Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

        (  ۱) شعبہ کُتُبِ اعلیٰحضرت (  ۲) شعبہ تراجِمِ کُتُب  (  ۳) شعبہ درسی کُتُب

        (  ۴) شعبہ اِصلاحی کُتُب          (  ۵) شعبہ تفتیْشِ کُتُب      (  ۶) شعبہ تخریج  (  [1])

       ’’اَلْمَدِ یْنَۃُالْعِلْمِیہ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِاعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت ، عظیم البَرَکت ، عظیمُ المرتبت ، پروانَۂ شَمعِ رِسالت ، مُجَدِّدِدین ومِلَّت ، حامی سنّت ، ماحی بِدعت ، عالِم شَریعَت ، پیر ِطریقت ، باعِثِ خَیْروبَرَکت ، حضرتِ علاّمہ مولاناالحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمدرَضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکی گِراں مایہ تصانیف کوعصرحاضرکے تقاضوں کے مطابقحتَّی الْوَسْع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرناہے ۔ تمام اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اوراشاعتی  مَدَنی کام میں ہرممکن تعاوُن فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کاخودبھی مُطالَعَہ فرمائیں اور دوسروں کوبھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔

       اللّٰہعَزَّوَجَلَّ’’دعوتِ اسلامی‘‘کی تمام مجالِس بَشُمُول’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ‘‘کودن گیارہویں اوررات بارہویں ترقّی عطافرمائے اورہمارے ہرعَملِ خیرکوزیورِاِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کاسبب بنائے ۔ ہمیں زیرِگنبدِخضراشہادت ، جنَّتُ البقیع میں مدفن اور جنَّتُ الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

     

                                                                                      رمضان المبارک ۱۴۲۵ھـ                                

عبادت اور تعظیم میں فرق

عبادت کامفہوم بہت واضح ہے ، سمجھنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ کسی کو عبادت کے لائق سمجھتے ہوئے اُس کی کسی قِسْم کی تعظیم کرنا’’عبادت‘‘کہلاتاہے اور اگر عبادت کے لائق نہ سمجھیں تو وہ مَحْض”تعظیم“ہوگی عبادت نہیں کہلائے گی ، جیسے نماز میں ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا عبادت ہے لیکن یہی نماز کی طرح ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا اُستاد ، پِیر یا ماں باپ کے لئے ہو تومَحض تعظیم ہے عبادت نہیں ۔

 (  تفسیر صراط الجنان ، پ۱ ، الفاتحۃ ، تحت الآیۃ :  ۴ ، ۱ / ۴۷)

٭…٭…٭…٭
ایک نظر ادھر بھی

      اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی ایک صفت علم ہے ، اسی نورسے حضرات انبیاء کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کو مُنوَّر فرمایا گیا ، پھر اسی روشنی سے ان نفوسِ قدسیہ کے  طفیل اولیاء وصالحین  بھی چمکے اور اِن سے یہ نور پاکر عام لوگ روشن ہوئے ۔ علمائے اُمّت نے تصنیف وتدریس اور دیگر ذرائع سے نورِ علم کی حفاظت فرمائی جبکہ  آنے والی نسلوں تک علم کی روشنی پہنچانے کے لیے اکابرینِ اُمّت اور ماہرینِ تعلیم نے ہر دور میں نت نئے طریقے  متعارف کروائے ۔

       دورِ حاضر میں بھی پیارے آقا ، مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری اُمت کو زیورِ علم سے آراستہ کرنے کے لیے اُمت کے خیرخواہ ، اُن کی بھلائی کے خواہاں اوراُن کی نجات وفلاح کے حریص افرادنے زمانے کے تقاضوں کے مطابق نئے اور دلچسپ  طریقے رائج فرمائے  ۔ شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس میدان کی صفِ اوّل کی ممتاز ومنفرد شخصیت  ہیں جنہوں نے علم کی ترویج واشاعت کے لیے کئی مَجالس اور شعبہ جات قائم فرمائے  جو شب وروز اُمتِ رسول کو نورِ علم سے مالا مال  کرنے میں مگن ہیں  ۔

       نورِ علم بانٹنے والا دعوتِ اسلامی کاایک عظیم شعبہ”مدنی چینل“ ہے جو پوری دنیا میں قرآن وسنت کا علم  عام کر رہا ہے ، اس کے مقبولِ عام سِلسلوں میں سے ایک دلچسپ سلسلہ” ذہنی آزمائش“بھی ہے جس میں بڑی خوبصورتی اور پُرحکمت انداز میں مسلمانوں کو علمِ دین سے روشناس کروایا جاتا ہے ، اب تک اس کے آٹھ سیزن ہو چکے ہیں ، اس میں پوچھے گئے سوالات  اور ان کے جوابات کاتحریری گلدستہ”دلچسپ معلومات  (  سوالاًجواباً) حصہ2“آپ کے ہاتھوں میں ہے ، پہلے حصے کی طرح یہ بھی 8عنوانات کے تحت 92 موضوعات کے بارہ بارہ سوالات وجوابات پر مشتمل ہے ۔ آئیے ، بڑوں اور بچوں کے لیے یکساں مفید اِس خزینۂ علم سے موتی چُن کر اپنے علم وعمل میں اضافہ کریں ۔

اللہ  تعالٰی

سوال      اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ’’مالِک عَلَی الاِطْلَاق‘‘ ہونے کا کیا معنی ہے ؟

جواب     اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جو چاہے کرے اور جو چاہے حکم دے ، اُس پر کچھ واجب نہیں ۔  (  [2])

 



[1]   تادمِ تحریر (  ربیع الاٰخر۱۴۳۷ھ) شعبے مزیدقائم ہوچکے ہیں :  (  ۷) فیضانِ قرآن (  ۸) فیضانِ حدیث  (  ۹) فیضانِ صحابہ واہْلِ بیت (  ۱۰) فیضانِ صحابیات وصالحات (  ۱۱) شعبہ امیراہلسنّتمَدَّظِلُّہٗ (  ۱۲) فیضانِ مدنی مذاکرہ (  ۱۳) فیضانِ اولیاوعلما (  ۱۴) بیاناتِ دعوتِ اسلامی (  ۱۵) رسائِلِ دعوتِ اسلامی (  ۱۶) عربی تراجم ۔  مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ ) 

2     بہارِ شریعت ، حصہ ۱ ، ۱ /  ۲۵ ، حدیقة ندیة ، الباب الثانی فی الامور ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ /  ۲۴۹ ۔



Total Pages: 122

Go To