال      قرآنِ مجید کا کوئی صفحہ کھول کر فال نکالنا کیسا ہے ؟

جواب     بعض لوگ قرآنِ مجید کا کوئی بھی صفحہ کھول کر سب سے پہلی آیت کے ترجمے سے اپنے کام کے بارے میں خود ساختہ مفہوم اَخذ کر کے فال نکالتے ہیں ، اس طرح فال نکالنا جائزنہیں  ۔  (  [9])

سوال      ستاروں کے اچھے برے اثرات پر یقین رکھنا کیسا ہے ؟

جواب   کواکب میں کچھ بھی اچھائی یابرائی نہیں اگر کوئی شخص ستاروں کوحقیقی طور پر تاثیررکھنے والا جانے تویہ شرک ہے اور اگر ان کی تاثیر کو حقیقی تو نہ سمجھے لیکن ان سے مدد



[1]     منھاج العابدین ، العائق الرابع النفس ، الفصل الخامس فی البطن وحفظہ ، ص۹۸ ۔

[2]     تنبیہ الغافلین ، باب النمیمة ، ص ۹۲ ۔

[3]     غیبت کی تباہ کاریاں ، ص ۲۱۴ ۔

[4]      غیبت کی تباہ کاریاں ، ص۵۴ ، ماخوذاً ۔

[5]     بد شگونی ، ص۱۰ ۔

[6]     فتح الباری ، کتاب الطب ، باب الطیرة ، ۱۱ /  ۱۸۰ ، تحت الحدیث : ۵۷۵۴ ۔

[7]     بد شگونی ، ص۹ ۔

[8]     مسند بزار ، مسند بریدۃ بن الحصیب رضی اللہ عنہ ، ۱۰ / ۲۷۵ ، حدیث : ۴۳۷۹ ۔

[9]     حدیقۃ ندیۃ ، الخلق الخامس والعشرون من الاخلاق الستین المذمومة التطیر ، ۲ /  ۲۶ ، بد شگونی ، ص۳۹ ۔



Total Pages: 122

Go To