Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

سوال      امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پہلا سفرِ ِحج کس سنِ ہجری میں فرمایا؟

جواب     آپ نے پہلا سفرِ حج سن1400ہجری میں فرمایا ۔  (  تعارف امیر اہلسنت ، ص۳۱)

سوال      امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے گھر میں کتنے پلنگ اورکتنے گدیلے ہیں؟

جواب     ایک بھی نہیں کیونکہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اتّباعِ سنّت کی نیت سے کبھی فرش پر لیٹتے ہیں تو کبھی چٹائی پرآرام فرماتے ہیں ۔  (  [1])

سوال      دِینی کتاب پر کریکشن پین  (  Correction penیعنی وائٹو) رکھا دیکھ کر امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کیا فرمایا؟

جواب     آپ نے بڑھ کر وائٹو کوکتاب سے ہٹاتے ہوئے یوں ارشاد فرمایا : دینی کتاب پر کسی شے کا رکھنا اَدَب کے خلاف ہے ، اس کا خیال رکھنا سعادت مندی ہے ، ورنہ جو اس طرف توجہ نہیں دیتا ہے اُس کی بے احتیاطیاں بڑھ جاتی ہیں ۔  (  [2])

سوال      اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے ”اَقُوْل (  یعنی فرمان) کے بارے میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکیا فرماتے ہیں ؟

جواب     آپ فرماتے ہیں : اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے اَقُول (   فرمان) پر ہماری عُقُول (   عقلیں) قربان ۔  اعلیٰ حضرت کا ”اَقُوْل“ ہمیں قبول ۔  (  [3])

سوال      حضرت مولانا عبد السلام قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے کس تاریخ  کو ، اورکس مقام پر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کواپنی خلافت اور قطبِ مدینہ کی وکالت دی تھی؟

جواب     گیارہ ربیع الثانی۱۳۹۹؁ھ ، 10مارچ1979؁ ء کو’’کولمبو (  سی لنکا) ‘‘میں ۔  (  [4])

سوال      امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے زیرِ مطالعہ زیادہ ترکونسی کُتُب رہتی ہیں؟

جواب     بہارِ شریعت ،  فتاوٰی رضویہ اور  احیاءُ العلوم ۔  (  [5])

ذِکرواَذکار

سوال      اسمائے حُسنیٰ کتنے ہیں ؟

جواب     مشہور اسمائے حُسنیٰ99ہیں  ۔  (  [6])

سوال      کیا جانور اوردرختوں  کے پتے بھی تسبیح کرتے ہیں؟

جواب     جی ہاں !  اہلِ کشف فرماتے ہیں : ’’تمام جانور تسبیح کرتے ہیں ، جب تسبیح چھوڑ دیتے ہیں اسی وقت ان کو موت آجاتی ہے ۔ ہر پتا تسبیح کرتا ہے ، جس وقت تسبیح سے غفلت کرتا ہے ، اسی وقت درخت سے جُدا ہوکر گر پڑتا ہے ۔ ‘‘[7])

سوال      حضرت جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِیسے جب پوچھا گیاکہ” اس قدر کمال کے باوجودآپ نے ہاتھ میں تسبیح پکڑ رکھی ہے ؟ “تو آپ نے کیاجواب  دیا؟

جواب     آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا  : جس راستے  (  یعنی تسبیح) کے ذریعے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ تک پہنچا ہوں میں اُسے نہیں چھوڑسکتا ۔  (  [8])

سوال      اَنگشتِ شہادت کوعربی میں’’ اَلْمُسَبِّحَۃُ ‘‘ (  یعنی تسبیح والی اُنگلی) کیوں کہتے ہیں؟

جواب     جب حضرت سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کی خواہش پر نورِ محمدی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ان کی اَنگشتِ شہادت میں منتقل کیا گیا تو فرشتوں کے تسبیح کرنے پروہ مُقَدَّس نور بھی تسبیح کرتا تھا ، اسی لئے شہادت کی اُنگلی کو اَلْمُسَبِّحَۃُ کہتے ہیں ۔  (  [9])

سوال      جنت میں گھر دِلانے والی  چار چیزیں کون سی ہیں ؟

جواب     حدیثِ پاک میں ہے  : چار چیزیں جس شخص میں ہوں گی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کے لئے  جنت میں ایک گھر بنائے گا :  (  1) وہ جس کا محافظلَا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ہو  (  2) وہ کہ جب کچھ حاصل ہو تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہکہے (  3) جب کوئی گناہ ہو جائے تو اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ کہے اور (  4) جب اسے کوئی مصیبت پہنچے تو اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھے ۔  (  [10])

سوال      حضور نبی مکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اکثرکون سی دعا مانگا کرتے تھے ؟

 



[1]     تعارف امیر اہلسنت ، ص۳۸ ۔

[2]     تذکرۂ امیر اہلسنت ، قسط۴ ، ص۳۴ ۔

[3]     تعارف امیر اہلسنت ، ص۶۳ ۔

[4]     فیضان مولانا محمد عبدالسلام قادری ، ص۶۵ ۔

[5]     تعارف امیر اہلسنت ، ص۱۸ ۔

[6]     بخاری ، کتاب الشروط ، باب مایجوز من الاشتراط ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ /  ۲۲۹ ، حدیث : ۲۷۳۶ ۔

[7]     ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۵۳۱ ۔

[8]     مراة الجنان ، السنة ثمان وتسعین ومائتین ، ۲ /  ۱۷۳ ۔

[9]     الروض الفائق ، المجلس الثالث والاربعون فی مولد رسول اللہ ، ص۲۴۱ ۔

[10]     مسندالفردوس ، ۱ /  ۲۱۸ ، حدیث : ۱۵۲۶ ۔



Total Pages: 122

Go To