Book Name:Bahar-e-Niyat

                             اٰمِیْن یَارَبَّ الْعٰلَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ، خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعَلٰی سَائِرِالْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَاٰلِ کُلٍّ وَّسَائِرِالصَّالِحِیْنیعنی اےتمام جہانوں کے پالنے والے!تمام رسولوں کےسردارآخری نبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی عِزت وبزرگی کا واسطہ یہ ساری دعائیں قبول فرما۔اللہعَزَّ  وَجَلَّدرودوسلام نازل فرمائے حضورنَبِیِّ کریم اورتمام انبیاورُسُل  پراوراُن سب کی آل اور سارے نیک لوگ پربھی رحمت وسلامتی نازل فرما۔

درس سننے اور دینے نیزعِلْم وذِکْر کے حلقوں اورصالِحِیْن کی  جگہوں پر حاضری کی40 نِیَّتَیْں

           (1) …صالحین کےمقامات کی برکتیں لوٹوں گا۔ (2) …اللہتعالٰی کی عطاؤں کاطالب رہوں گا۔ (3)…خودسمجھوں گااوردوسروں کوسمجھاؤں گا۔  (4) …اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کافضل تلاش کروں گا۔ (5) …صالحین جس کی بقاچاہتےہیں اُس کےلیے کوشش کروں گا۔ (6) …حضورنَبِیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپردرودشریف پڑھوں گا۔ (7) …علم حاصل کروں گا۔ (8) …اِعتکاف کی نیت کروں گا (یہ اُس وقت ہے جب یہ کام مسجد میں ہوں) ۔ (9) …خود کو اپنی ذات کے لیے سوال کرنے سے بچاؤں گا۔ (10) …نمازکاانتظارکروں گا۔ (11) …رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی احادیْثِ کریمہ سنوں گا۔ (12) …حدیث شریف سن کردوسروں تک پہنچاؤں گا۔  (13) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی خاطرمسلمان بھائیوں سےملاقات کروں گا۔ (14) …وہاں دعائیں مانگوں گا۔ (15) …استغفار کروں گایعنی اپنے گناہوں کی بخشش چاہوں گا۔  (16) …قرآنِ کریم کی تلاوت کروں گا۔ (17) …شعائر اسلام کا اظہار کروں گا۔  (18) …علم کوپھیلاؤں گا۔ (19) …وقف کرنےوالےاورجس پروقف کیاگیا اُس کی نیت کالحاظ رکھوں گا۔ (20) …نماز جمعہ میں شرکت پر حج کے ثواب کی اُمید رکھوں گا۔ (21) …جامع مسجد میں نماز ِعصر کی حاضری میں عمرہ کے ثواب کی اُمید رکھوں گا۔  (22) …ایک نمازکے بعد دوسری کےانتظار میں سرحدِ اسلام پر گھوڑاباندھنےکے ثواب کی نیت کروں گا۔ (23) …نیکی اورتقوٰی پرمدد کروں گا۔ (24) …نیکی کا حکم دوں گا اور بُرائی سے منع کروں گا۔ (25) …علم کی خدمت کروں گااوراُسےعام کروں گا۔ (26)…اپنےآپ سےجہالت کودور کروں گا۔  (27) …ایمان کو تروتازہ کروں گا۔ (28) …نیک وصالح بندوں کی مشابہت اختیارکروں گا۔ (29) …رِوایت کودِرایت  سےپرکھوں گا۔ (30) …نیکوکاروں کاذکرکرکےرحمَتِ الٰہی کاطلب گار بنوں گا۔ (31) …نفس کےساتھ جہادکرکےاُسےمغلوب کروں گا۔ (32) …نصیحت قبول کروں گا۔ (33) …دوسروں کونصیحت  کروں گا۔ (34) …صالحین کےتذکرے اوراُن کےواقعات  بیان کرکےگناہ بخشواؤں گا۔ (35) …نیزاِس عمل سےدل کو تقویت پہنچاؤں گا۔ (36) …دل کوتنبیہ کروں گا، سمجھاؤں گا۔ (37) …اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی رضااورجنّت حاصل کروں گا۔ (38) …اللہتعالٰی کی ناراضی اورجہنم سےاللہعَزَّ  وَجَلَّ کی  پناہ طلب کروں گا۔ (39) …اِن تمام اَعمال میں ایمان، تصدیق اورثواب کی اُمید رکھوں گا۔ (40) … اعمال، علوم اور اَحوال کے بجائے اللہ کریم کے فضل ورحمت پر نظر رکھوں گا۔

