Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

جواب     حدیثِ پاک  میں ہے کہ تم لوگ زمین کے ہمواراورچَٹْیَل حصوں پر قضائے حاجت نہ کرو کیونکہ یہ جِنّات  کے نماز پڑھنے کی جگہ ہے ۔  (  [1])

سوال      ہَمزاد کون ہوتا ہے ؟

جواب     ہمزاد شیاطین کی ایک قسم ہے ۔ یہ ہر وقت آدمی کے ساتھ رہتاہے اور مطلقاً کافِر ملعونِ ابدی ہے ، سوائے حضورنبیِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہمزاد کے کیونکہ  وہ صحبتِ اَقدس کی برکت سے مسلمان ہوگیا تھا ۔  (  [2])

سوال      جِنّات  میں سب سے خطرناک جِن کونسا ہے ؟

جواب     ’’عِفْرِیت‘‘سب سے خطرناک اور خبیث جِن ہے کسی سے مانوس نہیں ہوتا ، جنگلات میں رہتا ہے عُموماً مسافروں کو دکھائی دیتا ہے اور انہیں راستے سے بھٹکاتا ہے ۔  (  [3])

سوال      حضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں جِنّوں کا قاصِد کس شکل میں اور کس سبب سے آیا تھا؟

جواب     وہ قاصِد ایک بڑے اَژْدَھے کی شکل میں آیا تھا اوروجہ یہ تھی کہ جِنّات  قرآنِ پاک کی ایک سورت بھول گئے تھے تو اُنہوں نے اِسے بھیجا تاکہ  حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے وہ سورت پوچھ سکے ۔  (  [4])

سوال      جِنّات  اپنی شکلیں کس طرح تبدیل کرتے ہیں؟

جواب     یہ اس  طرح ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ایسے افعال یا کلمات سکھا دے جنہیں وہ پڑھیں یا کریں تو ایک شکل سے دوسری شکل میں منتقل ہوجائیں ۔  (  [5])

سوال      کیا جنّات کسی جانور کی شکل میں بھی ہوتے ہیں؟

جواب     جی ہاں ! شارحِ بخاری علامہ بَدْرُ الدِّین عینی حنفی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی  فرماتے ہیں کہ بعض جنّات چھپکلی اور بعض کُتّے کی شکل میں ہوتے ہیں ۔  (  [6])

سوال      کیا جِنّات  بھی انسانوں سے گھبراتے ہیں؟

جواب     حضرت سَیِّدُناامام مُجاہِد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے : جتنا تم میں سے کوئی شیطان سے گھبراتا ہے شیطان اس سے زیادہ تم سے گھبراتاہے لہٰذا جب وہ تمہارے سامنے آئے تو اس سے نہ گھبراؤ ورنہ وہ تم پرمسلط ہوجائے گا بلکہ تم اُس پر سختی کرو وہ بھاگ جائے گا ۔  (  [7])

جنت

سوال      حوضِ کَوثَر اِس وقت کہاں ہے اور قیامت کے دن کہاں ہوگا؟

جواب     حوضِ کوثر ابھی جنت میں ہے لیکن قیامت کے دن اسے میدانِ محشر میں لایا  جائے گا ۔  (  [8])

سوال      وہ پانچ نہریں کونسی ہیں جن کو اللہتعالیٰ نے جنّت سے جاری فرمایا ہے ؟

جواب     (  1) سَیحُون (  2) جیحون (  3) دِجلہ (  4) فُرات (  5) نیل ۔  (  [9])

سوال      جنّت کی دیواریں کس چیز کی بنی ہوئی ہیں؟

جواب     جنّت  کی دیواریں سونے چاندی کی اینٹوں اورمشک کے گارے سے بنی ہیں ۔  (  [10])

سوال        جنّت  میں داخل ہونے والے پہلے اور دوسرے گروہ کے چہرے کس طرح روشن ہوں گے ؟

جواب     پہلے گروہ کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح اور دوسرے گروہ کے چہرے نہایت روشن ستارے کی مانندروشن وچمکدار ہوں گے ۔  (  [11])

سوال      کیا اہلِ جنّت کھاپی کرقضائے حاجت کریں گے ؟

جواب   جنّتی جنت میں کھائیں گے اور پئیں گے لیکن نہ قضائے حاجت کریں گے نہ ناک صاف کریں گے ، ان کا کھانا ایک ڈکار کی صورت میں ہضم ہوجائے گا جو مشک کی طرح



1     النھایة فی غریب الحدیث والاثر ، باب القاف مع الراء ، تحت اللفظ : قرع ، ۴ / ۴۰ ۔

2     مسلم ، کتاب صفات المنافقین واحکامھم ، باب تحریش الشیطان ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۱۵۸ ، حدیث : ۷۱۰۸ ۔

فتاویٰ رضویہ ، ۲۱ / ۲۱۶ ۔

3    عمدة القاری ، کتاب بدء الخلق ، باب ذکر الجن وثوابھم وعقابھم ، ۰ ۱ / ۶۴۴ ۔

4     تاریخ جرجان ، زیادات استدرکھا المؤلف من تاریخ استراباذ ۔ ۔ ۔ الخ ، حرف العين ، ص۵۲۶ ۔

[5]     عمدة القاری ، کتاب بدء الخلق ، باب ذکر الجن وثوابھم وعقابھم ، ۱۰ / ۶۴۴ ۔

[6]     عمدة القاری ، کتاب بدء الخلق ، باب ذکر الجن وثوابھم وعقابھم ، ۰ ۱ / ۶۴۴ ۔

[7]     لقط المرجان فی احکام الجان ، فی خوف الجن من الانس ، ص۱۸۴ ۔

[8]     روح البيان ، البقرة ، تحت الآية : ۲۵ ، ۱ / ۸۳ ۔

[9]     تفسیر صاوی ، پ۱۸ ، المؤمنون ، تحت الآية : ۱۸ ، ۴ / ۱۳۶۰ ۔

[10]     البعث والنشور ، باب ما جاء فی حائط الجنة وترابھا وحصائھا ، ص۱۷۹ ، حدیث : ۲۵۶-