Book Name:Bahar-e-Niyat

میدانِ محشر کے لیےراحت کا سامان کروں گا۔ (5) …بھوکا رہ کربیْتُ الخلاء میں آنا جانا کم کروں گا ۔ (6) …بھوک کےذریعےاللہ تعالٰی کی پکڑسےنجات اوراُس کی  ناراضی سے بچوں گا۔ (7) …بھوکارہ کر اُن مصائب وآلام کو یادرکھوں گا جو بھوک والوں کو پہنچتے ہیں ۔

کتابوں کے حُصُول اور مُطالعہ کی48 نِیَّتَیْں

       کتابیں حاصل کرنے اور انہیں پڑھنے کے لیے درج ذیل نیتیں کی جاسکتی ہیں:   (1) …اللہتعالٰی کی رضا، اُس کاقُرب اوراُس کی محبت حاصل کروں گا۔ (2) …علم کی بقااور اُسے مٹنے سے بچانے کی کوشش کروں گا۔ (3) …رَسُوْلِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شریعت  کی نشرواِشاعت اوراِتِّباع میں اضافہ کرکےآپ کی محبت بڑھاؤں گا۔ (4) …عُلَما، اولیا،  نیک بندوں اور تمام مسلمانوں کی دعاؤں کی برکتیں پاؤں گا۔  (5) …بزرگوں کے عُلُوم پھیلا کر اُن  کی شفاعت کا طلب گار بنوں گا۔  (6) …ان علوم سے محروم لوگوں تک یہ علوم پہنچاؤں گا۔ (7) …میرےبعداِن علوم پرقائم رہنے والوں تک یہ عُلُوم پہنچاؤں گاتاکہ وہ میرے لیے دعا کریں ۔ (8) …علم دین والوں سے منسوب ہوکراوراُن کےگروہ میں داخل ہوکرخودکوشیطان سےبچاؤں گا۔ (9) …اپنے نفس کومشغول رکھوں گا۔ (10) …خودکونصیحت کروں گا۔  (11) …کتابوں کو وسیلہ بناتے ہوئے اِن کےذریعےدوسروں کونصیحت کروں گا۔ (12) …مُصَنِّف نے جو نیت وارادہ کیااُس کی تکمیل میں کوشش کروں گا۔ (13) …اُس  کےمقصدکو اپنا مقصود بناؤں گا۔ (14) …اُس  کی مراد کو زندہ کروں گا۔ (15) …جس تک نہ پہنچی اُس تک پہنچاؤں گا۔ (16) …سن کر نفع اٹھانے والوں تک پہنچاؤں گا۔ (17) …اِن کے ذریعےنفع اٹھانےوالےمسلمانوں کوفائدہ پہنچاؤں گا۔ (18) …کُتُب اوراِن کی حفاظت کرکےشعائرِاسلام کااظہارکروں گا۔ (19) … اِن کےذریعےعلم کوپھیلاؤں گا۔  (20) …نیکی وتقوٰی پر دوسروں کی مدد کروں گا۔  (21) …نیکی کاحکم دوں گا اوربُرائی سےمنع کروں گا۔ (22) …دُرُست بات تک رسائی حاصل کروں گا۔ (23) …حق بات کہوں گا۔ (24) …حق بات کو قبول کروں  گا۔ (25) …لوگوں کو حق سناؤں گا۔ (26) …علم کو عام کرکے اُس کی خدمت کروں گا۔ (27) …خود سے جہالت دور کروں گا۔ (28) …نیک لوگوں سےمشابہت اختیارکروں گا۔ (29)…نیکوکاروںسےنسبت قائم کروں گا۔ (30) …صالحین کےطورطریقوں سےخودکومُزیَّن کروں گا۔ (31) …اللہ تعالٰی کا شکر ادا کروں گا جیسا کہ اُس نے ہمیں خیروبھلائی پر رکھا۔  (32)…روایات واقوال کو درایت کی کسوٹی پر پرکھوں گا۔ (33) …دونوں جہان کےشرکودورکروں گا۔ (34) …اپنےلیے، دوست احباب اورتمام مسلمانوں کےلئے دارین کافائدہ حاصل کروں گا۔ (35) …نیک لوگوں کا ذکر کرکے رحمت کا نزول طلب کروں گا۔ (36) …شیطان کو ذلیل کروں گا اور اُس سے جنگ کروں گا۔  (37) …نفْسِ اَمّارہ یعنی گناہ کاحکم دینےوالےنفس سےجہادکروں گا۔ (38) …خود کوصدق وصَفاسےآراستہ کروں گا۔ (39) …نیک لوگوں کاذکرکرکےگناہوں کی بخشش کاسامان کروں گا۔ (40) …صالحین کی حکایات سےدل کوتقویت پہنچاؤں گااور اِسےثابت قدم رکھوں گا۔ (41) …صوفیائےکرام کےطریقہ پرایمان رکھوں گااور اِس کی تصدیق کروں گا۔ (42) …گروہِ صوفیاء میں اضافہ کروں گا۔ (43) …اُن کے اَحوال واَعمال کواپناؤں گا۔ (44) …اللہکریم کےفضل ورحمت  کاامیدواربنوں گا۔  (45) …اللہ تعالٰی کی مدد وتوفیق حاصل کروں گا۔ (46) …بارگاہِ الٰہی میں خود کو پیش رکھوں گا۔ (47) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی طرف محتاجی رکھوں گا۔ (48) …حصولِ کُتُب اورمُطالَعہ میں صالحین، عُلمااور باعمل لوگوں والی نیت رکھوں گا۔

