Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

میں اَذان دینے والاخون میں لت پت شہید کی طرح ہے ، مرنے کے بعدقبر میں اس کے بدن میں کیڑے نہیں پڑیں گے ۔  (  [1])  (  3) اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ اَذان کہنے میں کتنا ثواب ہے تو اِس پر باہم تلوار چلتی ۔  (  [2])

سوال      اگر نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اذان کہی گئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب     وقت ہونے کے بعد اَذان کہی جائے ، قبل از وقت کہی گئی يا وقت ہونے سے پہلے شروع ہوئی اور اذان کے دوران  وقت آگیا تو اِعَادَہ کی جائے (  یعنی دوبارہ دی جائے ) ۔   (  [3])

سوال      بیٹھ کر اذان کہنایا قبلہ کے علاوہ کسی اور سمت منہ کرکے اذان کہنا کیسا؟

جواب     ایسا کرنامکروہ ہے ، اگراِس طرح کہی تو دوبارہ دی جائے ۔  (  [4])

سوال      کیا نماز کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے کہی گئی اذان کا جواب دیا جائے گا؟

جواب     جی ہاں اذانِ نماز کے علاوہ دیگر اذانوں کا جواب بھی دیا جائے گا مثلاً بچے کی  پیدائش پر دی جانے والی اذان ۔  (  [5])

سوال      وہ کون سی اذان ہے جس کا جواب نہیں دیا جائے گا؟

جواب     مقتدیوں کو خطبے کی اذان کا جواب زبان سے ہرگز نہیں دینا چاہئے یہی اَحْوَط  (  یعنی احتیاط سے قریب) ہے ۔ ہاں اگر دل سے جواب دیا جائے تو کوئی حرج نہیں ۔  (  [6])

سوال      اگر چند اذانیں سنے تو کونسی اذان کا جواب دے ؟

جواب     اگر چند اذانیں سنے تو اس پر پہلی ہی کا جواب ہے اور بہتر یہ ہے کہ سب کا جواب دے ۔  (  [7])

سوال      اِقامَت کا جواب دینے کا کیا حکم ہے ؟

جواب    اِقامَت کا جواب دینا مستحب ہے ۔  (  [8])

سوال      اگر اذان یا اِقامَت کہتے ہوئے کلمات آگے پیچھے ہوجائیں تو کیا کرے ؟

جواب     اگر کلماتِ اَذان یا اِقامت میں کسی جگہ تقدیم و تاخیر ہوگئی (  یعنی کلمات آگے پیچھے ہوگئے ) تو اتنے کوصحیح کرلے ۔ شروع سے دُہرانے کی ضرورت نہیں اور اگر صحیح نہ کئے اور نماز پڑھ لی تو نماز دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ۔  (  [9])

سوال      بچے کے کان میں اذان و اِقامت کتنی مرتبہ کہی جاتی ہے ؟

جواب     دہنے کان میں چار مرتبہ اذان اور بائیں میں تین مرتبہ اِقامَت کہی جائے ۔  (  [10])

سوال        مسجد میں کس جگہ کھڑے ہوکر اذان کہی جائے ؟

جواب     اَذان مِئذنَہ  (  منارہ) پر کہی جائے يا خارجِ مسجد اور مسجد میں اَذان نہ کہے ۔  (  [11]) مسجد میں اَذان کہنامکروہ ہے ۔  (  [12])

سوال      مُؤذِّن کے علاوہ کسی اور شخص کا اقامت کہنا کیسا؟

جواب     اگر مُؤذِّن موجود ہے تو اس کی اجازت سے دوسرا کہہ سکتا ہے کہ یہ اسی کا حق ہے اور اگر بے اجازت کہی اور مُؤذِّن کو ناگوار ہوتو مکروہ ہے ۔ اگر مُؤذِّن موجود نہیں تو جو چاہے اِقامَت کہہ لے اور بہتر امام ہے ۔  (  [13])

نماز

سوال      کیا پانچ نمازیں  فرض ہونے سے پہلے بھی کوئی نماز تھی؟

جواب   پانچ نمازیں فرض ہونے سے پہلے طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب سے پہلے کی نماز مُقَرَّر تھی یا نہیں اس میں علمائے کرام کا اختلاف ہے ، امامِ اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ



[1]     معجم کبیر ، ۱۲ /  ۳۲۲ ، حدیث : ۱۳۵۵۴ ۔

[2]     مسند امام  احمد ، مسند ابی سعید الخدری ، ۴ /  ۵۹ ، حدیث : ۱۱۲۴۱ ۔

[3]     ھدایة ، کتاب الصلاة ، باب الاذان ، ۱ /  ۴۵ ، بہار شریعت ، حصہ ۳ ، ۱ / ۴۶۵ ۔

[4]     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الثانی فی الاذان ، ۱ /  ۵۴ ۔

درمختار ، کتاب الصلاة ، باب الاذان ، مطلب فی اول من بنی المنائر للاذان ، ۲ /  ۶۹ ۔

[5]     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب الاذان ، مطلب فی کراھة تکرار الجماعةفی المسجد ، ۲ /  ۸۲ ۔

[6]     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب الاذان ، ۲ /  ۸۷ ، فتاوی رضویہ ، ۸ /  ۳۰۱ ، ملتقطاً ۔

[7]     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب الاذان ، مطلب فی کراھة تکرار الجماعةفی المسجد ، ۲ /  ۸۲ ۔

[8]     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الثانی فی الاذان ، ۱ /  ۵۷ ۔

[9]     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الثانی فی الاذان ، ۱ /  ۵۶ ۔

[10]     بہار شریعت ، حصہ ۱۵ ، ۳ /  ۳۵۵ ۔

[11]     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الثانی فی الاذان ، ۱ /

Total Pages: 122

Go To