Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

تھے ۔ حضرت ذُوالقرنین نے دیوار (  سدِّسکندری) بنا کر اِن کو ایک جگہ قید کردیا تھا ۔  (  [1])

سوال      یاجوج ماجوج کا فسادی گروہ کس سبب سے ”سدِّ سکندری“توڑ ڈالے گا؟

جواب     جب اس دیوار کے ٹوٹنے کا وقت آئے گا تو ان میں سے کوئی کہے گا کہ اب چلو اِنْ شَآءَاللهُ تَعَالٰی کل اس دیوار کو توڑ ڈالیں گے ۔  ان لوگوں کے ” اِنْ شَآءَاللهُ تَعَالٰی “کہنے کے سبب دوسرے دن دیوار ٹوٹ جائے گی اور یہ  قربِ قیامت  میں ہو گا ۔  (  [2])

سوال      یاجوج ماجوج کا خروج کب ہوگا؟

جواب     دَجّال کو قتل کرنے کے بعد حضرت  سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو حکمِ الٰہی ہوگاکہ مسلمانوں کو کوہِ طور پر لے جاؤ ۔  مسلمانوں کے کوہِ طور پر جانے کے بعد یاجوج وماجوج ظاہرہوں گے ۔  (  [3])

سوال      یاجوج ماجوج کس سبب سے ہلاک ہوں گے ؟

جواب     حضرتِ سَیِّدُناعیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی دعا سے اُن لوگوں کی گردنوں میں کیڑے پیدا ہوجائیں گے اور یہ سب ہلاک ہوجائیں گے ۔  (  [4])

سوال      یاجوج ماجوج کی ہلاکت کے بعد دنیاکے کیا حالات ہوں گے ؟

جواب     ایسی بارش ہو گی کہ زمین کو ہموار کر چھوڑے گی ، زمین کو حکم ہو گا کہ اپنے پھل اُگا اور اپنی برکتیں اُگل دے  اور آسمان کو حکم ہوگا کہ اپنی برکتیں اُنڈیل دے تو حالت یہ ہو گی کہ ایک انار ایک گروہ کھائے گا اور اُس کے چھلکے کے سائے میں10 آدمی بیٹھیں گے اوردودھ میں یہ برکت ہوگی کہ ایک اونٹنی کا دودھ جماعت کو کافی ہوگا ، ایک گائے کا دودھ قبیلہ بھر کو اور ایک بکری کا خاندان بھر کو کفایت کرے گا ۔  (  [5])

سوال      قیامت کی نشانی سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کے بعد کیا ہوگا؟

جواب     اس نشانی کے ظاہرہوتے ہی توبہ کادروازہ بند ہوجائے گااور اس وقت کا اسلام معتبر نہیں ہوگا ۔  (  [6])

سوال      پہلی بار صور پھونکنے کے بعد جب سب کچھ فنا ہوجائے گا تو اللہ تعالیٰ کیا فرمائے گا؟

جواب     اللہ عَزَّ وَجَلَّفرمائے گا : )لِمَنِ الْمُلْكُ الْیَوْمَؕ-(آج کس کی بادشاہت ہے ؟ کہاں ہیں جَبّارِین؟ کہاں ہیں متکبرین؟ مگر ہے کون جو جواب دے ، پھر خود ہی فرمائے گا :  )لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ(۱۶)( (  پ۲۴ ، المؤمن :  ۱۶) صرف اللہواحد قہار کی سلطنت ہے ۔  (  [7])

قیامت

سوال      قِیامت اور حَشْر میں  کیا فرق ہے ؟

جواب     قِیامت سے مراد ساعت ہے ، کبھی اسے قیامت بھی کہتے ہیں ۔ ساعت و حشر کے درمیان جو زمانہ ہے اسے ’’مَا بَینَ النَّفْخَتَیْن‘‘ (  یعنی دو صُور پُھونکے جانے کا درمیانی زمانہ) کہتے ہیں ، حشر اِس کے چالیس برس بعد ہوگا ۔  (  [8])

سوال      میدانِ محشر میں حضرت سیدنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام  کو کیا حکم دیا جائے گا؟

جواب     آپ عَلَیْہِ السَّلَامکوحکم ہوگا : ’’دوزخیوں کی جماعت الگ کرو ۔ “وہ عرض کریں گے  : کتنوں میں سے کتنے ؟ ارشاد ہوگا : ”ہر ہزارمیں سے نو سوننانوے ۔ “[9])

سوال      اُمتِ محمدیہ میں سے کتنے افرادبے حساب جنت میں داخل ہو ں گے ؟

جواب     حدیث شریف میں ہے  : 70 ہزار افراد بے حساب جنت میں داخل ہوں گے جن میں سے ہر ایک کے ساتھ مزید 70 ہزار ہوں گے ۔  (  [10])

سوال      قیامت میں لوگوں کو نامۂ اعمال کس طرح دیا جائے گا؟

جواب     نیک لوگوں کو سیدھے ہاتھ میں اورگنہگاروں کو بائیں ہاتھ میں ۔  (  [11]) اور کافر کا سینہ توڑ کر اُس کا بایاں ہاتھ  پیچھے کی طرف نکال کر پیٹھ کے پیچھے سے دیاجائے گا ۔  (  [12])

 



[1]     التذکرة ، باب ما جاء فی نقب یاجوج وماجوج ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۶۳۷- ۶۳۸ ۔

[2]     تفسیر یحیی بن سلام ، پ۱۷ ، الانبیاء ، تحت الآیة : ۹۶ ، ص۳۴۲ ۔

[3]     الفتن لنعیم بن حماد ، خروج یاجوج وماجوج ، ص۵۸۴ ، حدیث : ۱۶۳۳ ۔

[4]     مسلم ، کتاب الفتن واشراط الساعة ، باب ذکر الدجال وصفته وما معه ، ص۱۲۰۱ ، حدیث : ۷۳۷۳ ۔

[5]     مسلم ، کتاب الفتن واشراط الساعة ، باب ذکر الدجال وصفته وما معه ، ص۱۲۰۱ ، حدیث : ۷۳۷۳ ۔

بہارِ شریعت ، حصہ اول ، ۱ / ۱۲۵ ۔

[6]     ابن ماجه ، کتاب الفتن ، باب طلوع الشمس من مغربها ، ۴ / ۳۹۵ ، حدیث : ۴۰۷۰ ۔

[7]     تفسیر قرطبی ، پ۲۴ ، المؤمن ، تحت الآیة : ۱۶ ، ۸ / ۲۱۹ ، الجزء الخامس عشر ملتقطا ۔

[8]     ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۴۵۶ ۔