Book Name:Bahar-e-Niyat

٭کلی کرتےوقت کی دعا: اَللّٰہُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی تِلَاوَۃِ کِتَابِکَ وَکَثْرَۃِ الذِّکْرِلَکَ یعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!اپنی کتاب کی تلاوت اور اپنے ذکر کی کثرت پر میری مدد فرما۔

٭ناک میں پانی پہنچاتےوقت کی دعا: اَللّٰہُمَّ اَ وْجِدْ لِیْ رَائِحَۃَ الْجَنَّۃِ وَاَ نْتَ عَنِّیْ رَاضٍیعنی  اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میرے لئے جنت کی خوشبو بنا دے  اور تو مجھ سے راضی ہو۔

٭ناک صاف کرتےوقت کی دعا: اَللّٰہُمَّ اِ نِّیْ اَ عُوْذُبِکَ مِنْ رَّوَائِحِ النَّارِ وَمِنْ سُوْ ءِ الدَّاریعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میں جہنم کی بدبوؤں اور بُرے گھر (دوزخ) سےتیری پناہ مانگتاہوں ۔

٭چہرہ دھوتےوقت کی دعا: اَللّٰہُمَّ بَــیِّضْ وَجْہِیْ بِنُوْرِکَ یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْہُ اَوْلِیَائِکَ وَلَاتَسْوَدُّ وَجْہِیْ بِظُلُمَاتِکَ یَوْمَ تَسْوَدُّوُجُوْہُ اَعْدَائِکَیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ! جس دن تیرےاولیاکےچہرےروشن ہوں گےاس دن اپنےنورسےمیرےچہرےکوبھی روشن فرمادینا اور جس دن تیرے دشمنوں کے چہرے سیاہ ہوں گےاس دن  سیاہی سے میرا چہرہ سیاہ نہ فرمانا۔

٭سیدھاہاتھ دھوتےوقت کی دعا: اَللّٰہُمَّ اَ عْطِنِیْ کِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ وَحَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًایعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!مجھےمیرانامَۂ اعمال داہنے (سیدھے) ہاتھ میں دینااورمجھ سےآسان حساب کرنا۔

٭الٹاہاتھ دھوتےوقت کی دعا: اَللّٰہُمَّ اِ نِّیْ اَ عُوْذُبِکَ اَنْ تُعْطِیَنِیْ کِتَابِیْ بِشِمَالِیْ اَوْمِنْ وَّرَاءِ ظَہْرِیْیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ! میں اِس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تو مجھے میرا اعمال نامہ  بائیں (الٹے)  ہاتھ میں یا پیٹھ کے پیچھے سے دے۔

٭سرکامسح کرتےوقت کی دعا: اَللّٰہُمَّ اَغِشْنِیْ بِرَحْمَتِکَ وَاَنْزِلْ عَلَیَّ مِنۘ بَرَکَاتِکَوَاَظِلَّنِیْ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِکَ یَوْمَ لَاظِلَّ اِلَّاظِلُّکَیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ! مجھےاپنی رحمت سے ڈھانپ لے، مجھ پراپنی برکتیں نازل فرمااورمجھےاس دن عرش کاسایہ عطافرماناجس دن تیرے عرش کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔

٭کانوں کامسح کرتےوقت کی دعا: اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ ا لَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَہٗ اَللّٰہُمَّ اَسْمِعْنِیْ مُنَادِیَ الْجَنَّۃِ مَعَ الْاَبْرَاریعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ! مجھے ان میں سے بنادے جو بات سن کر اچھی بات پر عمل کرتے ہیں ۔ اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!مجھے نیک لوگوں کے ساتھ جنت کے منادی کی آواز سنا۔

٭گردن کامسح کرتےوقت کی دعا: اَ للّٰہُمَّ فَکِّ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِوَاَعُوْذُبِکَ مِنَ السَّلَاسِلِ وَالْاَغْلَالیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میری گردن آگ سےآزادفرمااورمیں جہنم کے طوق اور زنجیروں سے تیری پناہ  مانگتاہوں ۔

