Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

خوشبودار ہوگی ۔  (  [1])

سوال      دنیا اور جنّت  کی شراب میں کیا فرق ہے ؟

جواب     دنیا کی شراب میں بدبُو ، کڑواہٹ اور نشہ ہوتا ہے ، پینے والے بے عقل ہو جاتے ہیں اورآپے سے باہر ہوکر بیہودہ بکتے ہیں جبکہ جنّت  کی پاکیزہ شراب اِن سب باتوں سے پاک و منزَّہ ہے ۔  (  [2])

سوال        جنّتی جنت میں کونسی عبادت کریں گے ؟

جواب     اہلِ جنّت کی زبان پر ہر وقت  تسبیح وتکبیرمِثل سانس کے جاری ہوگی اوروہ تلاوتِ قرآن بھی کریں گے مگریہ تلاوت لذّت اور ترقیٔ درجات کے لئے ہوگی ۔  (  [3])

سوال      کیا جنّت  میں بھی بازار لگے گا؟

جواب     جی ہاں !  جنّت  میں ہر جمعہ کوایک بازار لگے گا اور اُس میں شمالی ہوا چلے گی جو جنتیوں کے چہروں اور کپڑوں پر لگے گی تو اُن کے حُسن و جمال میں نکھار پیدا ہوجائے گااور وہ بہت زیادہ خوبصورت ہوجائیں گے ۔  (  [4])

سوال      جنّت  میں ادنیٰ جنّتی کو کیا انعام ملے گا؟

جواب     ادنیٰ جنّتی کے لیے 80 ہزار خادم اور72بیویاں ہوں گی اور اُن کو ایسے تاج ملیں گے جن  کا ادنیٰ موتی مشرق اورمغرب کادرمیان روشن کردے ۔  (  [5])

سوال      جنّتی  باہم ملاقات کے لئے کس قسم کی سواریوں پر جائیں گے ؟

جواب     جنّتی باہم ملنا چاہیں گے تو ایک کا تخت دوسرے کے پاس چلا جائے گا   اور ایک روایت میں ہے کہ ان کے پاس نہایت اعلیٰ درجہ کی سواریاں اور گھوڑے لائے جائیں گے اور ان پر سوار ہو کر جہاں چاہیں گے جائیں گے ۔  (  [6])

سوال      کون کون سے جانور جنّت  میں جائیں گے ؟

جواب     دس جانور جنّت  میں جائیں گے ۔  (  1) سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی اونٹنی  (  2) حضرت صالح عَلَیْہِ السَّلَام  کی اونٹنی  (  3) حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  کا بچھڑا  (  4) حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام  کا مینڈھا  (  5) حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  کی گائے  (  6) حضرت یونس عَلَیْہِ السَّلَام  کی مچھلی  (  7) حضرت عُزیر عَلَیْہِ السَّلَام  کا دراز گوش  (  8) حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام  کی چیونٹی  (  9) بلقیس کی خبر لانے والا ہُدہُد  (  10)  اصحابِ کہف کا کُتّا ۔  (  [7])

سوال      اَعراف کیا ہے ؟

جواب     یہ جنت ودوزخ کے درمیان ایک جگہ کا نام ہے ، جن کی نیکیاں اور گناہ برابر ہوں گے یا جن شہدا کے والدین اُن سے ناراض ہوں گے یاوہ جن کے ماں باپ میں سے کوئی ایک ان سے راضی اور ایک ناراض ہوگا اُنہیں یہاں رکھا جائے گا ۔  (  [8]) نیزصحیح وراجِح قول کے مطابق  مسلمان جِنّات  بھی اَعراف میں رہیں گے ۔  (  [9])

دوزخ

سوال      جہنّم اپنے سے پناہ مانگنے والے کے متعلق کیا کہتا ہے ؟

جواب     حدیثِ پاک  میں ہے کہ جو بندہ جہنّم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنّم کہتا ہے :  اے رب !  یہ مجھ سے پناہ مانگتا ہے تُو اس کو پناہ دے ۔  (  [10])

سوال      کیا جنّت  ودوزخ کے بھی زمین وآسمان ہیں؟

جواب     جی ہاں !  جنّت  و دوزخ چونکہ فضا یا خَلا میں نہیں ہیں اس لئے جنت و دوزخ والوں کے لئے کسی ایسی چیز کا ہونا ضروری ہے جس پر وہ بیٹھے یا ٹھہرے ہوئے ہوں اور ان کے لئے کوئی سائبان ہو جس کے سائے میں وہ لوگ ہوں اور وہ چیز زمین و آسمان ہیں اور وہ اس دنیا کے زمین و آسمان سے مختلف ہیں تو جس طرح جنّت  و دوزخ ہمیشہ رہیں گے اسی طرح ان کے زمین و آسمان بھی ہمیشہ رہیں گے ۔  (  [11])

 



[1]     مسلم ، کتاب الجنة  وصفة نعيمھا واھلھا ، باب فی صفات الجنة ۔ ۔  ۔ الخ ، ص۱۱۶۵ ، حدیث : ۷۱۵۲ ۔

[2]     تفسیر ابن کثیر ، پ۲۶ ، محمد ، تحت الآیة :  ۱۵ ، ۷ / ۲۸۹ ۔

[3]     مسلم ، کتاب الجنة وصفة ۔ ۔ ۔ الخ ، باب فی صفات الجنة ، ص۱۱۶۵ ، حديث : ۷۱۵۲ ، مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۲۳۷ ۔

[4]     مسلم ، کتاب الجنة  وصفة نعيمھا واھلھا ، باب فی سوق الجنة ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۱۶۴ ، حديث : ۷۱۴۶ ۔

[5]     ترمذی ، کتاب صفة الجنة ، باب ما جاء ما لادنی اھل الجنة من الکرامة ، ۴ / ۲۵۴ ، حدیث : ۲۵۷۱ ملتقطاً ۔

[6]     ترمذی ، کتاب صفةالجنة ، باب ماجاء فی صفة خیل الجنة ، ۴ /  ۲۴۴ ، حدیث ۲۵۵۳ ۔

 الزھد لابن مبارک ، مارواہ نعیم بن حماد ۔ ۔ ۔ الخ ، باب فی صفة الجنة ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۶۹ ، حدیث : ۲۳۹ ۔

[7]     تفسیر روح البیان ، پ ۱۵ ، الکھف ، تحت الآیۃ