Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

جواب     دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ سے سَنَدِ فَراغت حاصِل کرنے والے عُلَمائے کرام  کے نام کے ساتھ مَدَنی لکھا اور بولاجاتا ہے ۔  (  [1])

سوال      مدرسۃ المدینہ بالغان کے بارے میں کچھ بتائیے ؟

جواب     دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں  مختلف مقامات اور مساجِد میں عُمُوماً بعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃ المدینہ بالغان کی ترکیب ہوتی ہے ، جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارِج سے ، حُرُوف کی دُرُست ادائیگی کے ساتھ قراٰنِ کریم سیکھتے ، دُعائیں یاد کرتے ، نَمازیں دُرُست کرتے اور سنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں ۔  (  [2])

سوال      مدنی مُنّوں اور مُنّیوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے روشناس کروانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے کیا عظیم کاوِش کی ہے ؟

جواب     مدنی مُنّوں اور مدنی مُنّیوں کو اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ درست دنیاوی تعلیم دینے کی غرض سے دعوتِ اسلامی نے 25 صَفَرُالمظفّر 1432ھ مطابق 31 جنوری 2011ء میں بنام ’’دار المدینہ (  اسکول سسٹم) ‘‘متعارف کروایا ہے ، جس کی کئی شہروں کے مختلف علاقوں میں شاخیں قائم ہیں اورمزیدکوششیں جاری ہیں ۔  (  [3])

سوال      مدنی چینل کا آغاز کس سن میں ہوا؟

جواب     رمضان المبارک۱۴۲۹ھ مطابق 2008ء میں ۔  (  [4])

سوال      دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت کیا خدمت سرانجام دی جاتی ہے ؟

جواب     مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ دکھیارے مسلمانوں کی خیرخواہی کے جذبے  کے تحت شیخِ طریقت اَمِیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیہ کی اجازت دیئے گئے تعویذات ومکتوبات اور اَوْرَادِ عطاریہ  فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہ دیتی ہے نیز  استخارے بھی کرتی ہے ۔ پاکستان بھر میں روزانہ لگنے والے تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے (  اسلامی بھائیوں کے ) تقریباً 600 ، بیرونِ ملک تقریباً 150سے زائد ہیں ، ماہانہ مریضوں کی اوسطاً تعداد :  ایک لاکھ پچیس ہزار ، ماہانہ مکتوباتِ عطاریہ (  دستی یعنیBy Hand ، بذریعہ ڈاک وبذریعہ نیٹ) ساٹھ ہزارسے زائداور ماہانہ تعویذات و اورادِ عطاریہ تقریباً 4 لاکھ سے زائد ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ ۔  (  [5])

سوال      مکتبۃ المدینہ کتنی زبانوں میں کتب ورسائل شائع کررہا ہے ؟

جواب     اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تراجم کئی کتب ورسائل کا دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کرتی ہے اور انہیں مکتبۃ المدینہ شائع کرتا ہے ، تادمِ تحریر36 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا سلسلہ ہے جن میں عربی ، انگریزی ، فارسی ، چائنیز ، اسپینش ، رشین ، سندھی ، پشتو ، تامل ، فرینچ ، سواہیلی ، ڈینش ، جرمن ، ہندی ، بنگلہ اورگجراتی زبانیں شامل ہیں ۔  (  [6])

سوال      دعوتِ اسلامی کے بارہ مدنی کام کونسے ہیں؟

جواب     بارہ مدنی کام یہ ہیں :  ]روزانہ کے پانچ مدنی کام[  (  1) صدائے مدینہ  (  2) بعدِفجر مدنی مشورے کاحلقہ (  3) مسجد درس  (  4) چوک درس  (  5) مدرسۃ المدینہ بالغان ۔  ]ہفتہ وار پانچ مدنی کام[ (  6) علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت  (  7) ہفتہ واراجتماع میں اَوّل تا آخر شرکت  (  8) جمعہ اعتکاف  (  9) کیسٹ اجتماع  (  10) تحصیل اجتماع ۔  ]ماہانہ دو مدنی کام[  (  11) مدنی انعامات  (  12) مدنی قافلہ ۔  (  [7])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب

مطبوعہ

کتاب

مطبوعہ

قرآن پاک

٭٭٭٭

روح البیان

دار احیاء التراث العربی ، ۱۴۰۵ھ

ترجمہ کنزالایمان

مکتبۃ المدینہ ، کراچی۱۴۳۲ھ

تفسیر جمل

باب المدینہ کراچی

کتب التفسیر وعلوم القرآن

تفسير صاوي

دار الفکر ، بیروت ۱۴۲١ھ

تفسير يحيى بن سلام

دار الکتب العلمیہ ، ۱۴۲۵ھ

خزائن العرفان

مکتبۃ المدینہ ، کراچی۱۴۳۲ھ

تفسیر عبد الرزاق

دار الکتب العلمیہ ، ۱۴۱۹ھ

تفسیر نعیمی

مکتبہ اسلامیہ ، لاہور

تفسیر الطبری

دار الکتب العلمیہ ، ۱۴۲۰ھ

نور العرفان

پیربھائی کمپنی ، لاہور