Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

مُتَبَرَّک راتیں اور اَیَّام

سوال      سب سے افضل رات کون سی ہے ؟

جواب     سب سے افضل رات حضورسرورِ دوجہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ولادتِ باسعادت کی رات ہے ۔ حضرت سَیِّدُناشیخ عبد الحق مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’بے شک سَروَرِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شبِ ولادت شبِ قَدْر سے بھی افضل ہے کیونکہ شبِ ولادتِ سرکارِ مَدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس دنیا میں جلوہ گر ہونے کی رات ہے جبکہ لَیْلَۃُ الْقَدْر سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو عطا کردہ شب ہے اور جو رات ظُہُورِ ذاتِ سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وجہ سے مُشَرَّف ہو وہ اُس رات سے زِیادہ شَرَف و عزّت والی ہے جو ملائکہ کے نُزول کی بِناء پر مشرَّف ہے ۔  (  [1])

سوال      کونسی محفل کی برکت سال بھر تک گھر میں رہتی ہے ؟

جواب     تفسیر روح البیان میں ہے کہ محفلِ میلاد شریف کی برکت سال بھر تک گھر میں رہتی ہے ۔  (  [2])

سوال      حضورتاجدارِ انبیا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کی رات خوشی منانے والوں کو کیا جزا دِی جائے گی؟

جواب     حضرت سَیِّدُنا شیخ عبد الحق محدّث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کی رات خوشی منانے والوں کی جزا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں فضل و کرم سے جَنّٰتُ النَّعِیْم میں داخِل فرمائے گا ۔  (  [3])

سوال      رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے اسلام میں کس دن کا روزہ فرض تھا؟

جواب     اسلام میں پہلے عاشورہ یعنی 10محرم الحرام کاروزہ فرض تھا پھر رمضان شریف کے روزوں سے اس روزے کی فَرْضِیَّت منسوخ ہوگئی ۔  (  [4])

سوال      رمضان المبارک کے بعد کس مہینے کاروزہ سب سے افضل ہے ؟

جواب     حضورسرورِ انبیا ، محبوبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  رمضان کے بعد محرم کا روزہ افضل ہے اور فرض نماز کے بعد صَلٰوۃُ اللَّیلیعنی رات کے نوافل افضل ہیں ۔  [5])

سوال      شبِ معراج میں نیک عمل کرنے والوں کو کتنا ثواب ملتا ہے ؟

جواب     رجب کی ستائیسویں  رات کو نیک عمل کرنے والے کو سو برس کی نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ۔  (  [6])

سوال      حضور تاجدار ِرسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو کس دن مبعوث فرمایاگیا؟

جواب     حضور نبیِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  رجَب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام  (  یعنی عبادت) کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے اور یہ رَجَب کی ستائیس تاريخ ہے ۔ اِسی دن (  حضرت) محمّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکواللہ عَزَّوَجَلَّ نے مبْعُوث فرمایا ۔  (  [7])

سوال      شبِ بَراءَ ت میں عبادت کرنے کی کیا فضیلت  ہے ؟

جواب     جو اس رات میں عبادت کرتے ہیں ان کو عذابِ الٰہی سے چھٹکارا یعنی رہائی ملتی ہے ، عربی میں براء ت کے معنیٰ رہائی اور چھٹکاراہیں ۔  (  [8])

سوال      کونسی پانچ راتوں میں شب بیداری کرنے پرجنّت واجب کردی جاتی ہے ؟

جواب     (  1) ذُوالحجّہ شریف کی آٹھویں (  2) نویں اور (  3) دسویں رات  (  4) عیدالفطر کی رات (  5) شعبانُ المعظم کی پندرہویں رات (  یعنی شبِ براء ت) ۔   (  [9])

سوال      لَیْلَۃُ الجَائِزَۃ“کس رات کو کہا جاتا ہے ؟

جواب     عید الفطر کی رات کو”لَیْلَۃُ الْجَائِزَۃ یعنی انعام والی رات“کہا جاتا ہے  ۔  (  [10])

سوال      شبِ قدر کو ’’برکت والی رات ‘‘کیوں کہا جاتا ہے ؟

 



[1]     ماثبت بالسنة ، الباب الاول فی مولدہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ص۱۰۰ ۔

[2]     روح البیان ، پ۲۶ ، الفتح ، تحت الآیة : ۲۹ ، ۹ /  ۵۷ ۔

[3]     ماثبت بالسنة ، الباب الاول فی مولدہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ص۱۰۲ ۔

[4]     مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۱۸۰ ۔

[5]     مسلم ، کتاب الصیام ، باب فضل صوم المحرم ، ص۴۵۶ ، حدیث : ۲۷۵۵ ۔

[6]     شعب الایمان ، باب فی الصیام ، تخصیص شھر رجب بالذکر ، ۳ /  ۳۷۴ ، حدیث : ۳۸۱۲ ۔

[7]     شعب الایمان ، باب فی الصیام ، تخصیص شھر رجب بالذکر ، ۳ /