Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

قریبًا تمام محدثین نے جہاں حدیثوں کے دفتر لکھے وہاں علیحدہ چہل حدیث جسے ’’اَرْبَعِیْنِیَّہ‘‘کہتے ہیں جمع کیں ۔  (  [1])

سوال      حدیث پرحضرت سیدناامامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی کتاب کا نام کیا ہے ؟

جواب     حدیث پرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی کتاب کا نام”مسندِ امام اعظم“ہے ۔  (  [2])

سوال      حضرت سیدناامام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَوَّلنے اپنی کتاب ”مُسْنَد“کتنی احادیث سے انتخاب  کرکے لکھی؟

جواب     آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ساڑھے سات لاکھ سے زائد احادیثِ کریمہ سے منتخب کر کے ’’مسندِ احمد بن حنبل‘‘ تصنیف فرمائی ۔  (  [3])

سوال      صِحاح سِتَّہ سے کون سی کتابیں مراد ہیں نیز ان کے نام بتائیے ؟

جواب     حدیث شریف کی چھ مشہور ومعتمدکتابوں کو صِحَاح سِتَّہ کہتے ہیں ۔ جن کے نام یہ ہیں  :  (  1) صحیح بخاری  (  2) صحیح  مُسْلِم (  3) جامع ترمذی (  4) سنن اَبی داؤد  (  5) سنن نَسائی اور (  6)  سنن اِبن ماجہ ۔  (  [4])

سوال      حضرت سیدنا امام بخاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی نے کتنے محدثین سے احادیث لیں نیز آپ کے شاگردوں کی تعدادکتنی تھی؟

جواب     امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے 18 ہزار محدثین سے احادیث نقل کیں ، ایک لاکھ محدثین آپ کے شاگرد ہیں جن میں امام مسلم ،  (  امام) ترمذی ،  (  امام) نسائی  (  وغیرہ) زیادہ مشہور ہیں ۔  (  [5])

حُسنِ اخلاق

سوال      فرائض کی ادائیگی کے بعد سب سے پسندیدہ عمل کیا ہے ؟

جواب     حدیث شریف میں ہے : فرائض کی ادائیگی کے بعداللہ عَزَّ وَجَلَّکے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے ۔  (  [6])

سوال      کون سے لوگ روزِمحشر مصطفیٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سب سے زیادہ قریب اور محبوب ہوں گے ؟

جواب     حضرت سیدناجابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضور تاجدارِ خَتْمِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : روزِ محشر تم میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور میری مجلس میں زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اچھے اخلاق والے اور نرم خوہوں ، وہ لوگوں سے اُلفت رکھتے ہوں اورلوگ بھی ان سے محبت کرتے ہوں اور قیامت کے دن تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور میری مجلس میں مجھ سے زیادہ دُور وہ لوگ ہوں گے جو فضول گوئی کرنے والے ، منہ بھر کر باتیں کرنے والے اورتکبر کرنے والے ہوں ۔  (  [7])

سوال      حضرت سیدنا ابوذَرغِفارِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کوبارگاہِ رسالت سے حسنِ اخلاق کے متعلق کیا نصیحت فرمائی گئی ؟

جواب     حضرت سیدناابو ذرغفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ حضور نبیِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے یوں نصیحت فرمائی  : جہاں بھی رہو اللہ عَزَّ وَجَلَّسے ڈرتے رہواور گناہ سرزدہونے کے بعد نیکی کرلیا کرو کہ یہ اُس کو مٹا دے گی اورلوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ ۔  (  [8])

سوال      کونسی باتیں گھر وں کوآباد رکھتی اور بندے کی عمر میں اضافہ  کرتی ہیں ؟

جواب     اُمُّ المومنین حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ حضور نبیِ پاک ، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  جسے نرمی عطا کی گئی اسے دنیاو آخرت کی اچھائیوں میں سے حصہ دیا گیا اور رشتہ داروں سے تعلق جوڑنا ، پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور حسنِ اَخلاق گھروں کوآبا د رکھتے اور عمر میں اضافہ کرتے ہیں ۔  [9])

سوال      اپنی زَوْجَہ کے ساتھ نرمی برتنے والے کوحدیث شریف میں کیافرمایا گیا ہے ؟

جواب     حدیثِ پاک میں ہے  : کامِل ایمان والوں میں سے وہ بھی ہے جو عمدہ اَخلاق والا اور اپنی زوجہ کے ساتھ سب سے زیادہ نرم طبیعت والا ہے ۔  (  [10])

سوال      حضرت سہل  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کس چیز کو سب سے بڑی کرامت فرماتے ہیں؟

 



[1]     مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۲۲۱ ۔

[2]     ھدیة العارفین ، ۲ / ۴۹۵ ۔

[3]     طبقات شافعیة ، رقم۷ ، احمد بن محمد بن حنبل ، ۲ / ۳۱ ۔

[4]     المقدمة فی الحدیث ، الفصل العاشر فی الکتب الستّة المشھورة ، ص۵۴ ۔

[5]     مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۱۲ ،  ملتقطاً ۔

[6]     معجم کبیر ، ۱۱ /  ۵۹ ، حدیث : ۱۱۰۷۹ ۔

[7]     ترمذی ، کتاب البر والصلة ، ۳ /  ۴۰۹ ، حدیث : ۲۰۲۵ ، بتغیر قلیل ۔

[8]     ترمذی ، کتاب البر والصلة ، باب ماجاء فی معاشرة الناس ، ۳ /  ۳۹۷ ، حدیث : ۱۹۹۴ ۔

[9]     مسند امام احمد ، مسند السیدة عائشة ، ۹ /  ۵۰۴ ، حدیث : ۲۵۳۱۴ ۔

[10]     ترمذی ، کتاب الرضاع