Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 02

جاتی ہے ۔  [1])

عُلَمَا ومُجْتَہِدِینِ رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی

سوال      امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے حدیثِ مبارکہ کی تعظیم کا انداز بتائیے ؟

جواب       حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ احاديثِ کریمہ کی حد درجہ تعظیم فرماتے تھے ۔  منقول ہے کہ جب آپ حدیث ِ پاک بیان کرنے کا ارادہ فرماتے تو وضو کرکے دونفل پڑھتے پھرداڑھی شریف میں کنگھی کرتے ، خوشبولگاتے اور عزت ووقار کے ساتھ اپنی مَسْنَد پرتشریف فرما ہوکر حدیثِ پاک بیان کرتے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو ارشاد فرمایا : مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہاللہکے مَحبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حدیث ِ پاک کی تعظیم کروں ۔  (  [2])

سوال      سیدنا عبدُاللہ ابن مبارکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا شانداراستقبال دیکھ کرخلیفہ ہارون رشید کی والدہ کے کیا تاثرات تھے ؟

جواب     جب حضرت سیدنا عبداللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ’’مَرو‘‘ کے علاقے میں تشریف لائے تو وہاں کے رہنے والے آپ کے استقبال کے لئے دوڑتے ہوئے آئے ، یہ منظر دیکھ کر خلیفہ ہارون رشید کی والدہ نے خادِم سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ خُراسان کے ایک عالم جن کا نام ابنِ مبارک ہے وہ تشریف لائے ہیں ، لوگ ان کے استقبال کیلئے جارہے ہیں اس پر ہارون رشید کی والدہ نے کہا کہ اصل حکمران تو یہ ہیں جن کا اس قدر مَسَرَّت اور خوشی سے استقبال کیا جارہا ہے ۔  (  [3])

سوال      کس شخصیت کودوسری صدی ہجری کا مُجَدِّدکہا گیا ہے ؟

جواب     دوسری صدی کا مجددحضرت سیِّدُنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی کو کہا گیا ہے ۔  (  [4])

سوال      امام شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْکافی  کہاں پیدا ہوئے اوراُن کا وصال کہاں ہوا؟

جواب     حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی فلسطین کے شہر غَزہ میں پیداہوئے ، 199 ہجری میں آپ مصر  (  Egypt) چلے گئے اور وہیں آپ کی وفات ہوئی ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا مزارِ پُر انوارمصر کے شہرقاہرہ میں ہے ۔  (  [5])

سوال      امام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَوَّل کو کتنی احادیث زبانی یاد تھیں؟

جواب     امام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَوَّل کو دس لاکھ احادیث زبانی یاد تھیں ۔  (  [6])

سوال      امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی نمازِ جنازہ کے وقت کتنے غیر مسلم دامنِ اسلام سے وابستہ ہوئے تھے ؟

جواب     امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی نمازِ جنازہ کے وقت بیس ہزارغیرمسلم دامنِ اسلام سے وابستہ ہوگئے تھے ۔  (  [7])

سوال      عالمِ مدینہ کون ہیں اور ان کے مُتعلق حدیثِ پاک میں  کیا بشارت  آئی ہے ؟

جواب     عالمِ مدینہ سے مراد حضرت سیِّدُنا امام مالک بن اَنَس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  ہیں ۔  چنانچہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشادفرمایا : عنقریب لوگ طلبِ علم کے لئے لمبے لمبے سفر کریں گے لیکن وہ مدینۂ منوَّرہ کے عالم کے مقابلہ میں زیادہ علم والاکہیں اورنہ پائیں گے ۔  (  [8])

سوال      امامِ اعظم کے دوعظیم اور مشہور شاگردوں کے نام بتائیے ؟

جواب     مُحَرِّرِ مذہبِ حنفی حضرت سیدنا امام محمدبن حسن شیبانی اورقاضِیُ الْقُضاۃ حضرت سیدنا  امام ابو یوسف یعقوب بن ابراہیمرَحِمَہُمَا اللہُ تَعَالٰی ۔

سوال      امام شافعی نے امام محمدبن حسنرَحِمَہُمَا اللہُ تَعَالٰیکی تعریف کن الفاظ میں کی ؟

جواب     حضرت سیدنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِیفرماتے ہیں :  میں20 سال حضرت سیدنا امام محمدبن حسن شیبانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِیکی خدمت میں رہا اور میں نے ان سے جو سیکھا اگر اسے لکھاجائے تواُن کتب کواٹھانے کے لیے ایک اونٹ چاہیے ہوگا ۔  بلاشبہ اگر امام محمد نہ ہوتے تو مجھے فقاہت  نصیب نہ ہوتی  ۔  (  [9])

سوال      تبعِ تابعین میں سے کن بزرگ نے 70ہزار فتوے دیئے ؟

جواب     تبع تابعی بزرگ حضرت سیدنا امام عبد الرحمٰن اوزاعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی نے 70 ہزار فتوے دیئے ۔  (  [10])

 



[1]     امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی وصیتیں ، ص۱۴-۱۵ ، ۱۷ ، ۱۹ ، ۲۱ ، ملتقطاً ۔

[2]     حلیۃ الاولیاء ، مالک بن انس ، رقم : ۸۸۵۸ ، ۶ / ۳۴۷ ۔

[3]     مناقب الامام الاعظم ابی حنیفۃ ، الباب الرابع ، الفصل الاول ، ص۱۷۳ ، ملخصاً ۔

[4]     مستدرک ، کتاب الفتن والملاحم ، باب ذکر بعض المجددین فی ھذہ الامة ، ۵ / ۷۳۰ ۔

[5]     اعلام للزرکلی ، الامام الشافعی ، ۶ /  ۲۶ ۔

[6]     طبقات الشافعیة للسبکی ، احمد بن محمد بن حنبل ، ۲ /  ۳۱ ، رقم : ۷ ۔

[7]     سیر اعلام النبلاء ، رقم۱۸۷۶ ، احمد بن حنبل ، وصیة احمد ومرضہ ، ۹ /  ۵۳۸ ۔

[8]

Total Pages: 122

Go To