Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

ہوا اور اگر قعدۂ اُولیٰ میں چند بار تشہد پڑھا سجدۂ واجب ہوگیا ۔  (  [1])

سوال      نماز کاسلام پھیرتے وقت کونسا لفظ کہنا واجب اورکونساسنّت ہے ؟

جواب     دونوں طرف سلام پھیرتے وقت لفظ  ’’اَلسَّلَام‘‘دونوں بار واجب ہے جبکہ لفظ  ’’عَلَیْکُمْ‘‘ واجب نہیں بلکہ سنّت ہے ۔  (  [2])

سوال      اگر کسی نے دوبار سورۂ فاتحہ پڑھ کر پھر کوئی سورت پڑھی تو کیا حکم ہے ؟

جواب     فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور نفل و وِتْر کی کسی رکعت میں سورت سے پہلے دو بارسورۂ فاتحہ پڑھی تو سجدۂ سَہْو واجب ہے ۔  (  [3])

سوال      مَسْبُوق امام کے ساتھ سجدۂ سَہْو کرے گایا آخرمیں ؟

جواب     مَسْبُوق امام کے ساتھ سجدۂ سَہْو کرے اور اگر امام کے ساتھ سجدہ نہ کیا اور بقیہ رکعتیں پڑھنے کھڑا ہوگیا تو آخر میں سجدۂ سَہْو کرے ۔  (  [4]) مگر بلا ضرورت امام کے سلام پھیرنے سے پہلے کھڑا ہونا مکروہِ تحریمی ہے ۔  (  [5])

سوال      وہ کونسی صورت ہے کہ امام کے سجدۂ سَہْوسے پہلے جو لوگ جماعت میں شریک ہوئے ان کی نماز ہوگئی اور جو سجدۂ سَہْوکے بعد شریک ہوئے ان کی نہ ہوئی؟

جواب     جب مقتدی سجدۂ سَہْو کے بعد امام کے ساتھ ملیں اور بعد میں انہیں پتا چلے کہ امام پر سجدۂ سَہْو واجب نہیں تھا تو اُن مقتدیوں کی نماز فاسد ہوجائے گی  ۔  (  [6])

سوال      قعدۂ اُولیٰ میں امام عادت سے زیادہ دیر لگائے تو مقتدی لقمہ دے سکتا ہے یا نہیں؟

جواب     اگر کوئی اتنا قریب  ہے کہ امام کی آواز سنی کہ اَلتَّحِیَّاتکے بعد دُرود شریف شروع کیا تو جب تک امام اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰیسے آگے نہیں بڑھا ہے یہ مقتدی سُبْحٰنَ اللہ کہہ کر بتادے اور اگر اِس سے زیادہ پڑھ چکا ہے تو اب بتانا جائز نہیں ۔  (  [7])

سوال      کسی نے سجدۂ سَہْو کرکے فوراً سلام پھیردیا تو کیا حکم ہے ؟

جواب     سجدۂ سَہْو کرنے سے پہلا قعدہ باطل نہ ہوامگر تشہد واجب ہے یعنی اگر سجدۂ سَہْو کر کے سلام پھیر دیا تو فرض ادا ہوگیا مگر گناہ گار ہوا اور نمازکااِعادَہ واجب ہے ۔  (  [8])

نماز وِتْر

سوال      حدیث شریف میں وِتْر کی کیا اہمیت بیان ہوئی ہے ؟

جواب     حضورنبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا :  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وِتْر  ہے وِتْر کو محبوب رکھتا ہے تواے قرآن والو !  وِتْر پڑھو ۔  (  [9]) نیزارشادفرمایا : اللہ تعالیٰ نے ایک نماز سے تمہاری مدد فرمائی کہ وہ سُرخ اونٹوں سے بہتر ہے وہ نمازِ وِتْر  ہے ۔  (  [10])

سوال      نماز وِتْر   نہ پڑھنے والے کے متعلق کیا وعیدآئی  ہے ؟

جواب     حضور نبیٔ رحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  وِتْر  حق ہے جو وِتْر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ، وِتْر حق ہے جو وِتْر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ، وِتْر  حق ہے جو وِتْر  نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ۔  (  [11])

سوال      اگر کسی شخص نے وِتْر  کی نیت میں واجب کی نیت نہ کی تو اس کے وِتْر ادا ہو جائیں گے ؟

جواب    وِتْر  میں فقط وِتْر  کی نیت کافی ہے ، اگرچہ اس کے ساتھ نیتِ وجوب نہ ہو ، ہاں نیتِ واجب  بہتر ہے اوراگر واجب نہ ہونے کی نیت ہے تو کافی نہیں ۔  (  [12])

سوال      ماہِ رمضان میں وِتْر  کی جماعت ترک کرنا کیساہے ؟

جواب     جماعتِ وِتْر نہ واجب نہ سنّتِ مؤکَّدَہ ، اس کے ترک میں کوئی گناہ نہیں ۔  (  [13])

سوال      نمازِ وِتْر  کی رکعتوں  میں شک ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟

 



[1]     بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ /  ۷۱۳ ۔

[2]     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ /  ۱۹۹ ، نماز کے احکام ، ص۲۲۰ ۔

[3]     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الثانی عشر فی سجود السھو ، ۱ /  ۱۲۶ ۔

[4]     ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب سجود السھو ، ۲ /  ۶۵۹ ۔

[5]     بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ / ۵۹۱ ۔

[6]     فتاوی قاضی خان ، کتاب الصلاة ، باب افتتاح الصلاة ، فصل فی مسبوق ، ۱ /  ۴۹ ۔

[7]     فتاوی رضویہ ، ۸ / ۲۱۲ملخصاً ۔

[8]     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، مطلب کل شفع من النفل صلاة ، ۲ /  ۱۹۳ ، بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ /  ۵۱۶ ۔

[9]     ترمذی ، کتاب الوتر ، باب ماجاء ان الوتر لیس بحتم ، ۲ /  ۴ ، حدیث : ۴۵۳ ۔

[10]     ابو داود ، کتاب الوتر ، باب استحباب الوتر ، ۲ /  ۸۸ ، حدیث : ۱۴۱۸ ۔

[11]