Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

میں نے امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک شُتربان کو مارا اور اس سے فرمایا : تم نے اپنے اونٹ پرا س کی طاقت سے زیادہ سامان کیوں لادا ہے ؟ (  [1])

اَولاد اور اُن کے حُقُوْق

سوال      والدکی جانب سے بچے کے لئے پہلا تحفہ کیا ہے ؟

جواب     سرکارِمدینۂ منوّرہ ، سردارِ مکۂ مکرمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ’’آدمی سب سے پہلا تحفہ اپنے بچے کو نام کا دیتا ہے لہٰذا اسے چاہئے کہ اس کا نام اچھا رکھے ۔ “[2])

سوال      بچے کی پیدائش کے کتنے دن بعد نام رکھنا چاہئے ؟

جواب     ساتویں دن بچے کا نام رکھاجائے ۔  (  [3])  لیکن اگر اس سے پہلے رکھا تو بھی جائز ہے ۔

سوال      بچوں کے نام کن کے ناموں پر رکھنے کا فرمایا گیاہے ؟

جواب     حضور نبیٔ کریم ، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : حضراتِ انبیاء ِ کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے ناموں پر نام رکھو ۔  (  [4])

سوال      روزِ محشر كونسا بچہ اپنے والدین کی شفاعت نہیں کرپائے گا؟

جواب     جس بچے نے عقیقہ کا وقت پایا یعنی سات دن کا ہوگیا اور بِلاعُذر باوَصْفِ اِستِطاعَت (  یعنی باپ نے استطاعت ہونے کے باوجود بھی) اس کا عقیقہ نہ کیا اس کے لئے یہ آیا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کی شَفَاعَت نہ کرنے پائے گا ۔  (  [5])

سوال      عقیقہ کیا ہے اور اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب     بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذَبح کیا جاتا ہے اس کو عقیقہ کہتے ہیں  اور یہ مُسْتَحَب ہے  ۔  (  [6])

سوال      بچے کا عقیقہ کون سے دن کیا جائے ؟

جواب     عقیقہ ساتویں دن افضل ہے ۔  نہ ہوسکے تو چودھویں ، ورنہ اکیسویں ، ورنہ زندگی بھر میں جب کبھی ہو ۔  (  [7])

سوال      کیا قُربانی کی گائے میں عقیقہ کا حصہ رکھا جاسکتا ہے ؟

جواب     جی ہاں قربانی کی گائے میں بھی عقیقہ کا حصہ رکھا جاسکتا ہے ۔  (  [8])

سوال      بچوں کے ساتھ والدین کا کیسا برتاؤ ہونا چاہئے ؟

جواب     اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  اولاد کے حقوق بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :  (  1) خدا کی ان امانتوں کے ساتھ مہر ولُطف  (   شفقت ومحبت ) کا برتاؤ رکھے ، انہیں پیار کرے ، بدن سے لِپٹائے ، کندھے پر چڑھائے  ۔  (  2) ان کے ہنسنے ، کھیلنے ، بہلنے کی باتیں کرے ، ان کی دِل جُوئی ، دل دارِی ، رعایت ومُحافظت ہر وقت حتی کہ نماز وخطبہ میں بھی ملحوظ رکھے ۔  (  3) نیا میوہ ، نیا پھل پہلے انہیں کو دے کہ وہ بھی تازے پھل ہیں نئے کو نیا مناسب ہے  ۔  (  4) کبھی کبھی حَسْبِ مقدور  (  حسبِ استطاعت ) انہیں شیرینی وغیرہ کھانے ، پہننے ، کھیلنے کی اچھی چیز  کہ شرعاً جائز ہے ، دیتا رہے ۔  (  5) سفر سے آئے تو ان کے لیے کچھ تحفہ ضرور لائے  (  6) اولاد کے ساتھ تنہا خوری نہ برتے  (  اولاد کو چھوڑ کر اکیلے نہ کھائے ) بلکہ جس اچھی چیز کو ان کا جی چاہے انہیں دے کر ان کے طفیل میں آپ بھی کھائے ، زیادہ نہ ہو تو انہیں کو کھلائے ۔  (  [9])

سوال      حدیثِ پاک میں اولاد کے درمیان عدل کے متعلق کیا ارشاد ہواہے ؟

جواب     رسولِ اَکرم ، نورِمجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا :  عطیہ میں اپنی اولاد کے درمیان عَدْل کرو ، جس طرح تم خود یہ چاہتے ہو کہ وہ سب تمہارے ساتھ احسان و مہربانی میں عَدْل کریں ۔  نیز ارشادفرمایا : اللہتعالیٰ اس کو پسند کرتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے درمیان عَدْل کرویہاں تک کہ بوسہ لینے میں ۔  (  [10])

سوال      اپنی اولاد کو بوسہ نہ دینے والے اعرابی  سے کیا فرمایا گیا ؟

جواب   ایک اَعرابی نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی : آپ بچوں کو بوسہ دیتے ہیں ہم انہیں بوسہ نہیں دیتے ۔ حضوررحمتِ دوجہان ، مالک کون ومکان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے



[1]     طبقات ابن سعد ، رقم۳۰۰۵ ، المسیب بن دارم ، ۷ /  ۹۱ ۔

[2]     جمع الجوامع ، ۳ /  ۲۸۵ ، حدیث : ۸۸۷۵ ۔

[3]     ترمذی ، کتاب الاضاحی ، باب من العقیقة ، ۳ /  ۱۷۷ ، حدیث : ۱۵۲۷ ۔

[4]     ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی تغییر الاسماء ، ۴ / ۳۷۴ ، حدیث : ۴۹۵۰ ۔

[5]     فتاوی رضویہ ، ۲۰ /  ۵۹۶ ۔

[6]     بہار شریعت ، حصہ۱۵ ، ۳ /  ۳۵۵ ۔

[7]     فتاوی رضویہ ، ۲۰ /  ۵۸۶ ۔

[8]     عقیقے کے بارے میں سوال جواب ، ص۱۱ ۔

[9]      اولاد کے حقوق ، ص۱۹ تا ۲۰ ، ماخوذ اً ۔

[10]     دارقطنی ، کتاب البیوع ، ۳ /  ۵۱ ، حدیث : ۲۹۴۴ ، کنزالعمال ، کتاب النکاح ، الفصل الرابع فی حقوق وآداب متفرقة ، ۱۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۴۵۳۴۲ ، نوادرالاصول ، الاصل الثانی والستون والمائتان ، ۲ /  ۱۰۹۱ ، حدیث : ۱۴۰۷ ۔



Total Pages: 122

Go To