٭سیدھاپاؤں دھوتےوقت کی دعا: اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْ قَدَمِیْ عَلَی الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِیْمِ یَوْمَ تَزِلُّ الْاَقْدَامُ فِی النَّاریعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!مجھےاُس دن پُل صِراط پرثابت قدمی عطا فرما جس دن اس پر قدم جہنم کی طرف  پھسلیں گے۔

٭اُلٹاپاؤں دھوتےوقت کی  دُعا: اَ عُوْذُبِکَ اَنْ تَزِلَّ قَدَ مِیْ عَنِ الصِّرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ فِیْہِ اَقْدَامُ الْمُنَافِقِیْنیعنی اے اللہعَزَّ  وَجَلَّ!جس دن پل صراط پرمنافقین کےقدم پھسل رہے ہوں گے اس دن میں اپنے قدم پھسلنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔

وضوکے بعد کی دعا:

       وضوکےبعدیہ دعاپڑھے: اَ شْہَدُاَنْ لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَــہٗ وَاَشْہَدُاَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُہٗ وَرَسُوْلُــہٗ سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ عَمِلْتُ سُوْ ءًاوَّظَلَمْتُ  نَفْسِیْ اَسْتَغْفِرُکَ اَللّٰھُمَّ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ فَاغْفِرْلِیْ وَتُبْ عَلَیَّ  اِنَّکَ اَ نْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَہِّرِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنْ عِبَادِکَ الصَّالِحِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ عَبْدًاصَبُوْرًاشَکُوْرًاوَّاجْعَلْنِیْ اَذْکُرُکَ کَثِیْرًاوَّاُسَبِّحُکَ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًا۔

       یعنی میں گواہی دیتاہوں کہاللہعَزَّ  وَجَلَّکےسوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلاہےاس کاکوئی شریک نہیں اورمیں گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمدصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّماللہعَزَّ  وَجَلَّکےبندےاور رسول ہیں۔اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!تیرےلئےپاکی ہےاورتیری ہی تعریف ہے، تیرےسواکوئی معبودنہیں، میں نےبُرائی کی اوراپنی جان پرظلم کیا۔اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میں تجھ سےمغفرت کا طلب گار ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ، پس میری مغفرت فرما اور میری توبہ قبول فرما تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا،  رحم فرمانے والا ہے۔ اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! مجھےتوبہ کرنے والوں، پاک لوگوں میں کردے، مجھےاپنےنیک بندوں میں شامل فرما، مجھے صابروشاکربندہ بنا، مجھےایسابنادےکہ کثرت سےتیراذکرکروں اورصبح وشام تیری پاکی بیان کرتا رہوں۔

وضو کے بعد والی دعا کی فضیلت:

       منقول ہےکہ جس نےوضوکےبعدیہ کلمات کہےاس کےوضوپرمہر لگا دی جائے گی اوراسےعرش کےنیچےبلندکردیاجائےگا۔وہ ہمیشہاللہعَزَّ  وَجَلَّکی تسبیح وتقدیس بیان کرتارہےگااوروضوکرنےوالےکےلیےاس کاثواب قیامت تک لکھاجاتارہے گا۔ ([1])

نیا کپڑاپہننےکی چھ نِیَّتَیْں

                 (1) …اپناسِترچھپاؤں گا۔ (2) …نعمت کااِظہارکروں گا۔ (3) …اللہتعالٰیکےلیےحمدوشکربجالاؤں گا۔ (4) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکےلیےعاجزی وانکساری کروں گا۔  (5) …کسی پربھی تکبُّر نہیں کروں گا۔ (6) …اُن حُلّوں (ملبوسات) کو یاد کروں گا جواللہتعالٰی اہْلِ جنت کوپہنائےگاتاکہ اُن کےحصول کےلیےاپنےنفس کواچھا کروں پھرمیرا نفس مجھے نیک اعمال  پر ابھارے گا یہاں



[1]   احیاء العلوم،  کتاب اسرار الطھارة، القسم الثانی فی طھارة الاحداث،  کیفیة الوضوء، ۱ / ۱۸۳،  ۱۸۴



Total Pages: 54

Go To