Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

جواب     پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے ٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اکثر یہ دُعامانگا کرتے تھے :  یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ  (  یعنی اے دلوں کو پھیرنے والے ! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ ۔ )  (  [1])

سوال      نظرِ بد سے حفاظت کے لیے اور نظرلگنے پرکیا پڑھناچاہئے ؟

جواب     (  1) ایک صاحب کو نظر لگ گئی تو حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اُن کے لیے یہ دعا فرمائی :  اَللّٰہُمَّ اَذْھِبْ عَنْہُ حَرَّھَا وَبَرْدَھَا وَوَصَبَھَاترجمہ  : اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !  اس (  نظرِ بد) کی گرمی ، سردی اور مصیبت اس سے دور کردے ۔  (  [2])  (  2) تفسیرکبیر ، جلد10 ، صفحہ618پرحضرتِ سَیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے منقول ہے  : جس کو نظر لگے اس پر یہ آیت پڑھ کر دم کر دی جائے :  ﴿ وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ(۵۱)  (  پ۲۹ ، القلم : ۵۱)  (  ترجمۂ کنز الایمان :  اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بدنظرلگا کرتمہیں گرادیں گے جب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ضرورعقل سے دور ہیں) حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں :  یہ آیت نظر بد سے بچنے کے لیے اِکسیر ہے ۔  (  [3])

سوال      زبان کی لکنت دور کرنے کی دعاسنائیے ؟

جواب     جنتی زیور ، صفحہ 606پر زبان کی لکنت دور کرنے کے لیے یہ دعا مذکور ہے :  ﴿رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ(۲۵)وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ(۲۶)وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ(۲۷)یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪(۲۸)  (  پ۱۶ ، طہ :  ۲۵ تا ۲۸)  (  ترجمۂ کنز الایمان :   اے میرے رب !  میرے لئے میرا سینہ کھول دے اور میرے لئے میرا کام آسان کراور میری زبان کی گِرہ کھول دے کہ وہ میری بات سمجھیں ۔ )

سوال      ادائے قرض کی دُعا کون سی ہے ؟

جواب     اگر پہاڑ کے برابربھی قرض ہواِنْ شَآءَاللهُ عَزَّ  وَجَلَّ) یہ دعا پڑھنے سے اترجائے گا :  اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔  (  [4])

سوال      مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھی جانے والی دعاکب آہستہ اور کب بلند آواز سے پڑھنی چاہئے ؟

جواب     دنیاوی مصیبت والے کو دیکھ کر آہستہ پڑھے ، فاسق و بدکارکو دیکھ کر آواز سے پڑھے تاکہ اسے عبرت ہو ۔  (  [5]) مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا یہ ہے  : اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلاكَ بِهٖ ، وَفَضَّلَنِيْ عَلٰی كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيْلاً ۔  (  [6])

سوال      حدیثِ پاک میں لاحول شریف کو کہاں کا خزانہ فرمایا گیا ہے ؟

جواب     حدیث ِ پاک میں ہے : ”لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ“جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ۔  (  [7])

سوال      اونٹ  اپنے بِلبِلانے میں کیا کہتا ہے ؟

جواب     وہ  اپنے بلبلانے میں یہ  کہتا ہے : حَسْبِیَ اللہُ وَکَفٰی بِاللہ وَکِیْلًا یعنی مجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ کافی اوروہی میراکارساز ہے ۔  (  [8])

دُرُودِ پاک

سوال      اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے درود بھیجنے سے کیا مراد ہے ؟

جواب    اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے درود بھیجنے سے مراد رحمت نازل فرمانا ہے ۔  (  [9])

سوال      فرشتوں اور ہمارے درود بھیجنے سے کیا مراد ہے ؟

جواب     فرشتوں اور ہمارے  درود بھیجنے کا مطلب  دعائے رحمت کرنا ہے ۔  (  [10])

سوال      مَجلس میں  ذکرِرسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہو تو دُرود کا کیا حکم ہے ؟

جواب   ہرجلسۂ ذکر میں درود پڑھنا واجب ہے خواہ خود نامِ اقدس لے یا کسی سے سنے اور اگر ایک مجلس میں سو بار ذکر آئے تو ہر بار دُرود شریف پڑھنا چاہئے ، اگر نامِ اَقدس لیا یا سُنا



[1]     ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب۸۹ ، ۵ /  ۳۰۹ ، حدیث : ۳۵۳۳ ۔

[2]     مسند امام احمد ، مسند المکیین۵ /  ۳۲۷ ، حدیث : حدیث : ۱۵۷۰۰ ۔

[3]     نورالعرفان ، ص۹۷۱ ۔

[4]     ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب ۱۱۰ ، ۵ /  ۳۲۹ ، حدیث : ۳۵۷۴ ۔

[5]     مرآۃ المناجیح ، ۲ /  ۳۸۹ ۔

[6]      ترمذی ، کتاب الدعوات باب ما یقول اذا رای مبتلی ، ۵ / ۲۷۲ ،  حدیث : ۳۴۴۲ ۔

[7]     بخاری ، کتاب الدعوات ، باب الدعاء اذا علا عقبة ، ۴ /  ۲۱۲ ، حدیث : ۶۳۸۴ ۔