Book Name:Bahar-e-Niyat

سےآگےجانےوالوں اورپیچھےرہ جانےوالوں پررحم فرمائے، میں اللہ کریم سے ہمارے اور تمہارے لیے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ ([1])

گاڑی  چلانے کی چارنِیَّتَیْں

           (1) …سواری کی دعاکاہمیشہ خیال رکھوں  گا۔ (2) …حاجت مندوں اور کمزوروں  کے کاموں میں مدد گار بنوں گا۔ (3) …پیدل چلنے والوں اور بیٹھے ہوؤں کو سلام کروں گا۔ (4) …ٹریفک قوانین کی پاسداری کروں گا۔

مسجد کی صفائی کی10نِیَّتَیْں

        (1) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکےلیےمسجدیں آبادکرنےوالوں میں شمولیت اِختیار کروں گا۔ (2) …اللہتعالٰی سےبڑاثواب پاؤں گا۔ (3) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکےنزدیک پسندیدہ لوگوں میں خودکو شامل کروں گا۔ (4) …مسجد کی صفائی کے ذریعے جنت میں داخلے کامستحق بنوں گا۔ (5) …صفائی کرکےنمازیوں کومسجدکی جانب راغب کروں گا۔  (6) … نمازیوں کی تعدادمیں اضافہ کروں گا۔ (7)…اس  نیت کےساتھ صفائی کروں گا کہ اِس کی برکت سےاللہعَزَّ  وَجَلَّمیرےظاہروباطن کوصاف ستھرا فرمادے۔  (8) … اپنےگناہوں کومٹاؤں گا۔ (9)…جنت میں اپنےلیےحورِعین کی تعداد بڑھاؤں گا۔ (10)…اجتماعی ضروریات میں اپنے مسلمان بھائیوں کا مدد گار بنوں گا۔

گھر میں رہنے کی چھ نِیَّتَیْں

           (1) …لوگوں سےخودکودوررکھوں گا۔ (2) …گھر والوں کی اُنسیت کا سامان کروں گا۔ (3) …گھر کےکام کاج میں گھروالوں کا ہاتھ بٹاؤں گا۔ (4) …خودکو فتنوں سےمحفوظ رکھوں گا۔ (5)…حضورنَبِیِّ اَکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیِّدُناحذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکوجوحکم دیااُس کی پیروی کروں گاکہ”تمہیں تمہارا  گھر کافی ہو۔“ ([2])  (6) …گھر والوں سے بات چیت کروں گا۔

ہاتھ ملانے کی آٹھ نِیَّتَیْں

           (1) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکےپیارےحبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اِتِّباع کروں گا۔  (2) …مسلمان بھائیوں سےمحبت کااِظہارکروں گا۔ (3) …مسلمانوں سےجان پہچان بناؤں گا۔ (4) …مسلمان بھائیوں کےلیےخوشی ظاہرکروں گا۔ (5) …مسلمانوں سےاُن کاحال چال پوچھوں گا۔ (6) …ہاتھ ملانےکی سنت کوزندہ رکھوں گا۔  (7) …مسلمان بھائیوں کارنج وغم دورکروں گا۔ (8) …مسلمانوں کےسامنے تواضُع وعاجزی  کا اظہار کروں گا۔

رشتہ داروں سے ملاقات کی پانچ نِیَّتَیْں

           (1) …اُن کے ساتھ  محبت واُلفت کا اظہار کروں گا۔ (2) …اُن سےقربت کوبڑھاؤں گا۔ (3) …اُن کےحالات وغیرہ کےمتعلق پوچھوں گا۔ (4) …اُن کے دلوں میں خوشی داخل کروں گا۔ (5) …اُن سے دعا کی درخواست کروں گا۔

لائبریری میں داخل ہونے کی21نِیَّتَیْں

           (1) …علم حاصل کروں گا۔ (2) …علم کوصحیح ماخذوں سےلوں گا۔ (3) …حق کی تلاش اوردُرُست علم کےلیےکوشش کروں گا۔ (4) …عُلَمائےکرام کےلکھےاور مُدوَّن کیےہوئےعلمی آثارسےبالخصوص مددلوں گا۔ (5) …اپنےایمان کومضبوط کروں گا۔ (6) …علم والوں اوراُن کےآثارکی قَدْرکروں گا۔ (7) …اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی تعظیم بجالاؤں گا۔ (8) …باری تعالٰی کےفیوضات اور فضل وکرم کا اُمیدوار ہوں گا۔ (9) …علمی باتیں قبول کروں گا۔ (10) …علم کودوسروں تک پہنچاؤں گا۔  (11) …علم سےفائدہ اٹھاؤں گا۔ (12) …اپنےآپ کونصیحت کروں گا۔ (13) …علم سےجوبھی مُدَوَّن ہوا اُس سےآگاہی حاصل کروں گا۔ (14) …جوسیکھوں گااُس کی اقتداوپیروی کروں گا۔ (15) …لائبریری میں آمدورفت رکھنےوالےاَہْلِ علم،  نیک لوگوں اور درایت وروایت کے ماہرین  سے فائدہ اٹھاؤں گا۔ (16) …بابرکت اور بھلائی والی جگہوں کاارادہ کروں گا۔ (17) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکے فضل ورحمت سےحصہ پاؤں گا۔ (18) …نصیحت کو قبول کروں گا۔ (19) …نفس کی تربیت واصلاح کروں گا۔ (20) …نفس کوسلف صالحین کےاَخلاق اپنانےپراُبھاروں گا۔ (21) …اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور مخلوق کے حقوق کی پہچان حاصل کروں گا۔

صدقہ کرنے کی11نِیَّتَیْں

           (1) …اللہ ربُّ العزت کا قرب حاصل کروں گا۔ (2) …اپنےآپ کو ربّ تعالٰی کی ناراضی سےبچاؤں گا۔ (3) …خودکوجہنم کی آگ سےمحفوظ کروں گا۔  (4) …مسلمان بھائیوں پررحم کروں گا۔ (5) …اپنےعزیزواقارب کےساتھ صلہ رِحمی کروں گا۔ (6) …مالی طورپرکمزورلوگوں کی مددکروں گا۔  (7) …حضور صاحِبِ جودوعطاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی متابعت وپیروی کروں گا۔ (8) …اپنے مسلمان بھائیوں کےدلوں میں خوشی داخل کروں گا۔ (9) …اپنے آپ سے اور تمام مسلمانوں سےبلائیں دورکروں گا۔ (10) …اللہتعالٰی کےدیئےہوئےرزق میں سے خرچ کروں گا۔ (11) …نفس وشیطان کو زیر کروں گا۔

 



[1]   مسلم، کتاب الجنائز، باب ما یقال عند دخول القبور...الخ، ص ۳۷۶،  ۳۷۷، حدیث: ۲۲۵۶،  ۲۲۵۷

[2]   ترمذی،  کتاب الزھد،  باب ماجاء فی حفظ اللسان، ۴ / ۱۸۲، حدیث: ۲۴۱۴،  عن عقبة بن عامر



Total Pages: 54

Go To