Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02
جواب شکر سے نعمتیں ملتی ہیں اور صبر سے اللہتعالیٰ ( کا قرب ملتا ہے ) ۔ ( [1])
سوال تواضع کی تعریف بتائیے ؟
جواب اپنے آپ کو حقیر اور کمتر سمجھنے کو تواضع کہتے ہے ۔ ( [2])
سوال عاجزی کرنے والے دولت مند کیلئے حدیث پا ک میں کیا فرمایا گیاہے ؟
جواب حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : خوشخبری ہے اُس شخص کے لئے جو تنگدستی نہ ہوتے ہوئے تواضع اختیار کرے ، اپنا مال جائز کاموں میں خرچ کرے ، محتاج و مسکین پر رحم کرے اور اہلِ علم و فقہ سے میل جول رکھے ۔ ( [3])
سوال جب بندہ تواضع ( یعنی عاجزی وانکساری) کرتا ہے توفرشتہ کو کیا حکم دیا جاتا ہے ؟
جواب تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نُبوّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ہر شخص کے سر میں ایک لگام ہوتی ہے جسے ایک فرشتہ تھامے ہوتا ہے اگر وہ تواضع سے کام لے تو فرشتے سے کہا جاتا ہے : اس کا مرتبہ بلند کر دو ۔ ( [4])
سوال اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے عاجزی کرنے کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب جوشخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے عاجزی کرتاہے اللہاسے بلندی عطافرماتا ہے ۔ ( [5])
سوال عاجزی وانکساری کرنے والے کو کون سا درجہ عطا ہوتا ہے ؟
جواب رسولِ اکرم ، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے ایک درجہ تواضع اختیار کرتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے ایک درجہ بلندی عطا فرماتا ہے یہاں تک کہ اسے عِلِّیِّیْن ( بلند ترین درجوں) میں پہنچا دیتا ہے ۔ ( [6])
سوال قدرت کے باوجود بطورِ عاجزی اچھالباس نہ پہننے پر کیا بشارت ہے ؟
جواب حدیثِ پاک میں ہے : جو باوُجُودِ قدرت اچّھے کپڑے پہننا تواضُع ( یعنی عاجِزی) کے سبب چھوڑ دے اللہ تعالیٰ اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائے گا ۔ ( [7])
سوال عاجزی کرنے والوں اور تکبر کرنے والوں کے متعلق کوئی حدیث سنائیے ؟
جواب حضور تاجدارِ ختم نبوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : اے عائشہ ! عاجزی اپنا ؤکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ عاجزی کرنے والوں کو پسند اور تکبرکرنے والوں کو ناپسند کرتاہے ۔ ( [8])
سوال اپنا سامان خود اٹھانے کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب حضور نبیٔ مکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : جس نے اپنا سامان خود اٹھایا وہ تکبر سے بَری ہوگیاہے ۔ ( [9])
سوال حدیث شریف میں تقویٰ کے لئے کس چیز کو لازمی قرار دیا ہے ؟
جواب حضورنبی ٔرحمت ، شفیعِ امَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : تم اس وقت تک متقی وپرہیزگار نہیں بن سکتے جب تک عاجزی وانکساری اختیار نہ کرلو ۔ ( [10])
سوال حدیثِ مبارکہ میں کس عالم کی صحبت میں بیٹھنے کا حکم دیا گیا ہے ؟
جواب حضور تاجدارمکۂ مکرمہ ، سلطانِ مدینۂ منورہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ہر عالم کے پاس نہ بیٹھو ، صرف اسی عالم کے پاس بیٹھو جو تمہیں پانچ چیزوں سے پانچ خصلتوں کی طرف بُلائے : ( 1) شک سے یقین کی طرف ( 2) عداوت سے خیر خواہی کی طرف ( 3) تکبر سے عاجزی کی طرف ( 4) ریاکاری سے اخلاص کی طرف اور ( 5) دنیا کی رغبت سے بے رغبتی کی طرف ۔ ( [11])
[1] مرآۃ المناجیح ، ۲ / ۱۱۹ ۔
[2] منھاج العابدین ، العقبة الثالثة وھی عقبة العوائق ، الفصل الرابع القلب ، ص۸۱ ۔
[3] معجم کبیر ، ۵ / ۷۱ ، حدیث : ۴۶۱۶ ۔
[4] معجم کبیر ، ۱۲ / ۱۶۹ ، حدیث : ۱۲۹۳۹ ۔
[5] مسلم ، کتاب البر والصلة ، باب استحباب العفو والتواضع ، ص۱۰۷۱ ، حدیث : ۶۵۹۲ ۔
[6] ابن حبان ، کتاب الحظر والاباحة ، باب التواضع والکبر والعجب ، ۷ / ۴۷۵ ، حدیث : ۵۶۴۹ ۔
[7] ابو داود ، کتاب الادب ، باب من کظم غیظاً ، ۴ / ۳۲۶ ، حدیث : ۴۷۷۸ ۔