Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

سوال      مَجْلِسِ غزالی میں کتنے علما وفُضَلا حاضر ہوتے تھے ؟

جواب     حُجَّۃ ُالْاسلام حضرت سیدنا امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی کی مجلسِ علم میں تقریباً400 علماء و فضلاء حاضر ہوتے تھے ۔  (  [1])

سوال      تُرْبَۃُ الْمُحَمَّدِیْنکس جگہ کا نام تھا ؟

جواب     علاقہ ماوراء النہر اور سمرقند میں ایک ایسا قبرستان تھا جس میں فقہ حنفی کے ماہر علما جن میں سے ہر ایک کا نام محمد تھا چار سو کی تعداد میں دفن ہوئے  (  اسی لئے ) اس قبرستان کا نام ہی” تُرْبَۃُ الْمُحَمَّدِیْن“ تھا ۔  (  [2])

غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم

سوال      غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے والدین کے نام اور ان کی کنیت  بتائیں؟

جواب     حضور غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے والدکا  نام ’’سیّدموسیٰ ‘‘ ، کنیت ’’ابو صالح‘‘ اور لَقَب’’ جنگی دوست ‘‘تھاجبکہ  والدہ کانام فاطمہ اور ان کی کنیت ’’اُمُّ الْخَیرتھی  ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا نسب  دس واسطوں سے امام حسن بن علی رِضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے ملتا ہے ۔  (  [3])

سوال      شیخ عبدُ القادِر جیلانی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے نانا جان کون تھے ؟

جواب     آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے نانا جان کا نام حضرت عبد اللہ صومعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تھا ، آپ مستجابُ الدَّعَوَات بزرگ تھے ، ضعیفی اور بڑھاپے کے باوجود کثرت سے نوافل پڑھتے اور ہمیشہ  ذِکْرُ اللہ کرتے رہتے تھے ۔  (  [4])

سوال      ولادت کے بعد غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی کونسی کرامت ظاہر ہوئی  ؟

جواب     آپ کی والدہ فرماتی ہیں کہ جب میرا بیٹا عبدُ القادِر پیدا ہوا تو وہ رمضان شریف میں  دن کے وقت دودھ نہ پیتا تھا ۔ لوگوں کو غُبار کی وجہ سے رمضان کا چاند نظر نہ آیا تو میرے پاس پوچھنے آئے میں نے کہا کہ  (  میرے بچے نے ) آج دودھ نہیں پیا پھر معلوم ہوا کہ یہ دن رَمَضان کا تھا ۔ اُس وقت شہر میں یہ بات مشہورہوگئی کہ شریفوں  (  ساداتِ کرام) کے گھر ایک ایسا بَچّہ پیدا ہوا ہے جو رمضان میں دن کے وقت دودھ نہیں پیتا ۔  (  [5])

سوال      وَلْیوں کے سردار ، غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا حُلیہ مبارک کیسا تھا؟

جواب     قطبِ رَبَّانی ، غوثِ صَمَدانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ضَعِیْفُ الْبَدَن ، میانہ قد ، فراخ سینہ ، چوڑی داڑھی اوردرازگردن ، رَنگ گَندمی ، ملے ہوئے ابرو ، سیاہ آنکھیں ، بلند آواز ، اوروافر ِعلم و فضل تھے ۔  (  [6])

سوال      غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کتنے علوم میں تقریر فرمایا کرتے تھے ؟

جواب     حضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہتیرہ علوم میں تقریر فرمایا کرتے تھے ۔  (  [7])

سوال      کتنے افراد غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے بیان میں شرکت کی سعادت پاتے ؟

جواب     تقریباً  ستر ہزار  (  70000) آدمی جمع ہوتے نیز جنَّات بھی آپ کا بیان سننے کیلئے حاضر ہوتے تھے  ۔  (  [8])         

سوال      کس چیزکی برکت سے اہلِ بغداد  طاعون کی بیماری سے شِفایاب ہوئے ؟

جواب     بغدادِمُعَلّٰی میں جب طاعون کی بیماری پھیل گئی تو سرکارِ بغداد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے  مدرسے کے گرد اُگی ہوئی گھاس کھانے اور مدرسے کے کنوئیں سے پانی پینے کا فرمایا  جس کی برکت سے لوگوں کو شفا ملنے لگی  ۔  (  [9])

سوال      حضور غوثِ  اعظمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے اخلاقِ  کریمہ کے بارے میں کچھ بتائیے ؟

جواب     بلند مرتبہ اور اعلیٰ عِلمی مَقام کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہچھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی تعظیم کرتے تھے ، سلام میں پہل کرتے ، ضعیفوں کے ساتھ بیٹھتے ، فقرا سے عاجزی کے ساتھ پیش آتے ، اُمَرا ورؤساکی تعظیم کے لئے آپ کبھی کھڑے نہیں ہوئے اور نہ کبھی وزرا وسلاطین کے دروازے پر گئے ۔  (  [10])

سوال      حضور غوثِ پاک کی عبادت گزاری اور شب بیداری کے بارے میں بتائیے ؟

 



[1]     شذرات الذھب ، سنة خمس وخمس مائة ، ۴ /  ۱۴۶ ۔

[2]     بہارشریعت ، حصہ۱۹ ، ۳ /  ۱۰۴۷ ۔

[3]     بھجۃ الاسرار ، ذکر نسبہ وصفتہ ، ص ۱۷۱ ، ماخوذاً ۔

[4]     بھجۃ الاسرار ، ذکر نسبہ وصفتہ ، ص ۱۷۱-۱۷۲ ۔

[5]     بھجۃ الاسرار ، ذکر نسبہ وصفتہ ، ص ۱۷۲ ۔

[6]     بھجۃالاسرار ، ذکرنسبہ وصفتہ ، ص۱۷۴ ۔

[7]     بھجۃالاسرار ، ذکرعلمہ وتسمیۃبعض شیوخہ ، ص۲۲۵ ۔

[8]     بھجۃالاسرار ، ذکروعظہ ، ص۱۷۷ ، ۱۸۰ ،  ملتقطاً ۔

[9]     منے کی لاش ، ص ۷ ، تفریح الخاطر  (  مترجم) ، ص ۱۰۵ ۔

[10]     بھجۃ الاسرار ، ذکر شیئ من شرائف اخلاقہ ، ص۱۹۷ ۔



Total Pages: 122

Go To