Book Name:Bahar-e-Niyat

کےکھانےکویادکروں گا۔ (4)…گناہوں سےدُوررہنےکےلیےدوزخیوں کے کھانے کو پیْشِ نَظَر رکھوں گا۔ (5) …کھانا عطا کرنے پر اللہ کریم کا شکر بجالاؤں گا۔ (6) …کھانے کےآداب پر عمل کروں گا ([1]) ۔ (7) …مسلمانوں کے دل میں خوشی داخل کروں گا۔ (8) …انسانی صحت کی حفاظت کروں گا۔ (9) …اَمانَتِ جسم کی حفاظت کروں گا۔

کھانا کھانے سے پہلے کی دعا:

       کھاناکھانےسےقبل یہ دعاپڑھی جائے: بِسْمِ اللہِ،  اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَاَطْعِمْنَا خَیْرًامِّنْہُیعنیاللہعَزَّ  وَجَلَّکےنام سےشروع، اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!ہمیں اِس کھانے میں برکت عطا فرما اورہمیں  اِس سے بہتر کھِلا۔ ([2])

       اگرکوئی  شروع میں دعا پڑھنا بھول جائے تو یوں پڑھے: بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ یعنی کھانےکےشروع وآخرمیںاللہعَزَّ  وَجَلَّہی کےنام سےکھاتاہوں۔ ([3])

کھانا کھانے کے بعد کی دعا:

       جب کھاناکھاچکےتویہ دعاپڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ہٰذَاوَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍیعنی تمام تعریفیں اُساللہکریم کےلیےجس نےمجھےیہ کھاناکھِلایااورمیری طاقت وقوت کے بغیر یہ مجھے عطا فرمایا۔ ([4])

قہوہ اور چائے پینے کی چارنِیَّتَیْں

           (1) …جن بزرگوں نے قہوہ وچائے استعمال فرمائی ہے اُن کی  پیروی کروں گا۔  (2) …عبادت کےلیےنَشاط وتازگی حاصل کروں گا۔ (3) …کسی کے ہاں چائے پی کراُس  میزبان کو خوش کروں گا۔  (4)…پینے کی سنتوں اور آداب پر عمل کروں گا۔

تجارت کی20نِیَّتَیْں

           (1) …اپنے آپ کوحرام سے بچاؤں گا۔ (2) …بقدرِ ضرورت  روزی حاصل کروں گا۔ (3) …خودکولوگوں سےمانگنےسےبچاؤں گا۔ (4) …اولاداور گھروالوں میں سےاپنےزیرِکفالت افرادکاخرچ اٹھاؤں گا۔ (5) …رشتہ داروں کی خدمت کروں گا۔ (6) …فقراومساکین پر صدقہ کروں گا۔ (7) …کمزوروں اور مسکینوں کی مدد کروں گا۔ (8) …لوگوں کےساتھ معاملات پرصبرکروں گا۔ (9) …اُن کی غصہ دِلانےوالی باتوں کوبرداشت کروں گا۔ (10) …مہمان کوعزت دوں گا۔ (11) …کوئی سودا واپس کروانا چاہے گا تو واپس کرلوں گا۔  (12) …فرضِ کفایہ پر عمل کروں گا۔  (13) …لوگوں کی ضرورتوں میں اُن کاہاتھ بٹاؤں گا۔ (14) …مسلمانوں کونصیحتیں کروں گا۔ (15) …اپنےمعاملےمیں انصاف واحسان کی راہ اختیارکروں گا۔  (16) …لوگوں کونیکی کی  دعوت دوں گا۔  (17) …بازارمیں نَظَرآنےوالی ہر بُرائی سےمنع کروں گا۔ (18) …تمام فرضِ کفایہ کو ادا کروں گا۔ (19) …اپنی کمائی کے ذریعےدین کامدد گار بنوں گا۔  (20) …تمام مسلمانوں کے لیے وہی پسند کروں گا جو اپنےلیے پسند کرتا ہوں۔

لوگوں کی حاجتیں پوری کرنے اور اُن کا

ہاتھ بٹانے کی چھ نِیَّتَیْں

           (1) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکےپیارےحبیب، حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے حکم کی پیروی کروں گا۔ (2) …اِس نیت کےساتھ مددکروں گاکہاللہتعالٰی میری مددفرمائےگا۔ (3) …پیارےآقا، دوعالَم کےداتاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اِتِّباع کروں گا۔ (4) …لوگوں کےدلوں میں خوشی داخل کروں گا۔  (5) …عاجزی و انکساری کا اظہار کروں گا۔ (6) …یہ نیت رکھوں گا کہ اللہ کریم میری حاجت کے لیےبھی مدد گار مامور فرمائےگا۔

پالتو جانور خریدنے کی سات نِیَّتَیْں

           (1) …ان کےساتھ مہربانی وشفقت بھراسُلُوک کروں گا۔ (2) …اِس نیت سےخریدوں گاکہاللہعَزَّ  وَجَلَّان کےسبب مجھ پررحم فرمائے۔ (3) …اِن کے حقوق کی رعایت کروں گا۔ (4) …ان کےمعاملےمیں برداشت سےکام لوں گا۔ (5) …ان کواللہتعالٰی کارزق پہنچانےکاسبب بنوں گا۔ (6) …رحمت وشفقت کابرتاؤ سیکھوں گا۔

(7) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی مخلوقات میں غوروفکر کروں گا۔

مرغ کی آواز سنیں توکیا کریں؟

 



[1]   کھانےکےآداب سےآگاہی حاصل کرنےکےلیےشیْخِ طریقت، امیْرِاہلسنت بانِیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی مایہ نازتصنیف

”آدابِ طعام“ کا مطالعہ کیجئے ۔

[2]   ابن ماجہ،  کتاب الاطعمة،  باب اللبن،  ۴ / ۳۵،  حدیث: ۳۳۲۲ مصنف ابن ابی شیبة،  کتاب الاطعمة،  باب فی التسمیة علی الطعام،  ۵ / ۵۶۴،  حدیث: ۱۱

[3]   مصنف ابن ابی شیبة،  کتاب الاطعمة،  باب فی التسمیة علی الطعام، ۵ / ۵۶۳،  حدیث: ۳

[4]   ابن ماجہ،  کتاب الاطعمة،  باب ما یقال اذا فرغ من الطعام،  ۴ / ۲۰،  حدیث: ۳۲۸۵



Total Pages: 54

Go To