بارگاہِ الٰہی میں التجائیں:

       اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!ہم سے قبول فرما، ہم میں جو کمی ہے اُسےپورا فرمادے، ہمیں ایک لمحہ بھی ہمارے نفسوں کے سِپُردنہ کرنا، اپنے کرم واحسان سے خیروعافیت میں ہمارے تمام معاملات دُرُست فرما۔

       اےاللہعَزَّ وَجَلَّ!ہماری، ہمارےماں باپ، ہمارےاساتذۂ کرام، ہماری اولاد، ہمارے رشتے داروں، ہماری بیویوں اورتمام اَہْلِ حقوق کی مغفرت فرمااوراُس کی بھی بخشش فرما جس نے ہمیں پڑھایا یا جس کو ہم نے پڑھایا اور جس نے ہمیں دعا کا کہا یا جس کو ہم نے دعاکا کہا۔ہم پر رحم فرما، ہم سے راضی ہوجا، ہمیں جنت میں داخل فرما ، ہمیں جہنم سے نجات عطا فرمااور ہمارے ہر کام کو دُرُست فرمادے۔

       اےپروردگارعَزَّ  وَجَلَّ!کُتُب کےحصول، ان کےمطالعہ، میرےتمام اَسباب اور حرکات وسکنات نیزمیرےتمام تصَرُّفات میں میری مدد فرما اور برک.ت وسلامتی عطا فرما،  دل  اور بدن کی راحت کے ساتھ تمام کاموں کو آسان فرمادے تاکہ یہ مجھے تجھ سے غافل نہ کریں اور میرے اور تیری فرمانبرداری کے درمیان رکاوٹ نہ بنیں اور مجھے پاک دامنی عطا فرمااورمیرامعاملہ برابربرابرکردے (یعنی فائدہ  ونقصان کےبغیر نجات مل جائے) ۔

       اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میری حرکت وسکون تیرےپاس امانت ہے، میں جہاں رہوں تو میری  حفاظت فرما، مجھے اپنی وِلایت سے نواز دےاور ہرجگہ مجھے امن عطا فرما، مجھے اپنی اُس وِلایت سے مُشَرَّف فرماجس سے تو اپنے نیک بندوں کومشرف کرتا ہے۔

       اے مالک ومولیٰ!نہ تیری رحمت سے مایوسی ہے اور نہ ہی تیری خفیہ تدبیر سے بےخوفی ہے۔اے پروردگارعَزَّ  وَجَلَّ!ہم تجھ سےتیرےفضل کاسوال کرتےہیں،  تیرے عدل سےتیری ہی پناہ میں آتےہیں، تیری طرف  زیادہ بہترکی رغبت رکھتے ہیں اور تیرے فرمان کی طرف مائل ہیں ۔

       اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!ہمارےپاس اتناہی علم ہےجو تونے ہمیں سکھایا ، اُتنا ہی عمل ہے جس کی تونے ہمیں توفیق دی اور وہی حال ہے جو تو نےہمیں نوازاہے۔اےعزت وجلال والے!توپاک ہے، تیرےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں، ہم تجھ سےخیرو عافیت کے ساتھ اچھے خاتمے کا سوال کرتے ہیں اور ہماری مقبول عبادت سے اور تیری بارگاہ میں ہمارے نفع بخش اعمال کے طفیل ہمیں نفع عطا فرما۔

 



Total Pages: 54

Go To