Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

قدم چلنے سے بہتر سمجھتا ۔  (  [1])

سوال      آ دمی کو کب”سُتْرَہ“ بنایا جائے ؟

جواب     آ دمی کو اس حالت میں سُتْرَہ کیا جائے جبکہ اس کی پیٹھ نمازی کی طرف ہو ۔  (  [2])

نماز کی شرائط

سوال      جہاں قبلہ کی سَمْت  (  Qibla Direction) پتا نہ ہو اور نہ ہی معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ  تووہاں نماز میں منہ کس طرف کیا جائے ؟

جواب     ایسی جگہ نماز پڑھنے والے کے لیے حکم ہے کہ تَحَرِّی کرے (  یعنی سوچے جِدھر قبلہ ہونا دل پر جمے اُدھر ہی منہ کرے ) اس کے حق میں وہی قبلہ ہے ۔  (  [3])

سوال      جہتِ کعبہ کی طرف منہ ہونے سے کیا مراد ہے ؟

جواب     جہتِ کعبہ کی طرف منہ ہونے کے یہ معنیٰ ہیں کہ چہرے کی سطح کا کوئی جُز کعبہ کی سَمْت میں واقع ہو ۔  اس کی مقدار 45 درجے  (  45°) رکھی گئی ہے  لہٰذا اگر کوئی 45 درجے سے زیادہ قبلہ سے پِھرا تو نماز نہیں ہوگی  ۔  (  [4])

سوال      کس شخص کے لئے نماز میں عین کعبہ کی طرف منہ کرنا فرض ہے ؟

جواب     جو عین کعبہ کی سَمْت خاص تحقیق کر سکتا ہے ، اگرچہ کعبہ آڑ میں ہو ، جیسے مکّۂ معظّمہ کے مکانوں میں جب کہ مثلاً چھت پر چڑھ کر کعبہ کو دیکھ سکتے ہیں تو عین کعبہ کی طرف منہ کرنا فرض ہے ، جہت کافی نہیں اور جسے یہ تحقیق ناممکن ہو ، اگرچہ خاص مکّۂ معظّمہ میں ہواس کے ليے جہتِ کعبہ کو منہ کرناکافی ہے ۔  (  [5])

سوال      نماز میں مردو عورت کے جسم کا کتنا حصہ سَترِعورت میں شامل ہے ؟

جواب     مرد کے ليے ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک سَترِ عورت ہے ۔  ناف اس میں داخل نہیں اور گھٹنے داخل ہیں ۔  (  [6]) اور عورت کے لیے سوائے منہ کی ٹکلی اور ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں کے سارا بدن سترہے ۔ عورت کے سر کے لٹکتے ہوئے بال ، گردن اور کلائیاں بھی سترمیں داخل ہیں ۔  (  [7]) البتہ اگر دونوں ہاتھ  (  گٹوں تک) ، پاؤں (  ٹخنوں تک) مکمل ظاہر ہوں تو ایک مُفتٰی بہٖ قول پر نماز درست ہے ۔  (  [8])

سوال      جن اعضاء کا چھپانا فرض ہے ان میں سے کوئی عضو نماز میں کُھل گیا تو کیا حکم ہے ؟

جواب     اگر چوتھائی حصے سے کم کُھلا تو نماز ہوگئی اور اگر چوتھائی عضو کُھل گیااور فوراً چُھپا لیاجب بھی ہوگئی اور اگر تین مرتبہ سُبْحٰنَ اﷲ کہنے کی مقدار برابر کُھلا رہا یا جان بوجھ کر کھولااگرچہ فوراً چھپا لیاتو نماز جاتی رہی ۔  (  [9])

سوال      امام کو نما زمیں پایا اور معلوم نہیں کہ نمازِ عشا ہے یا تراویح تو کس نیت سے اقتدا کی جائے ؟

جواب        اسے چاہئے  کہ فرض کی نیت کرے کہ اگر فرض کی جماعت تھی تو فرض ، ورنہ نفل ہو جائیں گے ۔  (  [10])

سوال      کیا نفل ، سُنّت اور تراویح میں مطلق نماز کی نیت کافی ہے ؟

جواب     تراویح میں تراویح یا سنتِ وقت کی نیت کرے اور باقی سنتوں میں سنت یا حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مُتَابَعَت (  پیروی ) کی نیت کرے ۔  نفل نماز میں مطلق نماز کی نیت کافی ہے ۔  (  [11])

سوال      نمازی کے پیروں تلے کتنی نَجاست ہوتو نماز نہیں ہوگی ؟

جواب     نمازی کے ایک پاؤں کے نیچے درہم کی مقدار سے  زیادہ نَجاست ہوتو نماز نہ ہوگی ۔  (  [12])  یونہی اگر دونوں پاؤں کے نیچے تھوڑی تھوڑی نَجاست ہے کہ جمع کرنے سے ایک دِرَم ہو جائے گی (  تو نماز مکروہِ تَحریمی واجِبُ الْاِعَادہ اور درہم سے زائد ہو تو نماز نہیں ہوگی) ۔   (  [13])

سوال      نَجاست پر رکھے شیشے کے اوپر کھڑے ہوکر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے ؟

 



[1]     ابن ماجہ ، کتاب اقامة الصلاة ، باب المرور بین یدی المصلی ، ۱ /  ۵۰۶ ، حدیث : ۹۴۶ ۔

[2]     حاشیة طحطاوی ، کتاب الصلاة ، فصل فی اتخاذ السترة ، ص۳۶۵ ۔

[3]     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، مطلب مسائل التحری فی القبلة ، ۲ /  ۱۴۳ ۔

[4]     درمختار مع رد المحتار ، کتاب الصلاة ، ۲ /  ۱۳۵ ، بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ /  ۴۸۷ ۔

[5]     بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ /  ۴۸۷ ۔

[6]     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة ، مطلب فی ستر العورة ، ۲ /  ۹۳ ۔

[7]     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة ، ۲ /  ۹۵ ۔

[8]     اسلامی بہنوں کی نماز ، ص۹۱ ۔

[9]     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة ، مطلب فی النظر الی وجہ الامرد ، ۲ /  ۱۰۰ ۔

[10]     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة ، ۲ /  ۱۵۳  ۔

[11]     منیة المصلی ، الشرط السادس النیة ، ص۲۲۵ ، بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ / ۴۹۳ ۔