بارگاہِ الٰہی میں التجا:

       اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!نہ تیری رحمت سےمایوسی ہے اور نہ ہی تیری خفیہ تدبیر سے بےخوفی ہے۔اےپروردگارعَزَّ  وَجَلَّ!ہم تجھ سےتیرےفضل کاسوال کرتےہیں،  تیرے عدل سے تیری ہی پناہ میں آتے ہیں، تیری طرف  زیادہ بہترکی رغبت رکھتے ہیں اور تیرے فرمان کی طرف مائل ہیں ۔اے اللہعَزَّ  وَجَلَّ!ہمارے پاس  وہی علم ہے جو تونے ہمیں سکھایا ، وہی عمل ہے جس کی تونے ہمیں توفیق دی اور وہی حال ہے جس سے تو نے ہمیں نوازا ہے ۔تو پاک ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، اے عزت وجلال والے۔

مسلمانوں پروقف مَفاداتِ عامہ کی چیزیں ،  زمین اور اَموال  میں46 نِیَّتَیْں

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍوَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّم

                 (1) …کنواں کھد واکراللہتعالٰی کاقرب حاصل کروں گا۔ (2) …رضائےالٰہی تلاش کروں گا۔ (3)…مسلمانوں کونفع پہنچاؤں گا۔ (4) …مسلمانوں کی دعائیں لوں گا۔ (5) …چوپایوں کوفائدہ پہنچاؤں گا۔ (6) …اَہْلِ اِسلام کی مددکروں گا۔  (7) …اِس پردنیوی واُخروی اِنعامات کےوعدوں کی تصدیق کروں گا۔ (8)…نفع پانےاور پہنچانے کے لیے جائے نماز اور مسجد بناؤں گا۔ (9) …وہاں نماز پڑھوں گا۔  (10)…دوسرےمسلمان اِس میں نمازپڑھیں گے۔ (11) …مسلمانوں سے دعاؤںکاطلب گاربنوں گا۔ (12) …انہیں نفع پہنچاؤں گا۔ (13) …اُن کی مددکروں گا۔  (14) …یہ سباللہتعالٰی کےلیےکروں گا۔ (15) …شعائرِاسلام میں اضافہ کروں گا۔ (16) …اسلام اورمسلمانوں میں شمولیت کااظہار کروں گا۔ (17) …اِن چیزوں سےدنیاوآخرت میں فائدہ اٹھاؤں گا۔ (18) …اپنےآپ سےدنیاوآخرت کا شردور کروں گا۔ (19) …اِن کےذریعےنزولِ رحمت طلب کروں گا۔ (20) …اِن کاموں سےاللہعَزَّ  وَجَلَّکی عطاؤں کاطلب گاررہوں گا۔ (21) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی بارگاہ میں اِن کاموں کووسیلہ بناؤں گا۔ (22) …اللہ ورَسُوْل  عَزَّ  وَجَلَّوَصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی پسندمیں کوشش کروں گا۔ (23) …میں اِس کے ذریعے اللہتعالٰی کا شکر ادا کروں گاجیسا کہ اُس نے مجھےہرحال میں خیروبھلائی میں رکھا ہے۔ (24) …میں  وہی نیت کرتاہوں جو اِن کاموں میں اولیاوعُلَماکرتےہیں۔ (25) …اِن افعال سےشیطان کوذلیل ورُسوا کروں گا۔ (26) …بُرائی کاحکم دینےوالےنفس کےساتھ جہادکروں گا۔ (27) …یہ کام کرکےمسلمانوں کےساتھ مشابہت اختیارکروں گا۔ (28) …صالحین کےطور طریقوں سےخودکومزین وآراستہ کروں گا۔ (29) …اللہ ورسولعَزَّ  وَجَلَّوَ

Total Pages: 54

Go To