Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

ہے جو تم اپنے نفس پر کرو گے ۔  (  [1])

سوال      صَدَقہ وصول کرنے والے کے لیے کیا چیز سنّت ہے ؟

جواب     صَدَقہ وصول کرنے والے کے لیے سُنّت یہ ہے کہ صَدَقہ دینے والے کو دعائے خیر سے نوازے ۔  (  [2])

سوال      قرآنِ مجید میں صَدَقہ کرنے والے کو کن دو چیزوں سے منع کیا گیا ؟

جواب     احسان جتلانے اور ایذا دینے سے منع کیا گیا ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّارشادفرماتاہے :  ( یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰىۙ-) (  پ۳ ، البقرة : ۲۶۴) ترجمہ کنزالایمان : اے ایمان والو اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر ۔  

سوال      دعا سے پہلے کونسا عمل کیا جائے تو وہ اسے قُبولیّت کے زیادہ قریب کردیتا ہے ؟

جواب     اللہعَزَّوَجَلَّارشادفرماتاہے : ( فَقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰىكُمْ صَدَقَةًؕ  ) (  پ۲۸ ، المجادلة :  ۱۲) ترجمۂ کنز الایمان : تو اپنی عرض سے پہلے کچھ صدقہ دے لو ۔  امامِ اہلسنّت ، اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزْت فرماتے ہیں :  صَدَقہ خصوصاً پوشیدہ اس امر میں اثر ِتمام رکھتا ہے  (  یعنی دعا کی قبولیت میں بہت مؤثِّر ہے ) ۔  (  [3])

سوال      صَدَقہ کرنے والے کو کتنے شیطان صدقے سے روکتے ہیں؟

جواب     اُسے 70شیطان روکتے ہیں ۔ حضرت سیِّدُنا ابوذرغفاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ زمین پر جو بھی صَدَقہ دیا جاتا ہے وہ70 شیطانوں کے جبڑوں سے چُھڑا کر دیا جاتا ہے وہ سب بندے کو صَدَقہ دینے سے روکتے ہیں ۔  (  [4])

سوال      مالی صَدَقات کے علاوہ اور کونسی چیزیں  صَدَقہ میں شامل ہیں ؟

جواب      (  1) اچھی بات کہنا  (  2) راستے سے تکلیف دہ  چیزدورکرنا  (  3) دو لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنا  (  4) سواری پر سوار ہونے میں کسی کی مدد کرنا  (  5) نماز کی طرف اٹھنے والا ہر قدم[5])  (  6) نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا  (  7) مسلمان بھائی کے لئے مسکرانا  (  8) بھٹکے ہوئے کو راستہ دِکھا نا[6])  (  9) لوگوں پر مہربانی کرنا[7])  (  10) علم سیکھ کر دوسروں کو سکھانا ۔  (  [8]) وغیرہ ۔     

سوال      برائی کے 70دروازے بند کرنے والا عمل کون سا ہے ؟

جواب     حضور نبیِ کریم ، رَءُ وْفٌ رَّحِیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا ارشادِ پاک ہے  :   صَدَقہ برائی کے 70دروازوں کو بندکردیتاہے ۔  (  [9]) اور ایک مقام پر ارشاد فرمایا کہ صَدَقہ دینے میں جلدی کیاکرو کیونکہ بلاء صَدَقہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی ۔  (  [10])

سوال      کسی بھوکے مسلمان کو کِھلانے اور پِلانے کی کیا فضیلت ہے ؟

جواب     حدیثِ پاک میں ہے  : جس نے کسی بھوکے مسلمان کو کھاناکھلایا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے جنتی پھل کِھلائے گااور جس نے کسی پیاسے مسلمان کو پانی پِلایا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُسے رَحیقِِ مَخْتُوم (  یعنی مہر لگی ہوئی پاکیزہ شراب ) پِلائے گا ۔  (  [11])

روزہ

سوال      کس صورت میں بلا عُذرِ شرعی جان بوجھ کرروزہ توڑنے میں کفارہ نہیں؟

جواب     رمضان شریف کے علاوہ کسی دوسرے روزہ کے توڑنے میں کفارہ نہیں اگرچہ بلا عذرِ شرعی اورجان بوجھ کر ہو ۔  (  [12]) لیکن نفلی روزہ جان بُوجھ کر شروع کردینے سے اس کو پورا کرنا واجب ہے اگر توڑے گا تو قضا ء واجب ہوگی ۔  یادرہے نفلی روزہ بلا عذر توڑنا ناجائز ہے ۔  (  [13])

سوال      کس روزے کا توڑنا واجب ہے اور قصداً توڑنے پر قضا بھی نہیں؟

 



[1]     بخاری ، کتاب العتق ، باب ای الرقاب افضل ، ۲ /  ۱۵۰ ، حدیث : ۲۵۱۸ ۔

[2]     تفسیرصراط الجنان ، پ۱۱ ، التوبۃ ، تحت الآیۃ : ۹۹ ، ۴ /  ۲۱۶ ۔

[3]     فضائل دعا ، ص۵۹ ۔

[4]     كتاب الزھد ، باب الصدقة ، ص۲۲۸ ، حدیث : ۶۴۹ ۔

[5]     بخاری ، کتاب الجھاد ، باب من اخذ بالرکاب ونحوہ ، ۲ /  ۳۰۶ ، حدیث : ۲۹۸۹ ۔

[6]     ترمذی ، کتاب البر والصلة ، باب ماجاء فی صنائع المعروف ، ۳ /  ۳۸۴ ، حدیث : ۱۹۶۳ ۔

[7]     شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ، فصل فی الحلم والتؤدة ، ۶ /  ۳۴۳ ، حدیث : ۸۴۴۵ ۔

[8]     ابن ماجہ

Total Pages: 122

Go To