Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

حَرکت کرنے کے قابل پایا ۔   (  [1])

سوال      کس بزرگ نے دردِ سر ہونے پر شکرانے میں 400رکعات نفل ادا کیے ؟

جواب     حضرت سیدنا فتح بن سعید موصلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو دردِ سر ہوا تو آپ نے شکرانے میں 400 رکعت نفل ادا کیے  ۔  (  [2])

سوال      مصنفِ دَلائِلُ الخیرات کی ولادت کب ہوئی  اور آپ کا مزار کہاں واقع ہے ؟

جواب     مصنفِ دلائل الخیرات حضرت  ابو عبدُاللہ محمد بن سلیمان جزولی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت 807ھ میں ہوئی اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا مزار شریف  مراکش میں  مَرجع خلائق ہے  ۔  (  [3])

سوال      امام رَبَّانی حضرت سیّدنا مُجَدِّدالف ثانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی کا وصال کب ہوا؟

جواب     حضرت مجددالف ثانی ابو البرکات شیخ احمد فاروقی نقشبندی سرہندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا وصال 28صفرالمظفر1034ھ / 1624عیسوی میں ہوا ۔  (  [4])

سوال      حضرت سیدناآل محمد مارھروی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کتنے سال تک اعتکاف گزیں رہے اور کس چیز سے افطار کیا کرتے تھے ؟

جواب     آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مکمل 3سال تک اعتکاف گزیں رہے اور جَو  کی روٹی سے افطار کیا کرتے تھے ۔  (  [5])

سوال      حضرت سیدنا شاہ آل احمد اچھے میاں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت کب ہوئی؟

جواب     حضرت شاہ آل احمد اچھے میاںرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) کی ولادت28رمضان المبارک 1160 ھ  میں ہوئی ۔  (  [6])

سوال      حضرت آلِ رسول مارہروی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے کیا وصیت فرمائی تھی؟

جواب     وقتِ رحلت لوگوں نے آپ سے وصیت کرنے پر بہت اصرار کیاتوفرمایا :  مجبور کرتے ہو تو لکھ لو ہمارا وصیت نامہ : اَطِیْعُوا اللہَ وَاَطِیْعُواالرَّسُوْلیعنی اللہ اور اس کے رسول عَزَّ  وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت کرو ۔ بس یہی کافی ہے اور اِسی میں دِین ودُنیا کی فلاح ہے ۔  (  [7])

اعلٰی حضرت  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ 

سوال      اعلیٰ حضرت ، امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکے کوئی دو اساتذہ کے نام بتائیے ؟

جواب     1) والد ماجدامامُ المتکلمین حضرت مولانامفتی نقی علی خان  (  2) حضرت سید شاہ ابو الحسین احمد نوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا ۔  (  [8])

سوال      اعلیٰ حضرت سے جناب مرزا غلام قادر بیگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا کا کیا تعلق تھا؟

جواب     امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اردو فارسی کی ابتدائی کتب مرزا غلام قادر بیگ صاحب سے پڑھیں ، بعد میں اِنہیں مرزا صاحب نے آپ سے ہدایہ کا سبق لیا گویا آپ ان کے شاگرد بھی تھے اور استاذ بھی ۔  (  [9])  ایک زمانہ میں جناب مرزا صاحب کا قیام کلکتہ میں تھا ، وہاں سے اکثر سوالات جواب طلب بھیجا کرتے ۔  فتاویٰ رضویہ میں اکثر اِسْتِفتاء ان کے ہیں ۔  بڑے صاحبِ تقویٰ اور اعلیٰ حضرت کے فِدائی اور جاں نثار تھے ۔  (  [10])

سوال      اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو ’’ علمِ توقیت  ‘‘ پر کس درجہ کا کمال حاصل تھا؟

جواب     آپ کو علمِ توقیت پر اس قدر کمال حاصل تھا کہ دن کو سورج اور رات کو ستارے دیکھ کر گھڑی مِلالیتے تھے ۔  (  [11])

سوال      کون سے ریاضی دان  (  Mathematician) کو درپیش ریاضیMathematics) کا ایک مشکل مسئلہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فوراً حل فرمادیا؟

جواب     علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء ُالدّین ۔ یہ  علمِ ریاضی کا ایک مشکل مسئلہ حل کروانے جرمنی جانا چاہتے تھے مگر جب اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں آئے تو آپ نے فوراً تسلی بخش جواب عطافرمادیا ۔  (  [12])

سوال      اگر کچھ لینے کے لیے کوئی  الٹا ہاتھ بڑھا دیتا تو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کیا کرتے تھے ؟

 



[1]     گلدستۂ درود وسلام ، ص ۲۹۹ملخصا ۔

[2]     حلیة الاولیاء ، فتح بن سعید ، ۸ /  ۳۲۴ ، رقم : ۱۲۳۶۲ ۔

[3]     اعلام للزرکلی ، محمد بن سلیمان الجزولی ، ۶ / ۱۵۱ ۔

[4]     تذکرہ مجدد الف ثانی ، ص۳۹ ۔

[5]     شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ ، ص۱۱۱ماخوذا ۔

[6]     احوال وآثار شاہ آل احمد اچھے میاں مارہروی ، ص ۲۶ ۔

[7]     شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ ، ص۱۱۷ ۔

[8]     تجلیات امام احمد رضا ، ص۲۶ ۔

[9]     فیضان اعلیٰ حضرت ، ص۸۹ ۔

[10]     حیات اعلی حضرت ، ۱ /  ۹۶ماخوذ ا ۔

[11]     حیات اعلی حضرت ، ۱ / ۲۴۸ماخوذ ا ۔

[12]     حیات اعلی



Total Pages: 122

Go To